بیٹیاں تو سب کی بیٹیاں ھوتی ھیں

ام محمد نے 'ادبی مجلس' میں ‏اپریل 9, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,122
    بیٹی کا نام جب بھی زبان پر آتا ھے دل میں ایک لطیف سا محبت کا جذبہ جاگتا ھے۔اپنی بیٹی کے لیے دعا ہو یا دوسروں کی بیٹی کے لیے دعاھو یہی دعا دل سے نکلتی ھےکہ اللہ سب کی بیٹیوں کو خوش رکھے ۔یہ مہکتی کلیاں اپنے چمن کی ہوں یا دوسروں کے چمن کی پیاری لگتی ھیں دعاھے یہ سدا مہکتی رھیں جب میں کسی فنکشن میں بیٹییوں کو دیکھتی ھوں تویہ مجھے رنگ برنگی تتلیاں لگتی ھیں دل سے دعا نکلتی ھے کہ اللہ کرے ان کے رنگ کبھی ماند نہ پڑیں یہ ایسے ہی چمن کی رونق بڑھاتی رھیں آمین
    ایک دفعہ ایک بزرگ خاتون سے ملاقات ھوئی ایک بہن نے ان سے کہا کہ آپ تو بہت خوش ھوتی ھوں گی کہ آپ کی بیٹیاں اپنے گھروں میں بہت خوش ھیں انہوں نے جواب دیا یہ اس لیے کہ ان کے والد نے دوسروں کی بیٹی کو خوش رکھا۔
    کتنی پیاری بات کہ ھم جواپنی بیٹیوں کے لیے چاھتے ھیں وہ دوسروں کی بیٹیوں کے لیے بھی چاھیں سوچ لیں کہ آج جو بوئیں گے کل وھی کاٹیں گے۔
    کتنےظالم ھیں وہ لوگ جو اپنی بیٹی کےلیے پھول اوردوسروں کی بیٹی کے کانٹے پسند کرتے ھیں اپنی بیٹی کو خوشیوں سے کھیلنا دیکھناچاھتے ھیں اور دوسروں کی بیٹی کو دکھ دیتے ھیں اپنی بیٹی کے عیبوں پر پردہ ڈالتے ھیں اوردوسروں کی بیٹی کو بد نام کرنے کا کوئی موقع ھاتھ سے جانے نھیں دیتے ۔
    لیکن سچ بات تویہ ھے کہ بیٹیاں تو سب کی بیٹیاں ھوتی ھیں یہ ھماری اور تمھاری نھیں ھوتیں۔
    اللہ ھمیں توفیق دے کہ ھم اپنی ساری بیٹیوں کوخوش رکھیں۔آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    آمین
     
  4. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,638
    آمین، جزاک اللہ خیرا سسٹر
    بہت اچھی نصیحت کی ہے آپ نے
    اللہ ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
     
  5. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,848
    اللھ تعالی ھم سب کو تمام عورتوں کے حقوق کا نگہبان بنا دے۔ صرف اپنی رضا کے لئے خاص کر لے آمین۔
     
  6. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    بہت ہی مختصر تحریر، اچھے جذبوں‌کے تحت لکھی گئی، واقعی بہت عمدہ ہے۔ اور فی زمانہ بہت سے سنگ دل لوگوں‌کے لئے درس بھی۔

    واقعی یہ بات اہم ہے کہ "بیٹیاں" جب خود کی ہوتی ہیں، انکو جس طرح‌سے خوش دیکھ کر، اور انکے ذریعہ ہم، ہمارے گھروں‌میں‌، جو مستریں، خوشیاں، مہک اور رنگینیاں‌پاتے ہیں، کیسے معاشرہ کے مارے ہوتے ہوہے، دوسروں‌کے گھر کے پھول کو لاکر مسلنے کی کوشش کرتے ہیں، اور وہیں، خود کی بیٹی ہمیں‌عزیز ہوتی ہے، یہ سیدھا سادھا منافقانہ کردار ہے۔

    ہماری ایک پھوپی ہوا کرتی تھیں، اللہ انہیں‌معاف کرے۔۔آمین

    انکے گھر کا معاملہ بھی کچھ اسی طرح‌کا تھا ، انکی بیٹیاں تو انکو پھول لگتی تھیں اوروں‌کی طرح‌لیکن بہووں‌کے ساتھ ہوئے مجرمانہ عمل کی وجہ سے، جب انکی بیٹیوں‌کی شادی ہوئی، تب وہاں ان بیٹیوں‌کے ساتھ ، جو سلوک انہوں‌نے اپنے بہووں‌سے روا رکھا تھا، اس سے زیادہ بدترین سلوک کا سامنا ہوا۔یہ تو اس دنیا میں‌مکافات عمل ہے، لیکن بہرحال۔۔۔۔۔! بیٹیاں‌، چاہے بیٹی کی شکل میں‌ہو، بہو کی شکل میں، بہن ، ماں، خالہ، پھوپو، چاچی بلکہ اللہ نے عطا کی ہوئی جس میں رشتہ کی شکل میں‌ہو، قابل احترام اور گھروں‌کی رونق و زینت ہوتی ہیں، انکے ساتھ زیادتی کا معاملہ ، اللہ ہرگز بھی معاف نہیں‌کرسکتا ہوگا۔
     
  7. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    جزاک اللہ خیرا۔
     
  8. ابو عزیر

    ابو عزیر -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 8, 2012
    پیغامات:
    93
    جزاک اللہ خیرا بہن بہت ہی موئثر اور سبق آموز تحریر
     
  9. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    بہت عمدہ تحریر جزاک اللہ خیرا سسٹر

    اللہ ہم سب کو سمجھنے اوراس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
     
  10. ام حمزہ

    ام حمزہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 31, 2011
    پیغامات:
    207
    بہت خوبصورت بات کی ہے سس
    اللہ تعالی ہم سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے آمین !
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    سب لوگ ایسے سوچنے لگیں تو مسئلہ ہی نہ رہے۔
     
    • متفق متفق x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں