سرقہ بازی پر ٹائم میگزین کا بھارتی نژاد ایڈیٹر فرید زکریا معطل

عائشہ نے 'ذرائع ابلاغ' میں ‏اگست 12, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    امریکا کے ٹائم میگزین نے بھارتی نژاد اپنے ایڈیٹر فرید زکریا کو ایک حالیہ مضمون میں چوری شدہ معلومات شائع کرنے کے اعتراف کے بعد ایک ماہ کے لیے معطل کردیا ہے اور امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی انھیں اپنے ہاں کام کرنے سے روک دیا ہے۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سی این این کے ایک پروگرام کے میزبان اور ٹائم میگزین کے ایڈیٹر امریکی یونیورسٹیوں "ییل" اور "ہارورڈ" سے فارغ التحصیل مشہور صحافی فرید زکریا نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا تھا کہ انھوں نے بیس اگست کے شمارے میں امریکا میں اسلحے سے متعلق ایک مضمون میں ایک دوسرے صحافی کے مضمون کے اقتباسات بغیر حوالے کے شامل کیے تھے اور اس مضمون میں شامل معلومات ان سے مستعار لی تھیں۔

    فرید زکریا نے سرقہ بازی کے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کی ہے لیکن دونوں اداروں نے مزید تحقیقات تک انھیں اپنے ہاں کام سے روک دیا ہے۔فرید زکریا نے اپنے مضمون میں امریکی اسلحے کے بارے میں کچھ معلومات دی تھیں مگر ان کے ذریعے کو پوشیدہ رکھا تھا۔ اسی طرح کی معلومات ہاروڈ یونیورسٹی میں تاریخ کی پروفیسر امریکی مؤرخہ گیل لیپور کے اخبارنیویارکر میں شائع شدہ مضمون میں بھی دی گئی تھیں۔

    امریکا:سرقہ بازی پر ٹائم میگزین کے ایڈیٹر فرید زکریا معطل
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں