2500 میں خوشیوں کی ضمانت

عائشہ نے 'ذرائع ابلاغ' میں ‏جون 9, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    2500 میں خوشیوں کی ضمانت
    ابھی ہم سب ايران ميں چاند ميں پیپسی کے لوگو كى تلاش اور توہم پرستی پر بات كر رہے تھے كہ ایک پاكستانى چینل پر چلنے کرشماتی لاکٹ کے اشتہار کا علم ہوا۔ بقول بنانے والوں کے یہ کرشماتی لاکٹ سونے اور ہیرے سے بنا ہے اور اس كو پہننے والے كے ليے زندگی کی سارى خوشيوں كى ضمانت دى جاتى ہے۔ لاکٹ کا "ہدیہ " صرف 2500 روپے ہے۔
    سمجھ نہيں آتى كہ جن كے پاس زندگی كى سب خوشياں فراہم كرنے والا لاکٹ ہے وہ كاروباراور اشتہار كى محنت ميں كيوں لگے ہيں ؟ ان كے گھر تو نوٹوں کے درخت لگنے چاہئیں ؟
    اور سونے اور ہيرے والے زيور صرف 2500 ميں دست ياب ہو سكتے ہيں تو ملك بھر کے صرافہ بازاروں ميں کيوں لوٹ مچی ہے؟
    كيا ایک مسلمان قوم كى ان تمام احمقانہ باتوں كى وجہ يہی نہيں کہ ہم اس بنيادى عقيدے سے انحراف كر بيٹھے ہيں کہ نفع و نقصان عطا کرنے والی صرف اللہ سبحانہ و تعالى كى ذات ہے :
    [qh]وَإِن يَمْسَسْكَ اللَّـهُ بِضُرٍّ‌ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ ۖ وَإِن يُرِ‌دْكَ بِخَيْرٍ‌ فَلَا رَ‌ادَّ لِفَضْلِهِ ۚ يُصِيبُ بِهِ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۚ وَهُوَ الْغَفُورُ‌ الرَّ‌حِيمُ ﴿١٠٧﴾ قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمُ الْحَقُّ مِن رَّ‌بِّكُمْ ۖ فَمَنِ اهْتَدَىٰ فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ ۖ وَمَن ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا ۖ وَمَا أَنَا عَلَيْكُم بِوَكِيلٍ ﴿١٠٨﴾ وَاتَّبِعْ مَا يُوحَىٰ إِلَيْكَ وَاصْبِرْ‌ حَتَّىٰ يَحْكُمَ اللَّـهُ ۚ وَهُوَ خَيْرُ‌ الْحَاكِمِينَ ﴿١٠٩﴾[/qh]
    اور اگر تم کو اللہ کوئی تکلیف پہنچائے تو بجز اس کے اور کوئی اس کو دور کرنے واﻻ نہیں ہے اور اگر وه تم کو کوئی خیر پہنچانا چاہے تو اس کے فضل کا کوئی ہٹانے واﻻ نہیں، وه اپنا فضل اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے نچھاور کردے اور وه بڑی مغفرت بڑی رحمت واﻻ ہے (107) آپ کہہ دیجئے کہ اے لوگو! تمہارے پاس حق تمہارے رب کی طرف سے پہنچ چکا ہے، اس لیے جو شخص راه راست پر آجائے سو وه اپنے واسطے راه راست پر آئے گا اور جو شخص بے راه رہے گا تو اس کا بے راه ہونا اسی پر پڑے گا اور میں تم پر مسلط نہیں کیا گیا (108) اور آپ اس کی اتباع کرتے رہیے جو کچھ آپ کے پاس وحی بھیجی جاتی ہے اور صبر کیجئے یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کردے اور وه سب فیصلہ کرنے والوں میں اچھا ہے (109)سورة يونس

    اس بنیادی اسلامی عقيدے كى ياد دہانی پر ہم سے كہا جاتا ہے كہ ہم مسلمانوں كو مشرك کہتے ہيں ؟ ہم تو شرك كو شرك كہتے ہيں اور مسلمانوں كو شرك سے بچانے كى كوشش كرتے ہيں ، كيوں نہ كہيں ہمارے حبيب حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم نے بھی " لا " سے تبليغ شروع كى تھی اور " الا اللہ " كى منزل تك پہنچايا تھا ، باطل خداؤں اور جھوٹے شريكوں كى نفى كرنا ان كو مشرك بتانا اختلاف ہے تو يہ اختلاف نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو بھی مشركين مكہ سے کرنا پڑا تھا ، اسى اختلاف كى خاطر حضرت ابراھيم عليہ السلام كو نمرود كى بھڑکائى ہوئى آگ کے الاؤ ميں کودنا پڑا تھا ، اسى اختلاف كے جرم ميں اصحاب الاخدود جلوائے گئے تھے، يہ اختلاف تو انبياء ، صديقين ، شھداءاور صالحين كى سنت ہے ، يہ ممكن ہی نہيں كہ ہم اتحاد كے دھوکے ميں اس باطل سے سمجھوتہ كريں كيوں کہ ہمارے رب رحيم كا فرمان ہے :
    " اور آپ اس کی اتباع کرتے رہیے جو کچھ آپ کے پاس وحی بھیجی جاتی ہے اور صبر کیجئے یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کردے اور وه سب فیصلہ کرنے والوں میں اچھا ہے (109)"
    ان شاء اللہ ہم اپنے رب کے كرم سے اس كى وحى كا اتباع كرتے رہيں گے اور صبر كريں گے يہاں تك كہ اللہ فيصلہ كر دے ور وه سب فیصلہ کرنے والوں میں بہترین منصف ہے ۔
    مسلمان ملكوں کے چينلوں پر نجوميوں ، جوتشیوں اور روحانی (بقول ان کے) و سفلی علوم کے ماہر جادوگروں کی ایسی تشہیر بہت بڑا اجتماعی جرم ہے۔ شرك جيسے گناہ كى طرف يہ کھلى دعوت اللہ سبحانہ و تعالى كے غضب كو آواز دينے كے مترادف ہے ۔ ہم ميں سے ہر شخص كا فرض ہے كہ وہ مسلمانوں كو ان توہمات و خرافات سے بچانے كى كوشش كرے۔

     
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    یہ لاکٹ تو انڈیا ٹی وی پر ان کے بھگوانوں کی مورتیوں سے مرصع ہوتا ہے پاکستان میں اس پر کوئی نہ کوئی قادری ہوگا یا 786 وغیرہ جیسے اعداد؟

    کیونکہ ہمارے ایک کزن نے گھر میں "نوٹاں والی سرکار" کے فوٹو لگا رکھے ہیں کوئی بیمار ہو پریشان ہو تو اس تصویر پر ہاتھ رکھ کر اس کے چرنوں میں کچھ روپے رکھ دیے جاتے ہیں جو بعد میں انہی سرکار کے مزار پر جاتے ہیں۔
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    اوہ واقعی ؟ انا للہ و انا اليہ راجعون ۔ یہ والا میں نے سنا ہے کہ لفظ الجلالہ (اللہ) کی شکل کا ہے۔
    ہندوؤں کا منگل سوتر ہمارے یہاں كافى مقبول ہے يہ تو پتہ تھا ليكن يہ اب علم ہوا كہ يہ لاكٹ بھى ان كى نقل ہے ۔
     
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
    یہ تو کچھ بھی نہیں۔ ترکی سے آنے والے اکثر ڈیکوریشن پیسز میں‌ ایک آنکھ بنی ہوتی ہے۔ اور لوگوں کا یہ خیال ہے کہ وہ نظر بد سے بچاتی ہے۔ عام آدمی کو یہ نہیں‌پتہ ہوتا کہ یہ آنکھ ہے یا ڈیزائن!!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,923
    احمد رضا فرماتے ھیں

    لی خمسۃ اطفی بھا حرالوباء الحاطمۃ المصطفی المرتضی وابنا ھما والفاطمۃ

    پانچ ھستیاں ایسی ھیں جو میری بیماری کو دور کرتی ھیں

    محمد
    علی
    حسین
    حسن
    فاطمہ

    فتوی رضویه
    جلد 6 ص 187

    جب عوام کی اکثریت ایسے پیشواؤں کی متبع ھو گی تو انجام یہی ھو گا.

    اللہ تعالی شرک و کفر سے محفوظ رکھے. آمین.
     
  6. mujeeb_86

    mujeeb_86 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 27, 2011
    پیغامات:
    198
  7. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    اللہ ہی ہر شے پر قادر ہے.
     
  8. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,122
    اس موقع پر یہی دعا دل سےنکلتی ھے یا اللہ رحم فرما مسلمانوں کو صراط مستقیم پر چلا آمین
    ایک آنکھ کےحوالےسے ھم نےدورہ قرآن کے دوران کافی تفصیلاً پڑھا کہ کس طرح میوزک کےساتھ تصاویر میں ایک آنکھ دکھاکر لوگوں کو دجال کےاستقبال کے لیے تیار کیا جارہاھے -آج ھلکے سے کرشمہ پر ہی لوگ شرک میں مبتلا ھو جاتے ھیں اور وہ جو بڑا فتنہ دجال ھے اس سے کیسےبچیں گے سوچ کرھی دل کانپ اٹھتاھے اللہ سب مسلمانوں کی مددفرمائے ھدایت دینے والی ذات تو صرف اللہ کی ھے ایمان والوں کی حفاظت فرمائے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    استغفراللہ ، افسوس ہوتا ہے كس طرح شرك جيسا خطرناك گناہ ہمارے معاشرے ميں پھيلا ہوا ہے ۔
    يہ "نوٹاں والی سرکار" كون ذات خبیث ہے؟

    واللہ يہ پانچوں جليل القدر ہستیاں اس شرك سے بے زار ہيں انہوں نے تو خود توحيد كى تبليغ ميں اپنی زندگياں کھپا ديں ۔ بلاشك يہ عظيم ہستياں ہيں ليكن يہ خود اللہ تعالى كے درود و سلام ، اور اس كى رضا كے محتاج ہيں جبھی تو ہم ان كے ليے اللہ تعالى سے دعا كرتے ہيں صلى اللہ عليہ وسلم ، رضى اللہ عنہ ، رضي اللہ عنہا وغيرہ۔

     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    آمين ، جزاكم اللہ خيرا ، وقت ہو تو آپ لوگ الگ موضوع ميں اس پر تفصيل سے ضرور لكھیے گا ۔
     
  11. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    اس کی دلچسپ داستاں کو پڑھئے:

    Untitled Document

    اور یاد رکھیں کہ زیادہ تر بنک ملازمین کو فیض پہنچاتے ہیں :00003:
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    اللہ كى پناہ كيا خرافات ہے یہ ؟
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
  13. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    حیرت ہوتی ہے کہ اعلٰی ڈگریاں حاصل کرکے بھی اکثر لوگ توحید کی الف بے سے بھی واقفیت نہیں رکھتے۔
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    پڑھے لکھے توہم پرستوں كى كوئى كمى نہيں ہے ۔
     
  15. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,313
    صرف توہم پرست؟؟؟؟
     
  16. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
    ویسے مزہ آ گیا سرکار کا تذکرہ پڑھ کر!!!
    گالیاں اور تیز و تند انداز گفتگو۔۔۔۔
    حقہ کی چلم اور جب سوٹے لگاتے تو پھر مدہوش ہو جاتے۔۔۔ واہ کیا معراج ہے تصوف کی!!!
    اور لوگوں‌ کو نوٹ کیا دیں گے۔ اپنے ہی نوٹ‌ ان کے کام نہ آ سکے!!!!
     
  17. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    ایسے ہی ایک اور حضرت ہیں جنہیں جدید فقر میں کمال حاصل تھا:

    Daily UrduPoint.com :: Today Column

    اس کا حلیہ دیکھیں:


    یہ موصوف بھی میرے ہی علاقے سے ہیں، اب ہماری عوام ہی اس قدر بدھو ہے کہ ذرا سی چکنی چپڑی باتیں کرنے والے کو کیا سے کیا بنا دیتے ہیں۔
     
    Last edited by a moderator: ‏جون 13, 2012
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    واصف علی واصف کے تصوف کی حقیقت یہ ہے کہ یہ عرب نصرانی فلسفی خلیل جبران کا نقّال ہے بلکہ سارق ۔
     
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    سوچنے كى بات ہے تصوف اورنشہ لازم و ملزوم كب سے ہوئے ؟
    بینک سے نئے نوٹ بدلوانے کی بات بھی روحانیت کا كوئى اشارہ ہو گی ۔

    درست ! الھکم التکاثر حتی زرتم المقابر
     
  20. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
    آپا جی اس کی کوئی دلیل عنایت فرما دیں۔ بلکہ ایک مضمون ہی لکھ ڈالیں
    میں نے واصف علی واصف کو بہت پڑھا ہے کیونکہ ہمارے ہاں‌کئی احباب اس سے بہت متاثر تھے۔۔۔۔
    یہ پکا اور گمراہ صوفی تھا!!!
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں