ازالة الخفاء عن خلافة الخلفاء کا عربی ترجمہ مکمل

dani نے 'مطالعہ' میں ‏مئی 15, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    شاہ ولی اللہ دہلوی رحمت اللہ علیہ نے اسلامی ریاست اور اسکے نظام کے بارے میں ایک انتہائی قیمتی اور منفرد کتاب ''ازالة الخفا عن خلافة الخلفاء'' فارسی زبان میں تالیف کی تھی، یہ کتاب دوہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے ۔ الحمد للہ معھد اللغہ العربیہ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد اور دارالعلم آبپارہ کے بانی مدیر جناب مولانا محمد بشیر سیالکوٹی حفظہ الرحمن نے گزشتہ کئی سالوں کی محنت کے بعد اس کا عربی زبان میں ترجمہ مکمل کردیا ہے اور عنقریب اس کتاب کی طباعت اور اشاعت عرب ملک سے کی جائیگی ۔ مولانا محمد بشیر سیالکوٹی حفظہ الرحمن اس کتاب کی تیاری کے دوران فالج کے حملے کا شکار ہوئے تھے جس سے اللہ نے شفا عطا فرمائی اور اس علمی منصوبے کی تن تنہا تکمیل کی توفیق عطا فرمائی۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 15, 2012
  2. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,848
    ماشاء اللہ لاقوة الا باللہ۔
    الحمد للہ رب العالمین
    یہ کام واقعی کرنے کا تھا
    اللہ تعالیٰ شیخ صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ انہوں نے اس کام کا بیڑا اُٹھایا۔
    اللہ تعالیٰ شیخ کی عمر میں برکت عطا فرمائے۔ اور ہمیں اُن کی علمی کاوشوں کی قدر اور اُن سے استفادہ کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,564
    عنوان میں تو آپ نے اردو ترجمے کا کہا ہے جناب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
    زبردست
    پوائینٹس
     
  6. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,365
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    ‏‏آمین ۔
    شيخ محترم حفظہ اللہ فالج كے بعد دوبارہ چلنے پھرنے لگے تھے مگر اب بہت كمزور ہو چكے ہيں عصا ہاتھ میں رکھتے ہیں۔ معھداللغہ میں ايك تقريب ميں ان كو ديکھ کر پرانے سٹوڈنٹس كى آنكھيں نم ہو گئيں ۔
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,376
    جزاکم اللہ خیرا دانی بھائی ۔ شیئرنگ کا شکریہ ۔ واقعی میں منفرد اور قیمتی کتاب ۔ جب طباعت ہو جائے تو اس تھریڈ میں ضرور خبر کردیجئے گا ۔
    اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ مولانا محمد بشیر سیالکوٹی حفظ اللہ کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور انہیں دین اسلام کی زیادہ خدمت کی توفیق دے ۔ آمین ۔
     
  9. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    آمین۔ ضرور۔
     
  10. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    عکاشہ بھائی
    شیخ حفظہ الباری گزشتہ کئی روز سے علیل ہیں ۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں