ايك اجماع !

رفیق طاھر نے 'غیر اسلامی افکار و نظریات' میں ‏مارچ 28, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    رفیق طاھر بھائی
    جب شرعی حثیت نہی ہے تو آپ کیوں کسی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہیں ؟


    ۔تعصب کی پٹی اتاری ہے تو یہ بات کہ رہا ہوں. ورنہ میں بھی آپ کی طرح میدان میں تیر کمان لے کر کود پڑتا.
    کیا جواب دینگے اس بکواس کا جو different forums پر مسلک اہل حدیث کے بارے میں کی گئی ہے. اسی طرح اور بھی مسلکی جنگ چل رہی ہے. جہاں تک سب کو سنا ہے ہر کوئی قرآن و احادیث سے logic پیش کرتا ہے . کسی کو کوئی حدیث ضعیف لگتے ہے کسی کو متروک.
    کسی کو قرآن کا چومنا بھی بدعت لگتا ہے . کسی کو امام ال انبیا حضرت محمد صلی اللہ و علیہ وسلم کو بشر قرار دینا بھی کفر کہلاتا ہے .
    کوئی جمہوریت کو کفر کہتا ہے اور allama ساجد میر بھی اسی جمہوریت کے سپاہی ہیں.
    ہم کہاں جائیں ؟.
    کبی کبھی ٹی وی کو شیطان کہ کر بیچ چوراہے پر توڑا جاتا تھا. اور اب حافظ saeed صاحب ٹی وی پر بھی آتے ہیں.
    یہ بھی مجھے پتا ہے کہ آپ کے پاس ا ن سب کا جواب دلیل کے ساتھ ہو گا . جیسا سب کے پاس ہوتا ہے .
    میری نا سمجھی اسی پر اٹکی ہے کہ پہلے امر با المعروف پر عمل کیا جاتے،،
     
  2. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    السلام علیکم!۔
    تو پھر اس موضوع کو شروع کرنے کی وجہ کیا تھی؟؟؟۔۔۔ یہ بھی بتادیں۔۔۔
    والسلام علیکم!۔
     
  3. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    اس موضوع کو شیئر کرنے کا مقصد یہ واضح کرنا تھا کہ جس شخصیت کو نبوت ورسالت کے رتبہ پر بلکہ اس سے بھی زیادہ بڑے رتبہ پر فائز کیا جاتا ہے اہل علم کی اس بارہ میں آراء بھی سامنے آئیں تا کہ اس غلو میں کمی آئے ۔
     
  4. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    امام صاحب کو نہ کبھی اس رتبہ پر سمجھا ہے نہ ہی کبھی ایسا ہو سکتا ہے. اللہ نہ کرے کوئی ایسا سوچے بھی.
    چلیں جی آپ کا مقصد پورا ہوا ........ اب یہ بحث ختم .. ابتسامیہ
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,373
    ابن رواحہ بھائی ۔ شیخ رفیق طاھر کے نزدیک اجماع حجت نہیں‌، لہذا آپ کا سوال ختم ہوا ۔
    1- جناب !۔ شیخ نے اپنی طرف سے کچھ نہیں لکھا ، علماء کا اجماع نقل کیا ہے ، احناف کے نزدیک اجماع حجت ہے ، اگر اجماع حجت ہے تو انہیں‌یہ اجماع بھی قبول کرنا چاہے ۔
    2- مجھے افسوس ہے کہ آپ کا بار بار یہ کہنا کہ میری پوسٹس منتظر رہتی ہے، غلط ہے ، کئی بار آپ کو یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ اسلامی سیکشن میں سوائے علماء اور انتطامیہ کے تمام اراکین کی پوسٹس ہی منتطر رہتی ہے ۔ باربار اپنی بات کو دہرا کرکیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، مکرر عرض ہے کہ آپ سمیت تمام اراکین کی پوسٹس انتظامیہ کی تصدیق کے بعد ظاہر ہوتی ہیں ۔شکریہ۔ ۔کسی بھی بحث کو اس وقت '' نقطہ نظر '' میں منتقل کیا جاتا ہے ، جب اس تھریڈ کو شروع کرنے والا اجازت دےورنہ نہیں -اگر آپ چاہیں تو الگ سے اسی بحث کو '' نقطہ نظر '' میں نئے تھریڈ شروع کر کے جاری رکھ سکتے ہیں‌۔ پابندی نہیں ۔ جزاک اللہ خیرا۔
    موضوع شروع کرنے کا مقصد واضح ہے جس کا ذکر شیخ رفیق طاھرنے کیا ہے ۔ شیخ کا یہ کہنا کہ وہ فن حدیث‌میں یتیم تھے ، کوئی غلط نہیں ۔ علم واصول حدیث کا ماہر ہی یہ بات سمجھ سکتا ہے ۔ اور حکم لگا سکتا ہے ۔ ویسے بھی وہ پہلے شخص نہیں ان کے علاوہ بھی بہت سے علماء نے انہیں‌فن حدیث‌میں‌یتیم کہا ہے ۔
    ishauq بھائی ! آپ بحث کی بجائے پہلے امر با المعروف کریں ، آپ پر کوئی پابندی نہیں ۔ اور علمی بحث کو علماء کے درمیان رہنے دیں ۔ شکریہ ۔
     
  6. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    السلام علیکم!۔
    کون لوگ ہیں جو یہ رُتبے بانٹتے ہیں؟؟؟۔۔۔ شیخ صاحب ہمیں اہل علم حضرات کی آراء کی ضرورت نہیں۔۔۔ پوچھیں وہ کیوں؟؟؟۔۔۔ وہ یوں کے نعمان بن ثابت رحمہ اللہ علیہ خود یہ کہہ چکے ہیں کے اگر میرے قول کے خلاف کوئی حدیث مل جائے تو اس قول کو دیوار سے دے مارو۔۔۔ تو سوچیں کے اگر امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ علیہ آج زندہ ہوتے تو کیا یہ جو اُن کے نام پر عقائد حنفیفت کی کُتب میں موجود ہیں کو وہ خود تسلیم کرتے؟؟؟۔۔۔ قطعی طور پر تسلیم نہیں کرتے۔۔۔ تو اُصول یہ کہتا ہے شواہد کی موجودگی میں گھیرا اُن لوگوں کا تنگ کیا جانا چاہئے جو اس طرح کے رتبے بانٹتے ہیں۔۔۔ سیدھی سی بات ہے نا ان کے رتبہ دینے سے وہ نعوذ باللہ اُس مقام کو حاصل کر پائیں گے جو اوپر آپ نے بیان کیا ہے اور دوسری طرف آپ اگر لوگوں کی غلط بیانی کو اپنا ہتھیار بنا کر امام صاحب رحمہ اللہ علیہ پر گرفت کرنے کی کوشش کریں گے تو سوچیں آپ میں اور اُن لوگوں میں کیا فرق بچا۔۔۔ توبقول آپ کے امام صاحب رحمہ اللہ اہل رائے کے امام یا حدیث کے معاملے میں یتیم ہیں تو قصور کس کا ہے؟؟؟۔۔۔ اُس قول کے بعد جو میں نے اوپر پیش کیا؟؟؟۔۔۔

    لیکن یہاں سوال یہ پیدا ہوتا کے کس کا اجماع حجت ہے؟؟؟۔۔۔
    دوسرا سوال جس مسئلہ پر یہ آئمہ اُمت اور اُن کے اصحاب متفق ہوئے اس مسئلے پر امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی کیا رائے تھی؟؟؟۔۔۔

    اور تیسری سب سے اہم بات جب امام صاحب نے کہہ دیا تھا کے اگر میرے کسی مسئلے کے خلاف حدیث مل جائے تو اس کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہئے۔۔۔تو اس قول کے بعد اگر کسی مسئلے میں آئمہ اور ان کے اصحاب کو امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے اختلاف ہے تو کیا یہ اختلاف درست ہوگا؟؟؟۔۔۔ اور سب سے اہم بات آئمہ کرام اور اُن کے اصحاب گمراہ قرار دینے پر متفق تھے تو پھر نتیجہ کیا نکلا؟؟؟۔۔۔ آیا کے انہیں گمراہ قرار دے دیا گیا۔۔۔ یا نہیں؟؟؟۔۔۔

    یہاں پر ضرورت اس امر کی ہے کے ان باتوں کو سمجھا جائے جن کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔۔۔ یہاں تو امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے ماننے والوں میں اتفاق نہیں اور دو علیحیدہ علیحدہ مکتب فکر بنا کر اختلافات کی ایک لسٹ لئے بیٹھے ہیں۔۔۔ بریلوی، دیوبندی، اور شیخ الاسلام طاہر القادری ایک ہی امام کی طرف نسبت جوڑتے ہیں مگر تینوں میں اختلافات موجود ہیں۔۔۔ لہذا امام ابوحنیفہ کا نام لے لے کر جو لوگ اپنے حصے کی گند اُن پر ڈال رہے ہیں قصور اُن لوگوں کا ہے۔۔۔ اور سب سے اہم بات وہ یہ کے حنفیت کے اس پورے فساد سے فائدہ تیسرے چوتھے گروہ کو ہورہا ہے۔۔۔ فقہ جعفریہ!۔

    تو میری گذراش صرف اتنی ہے۔۔۔ امام صاحب کا ہر وہ قول جو قرآن وحدیث کے خلاف جسے احناف حجت سمجھتے ہیں پر صرف یہ دلیل دے کر بات کو ختم کیا جائے کے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا یہ طریقہ نہیں تھا۔۔۔ کیونکہ اپنی زندگی میں وہ وصیت فرماگئے تھے۔۔۔ اور اس کے بعد بھی اگر کوئی بضد قرآن وحدیث کے خلاف ڈھٹائی سے تو پھر وہ حنفی نہیں وہ باطل ہے۔۔۔اور یہ وہی باطل شرارتی ٹولہ ہے جنھوں نے جنگ صفین اور جنگ جمل چھیڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔

    والسلام علیکم!۔
     
  7. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    السلام علیکم!۔

    تو بقول آپ کے اگر یہ پہلے شخص نہیں ہیں تو پھر ذرا یہ بتادیں کے گنتی میں شیخ صاحب کون سے نمبر پر ہیں۔۔۔ دوسری بات جو آپ کی اس بات سے سامنے آتی ہے وہ یہ ہے کے اس سے پہلے بھی امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ علیہ کی شخصیت کو متنازعہ بنایا گیا ہے۔۔۔ تو اگر ایسا ہی ہے تو پھر شیخ صاحب کو گڑے مردے اکھاڑنے کی کیا ضرورت پیش آئی؟؟؟۔۔۔ یا تو یہ راز آپ بتا سکتے ہیں یا پھر جنھوں نے پہلے لوگوں کی بات کو دہرایا وہ بتانے کے متحمل ہیں۔۔۔ دوسری ایک بات فن حدیث میں یتیم کی آسان اردو کیا ہوگی۔۔۔ تاکہ سمجھنے میں آسانی ہو۔۔۔

    والسلام علیکم!۔
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,373
    اس پوسٹ کے آخر میں دئیے گئے لنک مطالعہ فرمائیں ۔
    امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی شخصیت اس وقت متنازعہ بنتی ہے جب اس کے چاہنے والے مقلدین غلو کریں ۔ اور اس غلو میں انہیں محدث ہی بنا ڈالیں‌۔ جیسا کہ‌آپ اس وقت بحث کر رہے ہیں ، ایسی صورت میں‌ ہی گمراہی والے حکم لگا کرتے ہیں‌۔
    یہ راز نہیں حقیقت ہے ۔ اہل علم میں یہ بات معروف ہے ۔ آپ نہیں‌جانتے تو آپ کا جاننا ضروری نہیں ۔ علمائے اہل حدیث‌ پہلے امام ابوحنیفہ کے اس قول پر عمل کرتے ہوئے کوئی حدیث ان کے قول کے خلاف مل جائے تو دیوار پر دے مارتے ہیں ۔فن حدیث میں یتیم ۔۔ کے متعلق جاننے کے لیے شیخ کفایت اللہ بھائی کے درج ذیل مضامین کو بغور پڑھیں ۔
    امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ ، امام ذہبی رحمہ اللہ کی نظرمیں۔ - URDU MAJLIS FORUM
    امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ امام یحیی بن معین رحمہ اللہ کی نظرمیں۔ - URDU MAJLIS FORUM
    حالات امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ صحیح روایات کی روشنی میں ۔ - URDU MAJLIS FORUM
     
  9. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    بہت شکریہ بھائ آپ کا ، توجہ دلانے کا.
    میں باز آیا ایسے" علمی گفتگو" سے. شکر ہے میرے پاس ایسا "علم" نہی ہے.
    انٹرنیٹ ایسے علمی گفتگو سے بھرا پڑا ہے. آپ بھی اسی میں اضافہ کر رہے ہیں. اپنے دل سے پوچھیں کیا sites پر اس طرح کی "علمی گفتگو" مناسب رہے گی. آپ کو فخر ہے کہ ہم نے فلاں مسلک کی ایسی تیسی کر دی . کرتے رہیے فخر.
    اللہ سےدعا کرتا ہوں کہ مجھے بھی ہدایت دے آمین.
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,373
    بھائی ۔ میں نے ایسا کوئی فخر نہیں کیا ۔ آپ کو اس لیے دور رہنے کو کہا کہ رد ہمیشہ دلیل سے کیا جاتاہے ۔ آپ جذباتی ہو کر لکھ رہے ہیں ، جو کہ آپ کے لیے اور دوسروں‌کے لیے مناسب نہیں ۔پوسٹ نمبر 21 کو ہی پڑھ لیں‌ ۔ اس لیے گزراش کی تھی کہ جذباتی باتیں لکھنے کی بجائے بحث کا مطالعہ کرتے رہیں ، کچھ سمجھ نہ آئے تو اہل علم سے پوچھ لیں ۔
     
  11. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    حرب بن شداد صاحب !
    امام صاحب نے یہ نہیں فرمایا جو آپ نے انکی طرف منسوب کیا ہے ۔
    از راہ کرم بات کرنے سے قبل اسکی تحقیق کر لیا کریں ۔
    یہ قول امام صاحب کی طرف منسوب ہے ۔ انکا مقولہ نہیں ہے ۔
    اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے یہ فرمان جاری فرمایا تھا تو اسکی صحیح سند پیش فرمائیں ۔
    باقی باتیں بعد میں ہونگی
     
  12. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    السلام علیکم!۔
    ہم سب حق کے متلاشی ہیں۔۔۔ اور حق صرف اُن کے حصے میں آتا ہے جو تعصب سے ہٹ کر دلائل کو سنتے ہیں اور اُن کو تسلیم کرتے ہیں۔۔۔ جیسا کے اللہ وحدہ لاشریک کا فرمان ہے کے حق اور سچ بات کرو۔۔۔ حق کے متلاشی دوستوں سے درخواست ہے اس لنک پر موجود تفصیلی گفتگو کو ٹھنڈے ذہن سے پڑھیں اور خود فیصلہ کریں۔۔۔ کے کون صحیح ہے اور کون غلط۔۔۔ باقی ہدایت اللہ تعالٰی کی طرف سے ہے۔۔۔
    والسلام علیکم!۔
    [​IMG]
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 30, 2012
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,373
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ ۔

    تعصب کا مفہوم آجکل کچھ تبدیل ہو چکا ہے ۔ یوں کہ لیں کہ تعصب کا مطلب یہ رہ گیا ہے کہ ''صرف میری سنی جائے'' ، نہیں تو پھر آپ کو حق کی پہچان نہیں ۔ اللہ ایسی پہچان سے بچائے ۔ بات صرف یہ ہے کہ حق کہیں سے بھی مل سکتا ہے ، امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کو گمراہ کہنے والے ہزار سال سے زیادہ ہوا گزر چکے ۔ لیکن امام صاحب کے مقلدین کا معاملہ جوں کا توں ہے ۔ جہاں غلو اور زیادتی ہو گی وہاں گمراہی کے فتوے جاری ہونگے ۔ ورنہ آجتک کسی نے یہ نہیں کہا کہ امام شافعی ، مالکی اور امام احمد بن حنبل رحمهم الله گمراہ تھے ۔ ایک مثال ایک دیوبندی سائیٹ پر امام ابوحنیفہ کا تعارف پڑھیں ۔
    حوالہ ::‌
    سبحان اللہ ۔ اگر ہم کچھ کہیں گئے توغیر مقلد بھی تعصب اور تنگ نظرکہنا شروع کردیں گئے ۔ ہم تو یہ کہتے ہیں‌کہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ گمراہ نہ تھے ، لیکن محدث نہیں تھے بلکہ امام اہل الرائے تھے ۔
     
  14. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    حرب بن شداد صاحب !

    آپ نے میری اس عرض پر غور نہیں فرمایا :

    میں غماض کی وجہ پوچھ سکتا ہوں ؟؟
    رہا آپکا محدث فورم سے "امام ابو حنیفہ کا مرتبہ امام ذہبی میں کی نظر میں " موضوع کا لنک دینے کا تو وہ اس " اجماع " کے بعد بے سود ہے
    کیونکہ
    یہ اجماع امام ذہبی کی پیدائش سے بہت پہلے ہو چکا ہے ۔
    اور اجماع کو شرعی حجت ماننے والوں کا ماننا ہے کہ جب کسی مسئلہ پر اجماع ہو چکے تو پھر اسکی مخالفت کرنا کبیرہ گناہ ہوتا ہے ۔ یا دوسرے لفظوں میں اجماع کی مخالفت کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کی مخالفت ہی ہے یا اسکے برابر ہے !
     
  15. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    السلام علیکم!۔
    معزز دوست اگر ہم بھی یوں کہیں کے کسی بھی مفہوم کے معنی کو تبدیل کرنے سے اس مفہوم کا مطلب کبھی بھی تبدیل نہیں کیا جاسکتا تو غلط نہ ہوگا۔۔۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے ہم اُس کو کسی معنی میں لے رہے ہیں۔۔۔ اور جہاں تک بات ہے حق کو پہچاننے کی تو اُس سے پہلے یہ جاننا بے حد ضروری ہوتا ہے کے جسے ہم حق کی جانکاری دے رہے ہیں وہ خود کس حد تک حق کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔۔۔ اور ظاہر ہے یہ صلاحیت اس کے حصے میں آئے جس کے پاس ہدایت پہنچنی ہے۔۔۔

    دوسری بات جس کا آپ نے ذکر کیا۔۔۔ کے امام صاحب رحمہ اللہ علیہ کو گمراہ کہنے والے ہزار سال سے زیادہ ہوا گزر گئے لیکن اُن کے مقلدین کا معاملہ جوں کا توں ہے۔۔۔ تو یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے یہ قصور کس کا ہے؟؟؟۔۔۔ ایک طرف آپ ہزار سال پہلے کے لوگوں کا حوالہ دے کر امام صاحب کو گمراہ قرار دے رہے ہیں اور دوسری طرف خود اُن کو اہلسنت والجماعت کا امام بھی مانتے ہیں یہ ہی نہیں‌بلکہ تسلیم کررہے ہیں۔۔۔ محدث کی شکل میں نہیں مگر امام اہل رائے کی صورت میں؟؟؟۔۔۔

    غُلو اور زیادتی!۔ میں یہ جاننا چاہوں گا کے غُلو اور زیادتی کی تھوڑی تعریف آپ پیش کرنا پسند کریں گے؟؟؟۔۔۔
    آپ کی یہ بات اور جو بات آپ نے اوپر بیان کی میں خود فرق کیجئے۔۔۔

    شکریہ۔
     
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,373
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
    آپ کی پوسٹ کا جواب بعد میں ۔ فی الحال شیخ رفیق طاھر نے پوسٹ نمبر 31 میں‌جو پوچھا ہے اس کا جواب دیجئے ۔
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    متفق ، يہ درست ہے ك عوامى فورمز پر بات كو آسان انداز ميں سمجھانا چاہيے ، صاحب موضوع خود اعتراف كر چکے ہيں كہ وہ اجماع كو حجت نہيں مانتے نہ ہی امام ابو حنيفہ كو گمراہ سمجھتے ہيں بلكہ يہ ايك الزامى نوعيت كى نقل تھی ان كے ليے جو اجماع كو حجت سمجھتے ہيں اس كے باوجود ميرے خيال ميں عامة الناس كے ليے يہ اشتعال انگيز طريقہ ہے جس سے خوامخواہ دل ميں كدورت جنم ليتى ہے۔ ہر انسان مذہبى جذبات كے معاملے ميں حساس ہوتا ہے ۔ كيا قرآن كريم نے ہميں يہ اصول نہيں سمجھايا :
    [qh]وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدْوًا بِغَيْرِ عِلْمٍ كَذَلِكَ زَيَّنَّا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ ثُمَّ إِلَى رَبِّهِمْ مَرْجِعُهُمْ فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ[/qh]
    البتہ اركان سے ايك درخواست ہے كہ ہر ركن كے افكار يا تھريڈ كو اردو مجلس كى رائے نہ سمجھيے ۔یہاں مختلف الخيال لوگ موجود ہيں سب اپنی كہتے ہيں آپ بھی كہيے۔ سليقے سے اختلاف رائے كا اظہار بہت مستحسن بات ہے۔ منتظمين كے نزديك ہر ركن جب رجسٹر ہو جاتا ہے تو مجلس كا حصہ بن جاتا ہے۔

     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    جزاك اللہ خيرا بھائى ۔
     
  19. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    السلام علیکم!ِ
    میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں۔۔۔مگر تھوڑے سے اضافے کے ساتھ کے ساتھ ہی آسان اردو میں‌بھی بات کی جائے۔۔۔
    والسلام علیکم!۔
     
  20. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    یہ باتیں تاحال منتظر جواب ہیں اور ان میں کوئی مشکل لفظ نہیں ہے !
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں