مصر میں خواتین کے اسلامی ٹی وی چینل پر نیا تنازعہ

عائشہ نے 'اسلامی ذرائع ابلاغ' میں ‏مئی 28, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672


    اسلام سؤال و جواب سے کچھ اقتباس

    مسلمان خاتون کا درس دینا جہاں غیر محرم مرد موجود ہوں۔
    سوال: کیا کسی بھائی کے لئے یہ جائز ہے کہ وہ ایک ایسا درس منعقد کرے جس کی مدرس ایک بہن ہو۔ موضوع “اسلام میں عورتوں کے مسائل” مگر وہ بہن تمام لوگوں(یعنی عورتوں اور مردوں) کو درس دیتی ہے۔ میرا خیال تھا کہ یہ جائز نہیں مگر منتظمین کہتے ہیں کہ یہ جائز ہے، انہوں نے مجھ سے اس(یعنی عورتوں کو غیر محرم کے سامنے درس دینا نہیں چاہیے) کےبارے میں دلیل بھی مانگی ہے۔

    جواب : الحمدللہ
    ہم نے یہ سوال شیخ عبداللہ بن جبرین (رحمہ اللہ) کے سامنے رکھا تو انہوں نے جو جواب دیا وہ درج ذیل ہے۔

    ہماری رائے کے مطابق یہ (عمل) جائز نہیں سوائے اس صورت میں کہ کوئی مجبوری ہو۔ اور مرد اُس(عورت)کو دیکھ نہ سکتا ہو۔ وہاں اس (عورت )اور اُن(مردوں) کے درمیان کوئی آڑموجود ہونی چاہیے، اور اُس(عورت) کی آواز بہت زیادہ نرم نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اُس(عورت) کی آواز بھی عورة (یعنی چھپانے کی چیز) ہے۔ عورتوں کو نماز میں تسبیح اونچی آواز سے پڑھنے کو منع کیا جاتا ہے، اگر امام نماز میں کوئی غلطی کرتا ہے تو اس حالت میں وہ(عورتیں) تالی بجا تی ہیں(تاکہ امام کی توجہ دلائی جائے کہ اس نے غلطی کی ہے) ، (کیونکہ) ایسا نہ ہو کہ انکی آوازیں پہچان لی جائیں۔


    حوالہ: موقع الإسلام سؤال وجواب - إلقاء المرأة المسلمة كلمة على محفل فيهم رجال أجانب

    ترجمہ میں نے خود کیا ہے تو ضرور اس میں غلطی بھی ہوگی، غلطی کے لئے معذرت خواہ ہوں۔
     
  2. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    میں مَصر تو نہیں گیا ، لیکن یہاں (سعودیی عرب) میں انکو قریب سے دیکھا ہے ۔۔۔اور میرا ذاتی مشاہدہ ہے جو کہ عین ممکن ہے کہ غلط ہو ، کہ مسلمان عالم میں جو حالت مصر و لبنان کی ہے ، طرز معاشرت کے لحاظ سے وہ شائد ہی کسی کی ہو ، الاماں الحفیظ ،
    پاکستانی و ہندوستانی مسلمان بہرکیف ان سے بہتر رہے (طرز معاشرت کے لحاظ سے گرچہ جدت پسندی کا کیڑا انکو بھی کاٹ چکا ہے) ۔ لیکن انکا رہنا سہنا وغیرہ عام مسلمانوں جیسا نہیں لگتا ۔۔۔۔
    خصوصاّ عورتیں، یہاں تک کہ سعی و طواف میں گرچہ رش کے سبب خلط ملط ہوتے رہتے ہیں مگر پھر بھی خواتین اپنے آپ کو حتی الامکان کوشش کرتی ہیں مردوں سے بچنے کی ۔۔۔لیکن یہ لوگ بے پروہ (کئیرلیس) ہوتے ہیں اور پردے شردے کا کوئی خاص اہتمام نہیں ۔۔۔۔بہت ہؤا تو اسکارف پہن لیا ۔۔۔بس ۔۔۔۔

    میرا ایک دوست امریکہ میں حلال کھانے کی تلاش میں ایک ریستورانت گیا اور ایک چیز کے سبب دریافت کیا کہ یہ حلال ہے کہ حرام ، دکاندار (میرے دوست کے بقول) غالباّ مصری تھا یا پھر کوئی ترکی ۔۔۔اس نے کہاں
    "مائی فریند ، سے بسم اللہ ، ایند ایت ایوری تنگ " (یعنی صرف بسم اللہ پڑھ کر ہر چیز کھا جاؤ ، خواہ حلال ہو کہ حرام)

    یہ تو حال ہے ۔ جامعہ الاظہر جو کہ مصر میں ہے آئے دن عجیب و غریب فتوی کی مثال تو خیر سبھی کو معلوم ہے

    لہٰذا انکی مثال دینا یا انکی تقلید کرنا مناسب نہیں ۔۔۔۔

    لیکن یہ بات بھی ذہن نشین رکھے کہ مصری و لبنانی میں عیسائی بھی بہت ہیں ۔۔۔شائد انکے قریب رہنے کی وجہ سے ایسے ہوگئے ہو ، جیسے کہ ہم بھارت کے ہندؤوں سے قریب رہنے کی وجہ سے انکے رنگ میں رنگ گئے ہیں

    نیز انکو حکمران بھی چن چن کر ملے ہیں جیسے ہمیں ملے ہیں ۔۔۔۔دین و ملت کے دشمن
    سو انکی برسوں کی اسلام دشمنی معاشرے میں رنگ لا رہی ہے
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 29, 2012
  3. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    پہلے بات ہوگی کہ جی صرف عورتوں کا مخصوص چینل ہے ، چنانچہ پردہ کا خوب اہتمام ہوگا ، رفتہ رفتہ پردہ پر بحث ہوگی اور پھر چہرہ کی پردے کی بجائے صرف اسکارف لیا جائے گا ، اسکے بعد ہوتے ہوتے اسکی بھی ضرورت محسوس نہیں کی جائے گی
    اور یہ چینل وہ گل کھلائے گا جو یورپ کے بے ہودہ چینل نے بھی نہیں کھلائے ہونگے ۔۔۔واللہ اعلم !
    ---------------------------------------
    خطوات شیطان ہی یہی ہے کہ شیطان براہ راست نہیں بہکاتا پہلے گراؤنڈ بناتا وجوہات پیدا کرتا ہے ، اسکے جواز کی دلیل بناتا ، پھر اسکو مظبوط کرتا ہے ، خوشنما و خوبصورت بناکر پیش کرتا ہے پھر بندے کو اس راہ پر چلاتا ہے ۔۔۔۔

    -------------------------------------

    سو کی سیدھی بات جو طبقہ عورتوں کے چینل میں حق میں ہے ، اگر یہ چینل عورتوں کے حق میں بہتر ثابت ہؤا تو ان کے لیے شائد اجر ہو ، واللہ اعلم

    اور جو طبقہ اس چینل کی مخالفت میں ہے ، اور یہ چینل مضر ہؤا تو روز قیامت کے دن یہ طبقہ بری الذمہ ہوگا اس معاملے مین ان شاء اللہ کہ کم ازکم برائی کو برائی تو سمجھا
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 29, 2012
  4. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,848
    بارک اللہ لکم
    میں نے گلف کے چھ ملک دیکھے ہیں۔
    میرا بحری جہاز جب بھی کسی بندگاہ پر لنگر انداز ہوتا
    سب سے زیادہ چلنے والا چینل ہی lbc ہوتا تھا
    اور جو کچھ اس میں دکھایا جاتا تھا،
    وہ اُس وقت تک تو ہم ’’گناہِ عظیم‘‘ ہی سمجھتے تھے۔
    آج کل وہی حالات اپنے ’’جمہوری ملک‘‘ کے ہیں
    الا ما شاء اللہ
    اب ’’مصری چینل‘‘ کیا گل کھلاتے ہیں یہ اللہ ہی جانتا ہے۔
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    ميں نے تھریڈ كا عنوان خود منتخب كيا ہے اور ايسا ميرے اكثر تھريڈز ميں ہے ۔ اس ميں كيا " شرعى عيب " ہے؟
    عنوان كے علاوہ العربيہ نے خبر ميں ام المومنين حضرت ماريہ رضي الله عنها كا ذكر بھی نامناسب الفاظ ميں كيا تھا اس كو بھی درست كيا ہے ، يہی كام بى بى سى كى خبروں کے ساتھ بھى كرتى ہوں ، جب وہ كشميرى آزادى پسندوں كو علیحدگی پسند اور مقبوضہ كشمير كو بھارت كے زير انتظام كشمير لكھتے ہيں ۔ اس ميں كيا برائى ہے؟
    يہ اسلامى اس ليے ہے كہ يہ واقعتا اسلامى حدود وقيود كى پابندى كرنے والا اسلامى چينل ہے جس كى وجہ سے يہ روشن خيالوں كى سخت تنقيد كى زد ميں ہے ۔ اس كى آزمائشى نشريات كى اصل خبر ميں نے عربى ميں ايك پروگرام ميں ہی سنى تھی جسے اردو ميں نظر آنے پر پوسٹ كرديا ۔
    http://www.youtube.com/watch?v=4WAqqlg-YxM&feature=related
    http://www.youtube.com/watch?v=TBLwCSi2CwE
    http://www.youtube.com/watch?feature=endscreen&NR=1&v=m69xPJRwaJQ
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    يہ فتوى اس صورت حال پر كيسے چسپاں ہو رہا ہے "مفتى "صاحب ؟
    جو چينل خواتين كے ليے مخصوص ہے اسے حضرات ديكھيں گے تو غض بصر كی خلاف ورزى كريں گے۔ عورتوں كو بند كيوں كرنے كى بجائے اپنے متعلق كوئى فتوى ڈھونڈيں ۔
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    يہ تمہيں آج ياد آيا ؟ اردو مجلس كا آڈيو وڈيو سيكشن بھرا پڑا ہے ناجائز وڈيوز سے ؟ كبھی نہى عن المنكر كى ؟ اور پيغام ٹی وى كا پورا سيكشن تمہيں نظر نہيں آتا ؟ ابھی تم كہتے ہو تم معصوم ہو ؟ تمہارى بنيادى تكليف كوئى اور ہے ، جس كا دورہ تمہيں ميرے موضوعات ميں ہی پڑتا ہے ۔
    فكر مت كرو آئندہ بی ٹیک ڈپلومہ ہولڈر مفتيوں كى ہی ڈيمانڈ ہو گی جن كے نزديك : فرحت ہاشمى سميت سارى داعيات فتنہ پھيلا رہی ہيں ، پاكستان شركستان ہے ، اللہ كے ليے خدا كا لفظ استعمال كرنا حرام ہے ۔


     
  8. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,848
    ہم پر اللہ تعالیٰ نے اپنی اطاعت فرض کی ہے اور اپنے نبی ﷺ کی اطاعت و اتباع۔ لہٰذا قائل کرنے کے لئے قرآن و حدیث سے مسئلہ کو واضح کریں۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں