پاکستانی طالبعلم کا عالمی ریکارڈ

عائشہ نے 'مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ' میں ‏مئی 28, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    پاکستانی طالب علم شایان انیق اختر نے مائیکرو سوفٹ پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام میں سب سے زیادہ نمبر لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے اور انھوں نے کل ایک ہزار میں سے نوسو اٹھانوے نمبر حاصل کیے ہیں۔

    اس شاندار کارنامے پر شایان انیق اختر کا نام گینزبُک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کرلیا گیا ہے۔انھیں مائیکرو سوفٹ پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام میں اب تک سب سے زیادہ نمبر لینے پر مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کی دعوت دی ہے اور وہ جولائی میں ان سے ملنے کے لیے امریکا جائیں گے۔
    پاکستانی طالب علم کا مائیکرو سوفٹ پروفیشنل سرٹیفکیٹ میں عالمی ریکارڈ
     
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    بہت اچھی خبر ھے۔
     
  3. ابوعمر

    ابوعمر محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 23, 2007
    پیغامات:
    171
    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,719
    ماشاءاللہ بہت اچھی خبر ہے۔
    علم کے میدان میں ترقی کرتا دیکھ کر دل باغ باغ ہوتا ہے۔ اور اگر کسی مسلمان کا نام آجائے تو اور خوشی ہوتی ہے۔
    نوجونوں کو اقبال کی شاعری سننی اور یاد کرنی چاہئے انہوں نے نوجوانوں کے لئے بہت اچھے اشعار لکھے ہیں۔
    ایک شعر جسے والد صاحب نے یاد دلایا تھا "مٹادے اپنی ہستی کو گر کچھ مرتبہ چاہے، کہ دانا خاک میں مل کر گل گلزار ہوتا ہے"
     
  5. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,848
    یا اخی! ابوعمر۔ آپ نے بالکل بجا ارشاد فرمایا۔
     
  6. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,948
    واللہ یہ خبر پڑھی تو یہی شعر ذہن میں آیا ایک دم سے:)
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں