پف پیسٹری

irum نے 'کچن کارنر' میں ‏مارچ 16, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    پف پیسٹری

    اجزا:

    میدہ پانچ سو گرام
    نمک ایک چائے کا چمچ
    چینی ایک چائے کا چمچ
    تیل آدھا کپ
    مکھن ایک پاؤ (Butter 250 gm)
    ٹھنڈا پانی حسبِ ضرورت

    ترکیب:
    میدہ، چینی اور نمک ایک پیالے میں شامل کریں اور اچھی طرح ملائیں

    اب اس میں تیل شامل کر کے میدے کا آٹا گوندھ لیں اور فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دئیں۔

    اب تھوڑی دیر بعد اس میں ٹھنڈا پانی شامل کر کے ہموار سطح پر آٹا گوندھ لیں اور پچیس سے تیس منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔

    اب مکھن کی ٹکیہ کو پلاسٹک ریپ میں بیلن کی مدد سے بیل لیں یہاں تک کہ باریک مستطیل کی شکل میں تبدیل ہو جائے۔

    اسی طرح بیلن کی مدد سے ڈو کو بیل لیں اور چوکور کناروں میں باریک تہہبنا لیں۔

    اب مکھن کی ٹکیہ کو ڈو کے درمیان رکھ دیں اور ڈو کے چاروں کنارے اچھی طرح لپیٹ کر بند کر دیں۔

    اب لپیٹی ہوئی ڈو کو اچھی طرح سے ہاتھوں کی مدد سے دبائیں

    دوبارہ سے اُسی طرح میدے کی مدد سے ڈو کو بیلن سے مستطیل شکل(rectangular shape) میں بیل لیں

    فولڈ کی ہوئی ڈو کو پلاسٹک ریپ میں لپیٹیں اور اسے کم از کم ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دئیں۔

    پف پیسٹری ضرورت کے مطابق استعمال کریں۔

    نوٹ: بعد میں استعمال کرنے کے لئے پف پیسٹری کو تین دفعہ ریپ کرلیں اور فریزر میں دو ماہ سے ذیادہ عرصے تک رکھ دئیں۔ استعمال کرنے سے قبل اسے فریج میں پوری رات کے لئے پگھلا دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    شیئرنگ کا شکریہ
     
  3. سائرہ ساجد

    سائرہ ساجد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 3, 2011
    پیغامات:
    693
    ہممم یمیییییییییییی
     
  4. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    بہت خوب
     
  5. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,713
    واؤ یممی منہ میں پانی آرہا ہے۔۔۔۔!
     
  6. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    پسند کرنے کا شکریہ

    میں نے کل اس پف پیسٹری سے گول، چکور اور ہارٹ شیپ باقر خانیاں‌ بنائی تھی اس کے علاوہ پیٹیز بھی بنائے تھے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ام حمزہ

    ام حمزہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 31, 2011
    پیغامات:
    207
    ماشاء اللہ بہن آپ تو کمال پر کمال کیے جارہی ہیں
    نائس شیئرنگ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    ھمممم یہ تو شروعات ہے آگے آگے دیکھے ہوتا ہے کیا :00005:
     
  9. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,122
    اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    ارم بہن پف پیسٹری بنانے میں مکھن کو بیلنے کے بعد جو میدے کی تہوں میں رکھنا ھے اس کی وضاحت کر دیں شکریہ
     
  10. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    ڈو کومستطیل شکل میں بیل لیں اس طرح
    مکھن بیلینے کی ضرورت نہیں کیوں کہ بیلنے میں دشواری ہو گی آپ نمبر 1 پر مکھن رکھ دیں اور نمبر 2 کو فولڈ کر کے مکھن کے اوپر ایک تہہ بنا لیں
    [​IMG]
    پھر اسی طرح نمبر 3 کو فولڈ کریں اس میں مکھن لگانے کی ضرورت نہیں اسی طرح دونوں طرف سے فولڈ کرتی جائیں یہاں تک کہ دونوں سائیڈ ایک دوسرے کے اوپر آجائیں ۔
    پھر اسے بیل لیں اور اپنی مرضی سے کسی بھی شیپ کی باقر خانیاں یا پیٹیز تیار کر لیں ۔
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    زبردست ارم سس ، پوائنٹس آ رہے ہيں اگر بجلى نہ چلى گئی ۔
    اب پکوڑوں کے سٹال ميں وجيٹيبل پف پيسٹری بھی ايڈ كى جا سكتى ہے : \
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582

    شکریہ سسٹر
    جی جو دل چاہتا ہے ڈال لیجیئے گا ۔
     
  13. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,122
    جزاک اللہ خیرا
    بہت بہت شکریہ سمجھانے کا انداز زبردست ھے
     
  14. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    شکریہ سسٹر
     
  15. ام احوس

    ام احوس -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 25, 2012
    پیغامات:
    162
    ارم سسٹر آپ نے عام بٹر استعمال کیا ہے یا یونی پف بٹر کا ۔ کیونکہ میں پف پیسٹری یونی پف بٹر سے بنا تی ہوں۔
     
  16. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    جی سسٹر پف پیسٹری یونی پف سے ہی اچھی بنتی ہے مگر میں نے عام بٹر سے بھی بنائی تھی ٹھیک بن گئی تھی ۔
     
  17. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    جی ھاں بہت شکریہ
     
Loading...
Similar Threads
  1. ام محمد
    جوابات:
    4
    مشاہدات:
    1,212
  2. irum
    جوابات:
    12
    مشاہدات:
    2,688

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں