"نور ٹی وی" اسلام کا پہلا شرک سے پاک اردو چینل

منہج سلف نے 'اسلامی ذرائع ابلاغ' میں ‏دسمبر 27, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,050
    السلام علیکم محترم ممبران مجلس!
    میں آپ کے سامنے ایک خوشخبری لے کر آيا ہوں جو ہو سکے آپ میں سے کچھ لوگوں کے لیے بلکل نئی ہو میری طرح۔
    اللہ تعالی نے آخر ہماری دیرینہ خواہش پوری کردی اور شرک و بدعت سے پاک ایک اردو اسلامی ٹی وی چینل "نور ٹی وی" ہمارے درمیان آگیا۔
    یہ چینل سعودی عرب میں پایہ تکمیل ہوا ہے اور دن بدن ترقی کے منازل طے کررہا ہے۔
    اس چینل کا کریڈٹ محترم محمد عاقل صاحب کو جاتا ہے جو اس سے پہلے بدعتی تھے اور اب وہ صحیح العقیدہ مسلمان ہیں اور بدعت اور شرک سے نفرت کا اظہار انہوں نے اس ٹی وی جینل کے قیام کر کے کردیا ہے۔
    اللہ ان کو اس کام کے لیے بہت زیادہ اجر عطا فرمائے۔
    اس چینل کے لیے کام ہورہا ہے کہ اس کو سیٹلائیٹ پہ پراپر نمونے لاسکیں کہ دنیا کا ہر بندہ اپنے گھر اس ٹی وی چینل کے ذریعے قرآن اور حدیث کی پہچان کرسکے۔ آمین
    آپ پلیز ان کی ویب سائيٹ پر نظر گھمائيں اور اپنی آنکھوں سے اس کو دیکھ کر اللہ کے اس احسان کا شکریہ ادا کرسکیں۔ آمین
    www.noortv.com

    آئیے اس چینل کا تعارف اسلام کے اسکالرس کی زبان سے سنيے۔ انشاءاللہ

    شیخ بن باز رحمۃاللہ

    [ame]http://www.youtube.com/watch?v=MVT8JM_oGjY[/ame]

    شیخ توصیف الرحمان راشدی

    [ame]http://www.youtube.com/watch?v=0X-GLbASYow[/ame]

    قاری خلیل الرحمان

    [ame]http://www.youtube.com/watch?v=3zderXAOKQU[/ame]

    شیخ عبدالغفار مدنی اور دوسرے اسکالرز

    [ame]http://www.youtube.com/watch?v=N4sjI8GHZ8U[/ame]

    ٭ اللہ اس چینل کے ذریعے ہمارے دلوں پر پڑے شرک اور بدعت کے پردے دور فرمائے اور قرآن و حدیث کے نور سے منور فرمائے۔ آمین
     
  2. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,050
    شیخ شھاب الدین مدنی

    [ame]http://www.youtube.com/watch?v=n3s_SwXJNT8[/ame]

    نور ٹی وی آپ کی ضرورت کیوں 1

    [ame]http://www.youtube.com/watch?v=QyA1sR41ceA[/ame]

    نور ٹی وی آپ کی ضرورت کیوں 2

    [ame]http://www.youtube.com/watch?v=sFgzIoreuJ8[/ame]

    نور ٹی وی آپ کی ضرورت کیوں 3 (باقی بھی آئیں گے۔ انشاءاللہ)

    [ame]http://www.youtube.com/watch?v=hv8PrTIC06I[/ame]
     
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    و علیکم السلام!

    لیکن کل رات میں نے ایک جہالت سے بھر پور قاری صاحب کا لیکچر اس ٹی وی پر سنا جو کہ انتہائی شرکیہ تھا اور مجھے یقین ہو گیا کہ یہ ایک اور فتنہ ہے جو اپنے عقائد کی رو سے ہندوانہ طرزِ عمل کو بھی مات دیتے ہیں۔ اور اس سلسلے میں مَیں آج کچھ پوسٹ کرنے ہی والا تھا کہ آپکا تھریڈ نظر آ گیا۔

    براہِ مہربانی ایک نظر اس ٹی وی کی نشریات دیکھ کر پھر اس پر تبصرہ کیا جائے۔

    والسلام
     
  4. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    السلام علیکم رفی بھائی۔۔۔آپ نے کسی اور چینل پر یہ تقریر سنی ہو گی۔نور ٹی وی بالکل اسلامی چینل ہے اور ابھی سٹارٹ نہیں ہوا ان شاء اللہ جلد ہی سٹارٹ ہو گا۔۔۔
     
  5. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,050
    السلام علیکم!
    بھائی! نور ٹی وی دو ہیں۔
    1/ سیٹلائیٹ کے ذریعے ہر ٹی وی پر آتا ہے وہ بدعتیوں کا ہے اور شرک سے بھرا پڑا ہے۔
    2/ جس کا ذکر میں نے کیا ہے کاش کہ وہ دن جلد آئے جب یہ چینل بھی سیٹلائیٹ کے ذریعے ہر گھر میں دیکھا جائے۔ آمین
    میرے گھر پر بھی یہ چینل چلتا ہے مگر ہم نے ایک دفعا بھی اس کو نہیں دیکھا۔
    ہم ڈاکٹر ذاکر نائيک کا Peace TV دیکھتے ہیں اور اپنے برطانیا کا Islam Chanel اس کے علاوہ کوئی بھی اور اسلامی چینل نہیں دیکھتے مگر اب انتظار کر رہے ہیں صحیح العقیدہ NoorTV کا۔ انشاءاللہ
    والسلام علیکم
     
  6. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,050
    جزاک اللہ میری بہنا!
    وہ دن ضرور آئے گا جب یہ صحیح العقیدہ نور ٹی وی ہر گھر کی ضرورت بن جائے گا۔ انشاءاللہ
    والسلام علیکم
     
  7. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,050
    جو نور ٹی وی بدعتوں اور شرکیہ پروگرام نشر کرتا ہے وہ ہمارے ملک برطانیا سے نکلتا ہے اور اس کی ویب سائیٹ یہ ہے:
    www.noortv.co.uk

    اور جو نور ٹی وی عقیدہ التوحید کی پرچار کرتا ہے اور ابھی سیٹلائیٹ پہ نہیں آيا اور سعودی عرب سے نکلتا ہے اس کی ویب سائیٹ یہ ہے:
    www.noortv.com

    آپ ان دونوں کو دیکھیں خود ہی اندازہ ہوجائے گا۔ انشاءاللہ
    والسلام علیکم
     
  8. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    جزاک اللہ خیر۔۔آپ کا بہت بہت شکریہ مجھے اس دوسرے نور ٹی وی کا نہیں پتا تھا۔
     
  9. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    و علیکم السلام
    جو نور ٹی وی میں نے دیکھا ہے وہ بدعتی سفہا و جہلاء کا ہی ہے۔ جہاں وہ اپنے عقائد کی انتہائی مضحکہ خیز توجیہات پیش کرتے ہیں۔ ان شاء اللہ جلد آپ سب سے شیئر کروں گا۔

    میں سمجھا کہ آپ اسی کا تعارف پیش کر رہے ہیں۔ لیکن یہ حیرانگی کی بات ہے کہ عالمی سطح پر ایک ہی نام کے دو ٹی وی چینلز آن ایئر ہوں۔ کیا نام کی رجسٹریشن کا کوئی عالمی قانون نہیں ہے؟ اور اس طرح ناظرین بھی مغالطے کا شکار ہو سکتے ہیں، جیسے آپ نے نور ٹی وی کی تعریف کی جبکہ میں پہلے ہی بی پارٹی کا نور ٹی وی دیکھ چکا تھا ورنہ یہی سمجھتا کہ اُسی نور ٹی وی کو آپ برحق کہہ رہے ہیں۔
    اللہ کرے کہ جلد یہ چینل آن ائیر ہو اور طاغوت کی یلغار کا باہمتی سے مقابلہ کرے، آمین
    میں بھی یہی چینلز دیکھتا ہوں اور اب نور ٹی وی کا انتظار رہے گا۔
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,432
    السلام علیکم !
    نور ٹی وی صحیح العقیدہ چینل ہے، ان شااللہ بہت جلد آپ اس کو طاغوت کی یلغار کا مقابلہ کرتے ہوے پاہیں گے-
    اگریہ ایک بدعتی چینل ہوتا تو کب کا سیٹلائیٹ پر آ چکا ہوتا- لیکن مسلمانوں کا المیہ یہ ہے کہ شرک و بدعات والی چیز کو جلد قبول کرتے ہیں، لیکن قرآن و سنت کو قبول کرنے کے انکاری ہیں - سعودی عرب جیسے ملک میں اس کو آن ائر جانے میں بہت سی مشکلات کا سامنہ ہے - دعا کریں کہ جلد سیٹلائٹ پرآ جائے تاکہ لوگوں کو خالصتاً اسلامی پروگرام دیکھنے کو ملیں-
     
  11. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,624
    وعلیکم السلام
    میں انہی عاقل صاحب محترم کے متعلق کچھ "تحفظات" رکھتا ہوں۔
    شاید کسی یاہو گروپ پر تفصیل سے بحث کی گئی ہے۔
    فی الحال ثبوت سامنے نہیں ہیں لہذا خاموش رہنا چاہوں گا۔
     
  12. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,050
    السلام علیکم بھائی!
    ہو سکتا ہے کہ اس حضرت کے بارے میں کوئی تحفظات ہوں مکر ان کا یہ کام جو ٹی وی چینل کی صورت میں آرہا ہے بہت مفید اور فائدہ مند ہے ہم سب کے لیے۔
    میں ان شخص کی ذات میں جاننے کی کوشش نہیں کروں گا اور نہ ہی جاننے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ کوئی عالم تو ہے نہیں مگر ان کی اس کاوش کو ضرور سرہائوں گا۔
    ویسے بھی ان کی داڑھی کو دیکھ کر دکھ ضرور ہوتا ہے کہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو کس طرح بگاڑ کر پیش کیا ہے مگر میں صرف ٹی وی چینل کے ذریعے ھدایت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔ انشاءاللہ
    دعا کریں کہ یہ چینل بہت جلد ہمارے ہاں موجود ہو۔ آمین
    والسلام علیکم
     
  13. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    کچھ عرصہ پہلے نور ٹی وی کے بارے میں فنکشن سعودی عرب میں سلئ جالیات میں ہوا تھا میں بھی وہاں پر گیا تھا۔ یہ بات تفریبا 2006 میں مئی کی ہے وہاں پر اس چینل کے بارے میں یہ سن کر بڑا افسوس ہوا کہ اس کو لانچ ہوتے ہوئے پانچ سال تک لگ سکتے ہیں۔
    اس کےبارے میں مسئلہ کیا ہے میں اس سے بخوبی واقف ہوں لیکن یہاں‌پر بیان کرنا کوئی فائد نہیں رکھتا۔
     
  14. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,624
    میرا جہاں تک خیال ہے ۔۔۔۔
    یہ عاقل صاحب کا انفرادی کام یا کاوش نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے ایک بڑی ٹیم ہے !!
     
  15. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    اس ٹیم کے پیچھے کون خاص شخصیات ہیں میں ان سے بخوبی واقف ہوں کیوں کہ وہ فنکشن میں موجود تھیں۔

    محمد عاقل صاحب
    ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار فریوائی
    ڈاکٹر لقمان سلفی
    شیخ توصیف الرحمن
    سیخ عبدالمالک مجاہد

    مذکورہ شخصیات تو موقع پر موجود تھیں مگر دیگر کا مجھے فی الحال علم نہیں۔
     
  16. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,050
    السلام علیکم
    چلیں کوئی بھی اس کے پیچھے ہو مگر کام بہت اعلی ہے اور اس کو بہت ہی جلد کمپلیٹ ہونا چاہیے۔ انشاءاللہ
    والسلام علیکم
     
  17. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,808
    لیکن اس چینل کا نام ' نوراسلام ٹی وی" ہونا چاہیئے تھا تاکہ کسی کو مغالطہ نہ ہو،
     
  18. Muslim

    Muslim -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 6, 2007
    پیغامات:
    7
    نور ٹی وی کی کچھ وڈیوز ایک دوست کے توسط سے دیکھنے کو ملی ہیں۔ ماشاء اللہ ان احباب نے شرک و بدعات وغیرہ کا واقعی صحیح طرز پر پوسٹ مارٹم کر ڈالا ہے۔ خصوصا انہوں نے مزارات کی جو وڈیوز بنائی ہیں، جہاں لوگوں‌کو سجدے کرتے، قبروں‌کو چومتے، جالیوں کو چومتے اور بابا جی سے اپنے سر پر جھاڑو کھاتے دکھایا ہے نیز ان لوگوں‌کے انٹرویوز وغیرہ بھی لئے ہیں جو مزارات پر موجود تھے۔ وغیرہ، یہ انتہائی قابل ستائش کام ہے۔ کمی صرف اس چیز کی تھی کہ بیک گراؤنڈ میں قرآن مجید کی عربی تلاوت کے علاوہ کوئی آواز یا رد پر مشتمل کوئی تقریر نہیں تھی۔ لیکن بحیثیت مجموعی ان حضرات نے وہ شاہکار بنائے ہیں کہ شاید اس سے غیر متعصب قسم کے تقلیدآ یہ شرکیہ افعال سر انجام دینے والے بہت سے احباب کی درست راہنمائی ہوگی۔ اللہ تعالٰی ان کے راستے کی مشکلات کو دور فرمائیں اور شرک و بدعات نشر کرنے والے ان بے شمار چینلز کے خلاف کم سے کم یہ ایک ہتھیار تو تیار ہو۔ آمین
    ایک اور وڈیو میں‌انہوں نے کیو ٹی وی کے بریلوی مکتب فکر کے علماء کے غلط سلط فتووں اور فضولیات کا بھرپور تعاقب کیا ہے۔ فی الحال یہ وڈیوز ڈی وی ڈی کی شکل میں میرے ایک دوست کے پاس آئی ہیں۔ اگر کسی اور صاحب کو ان کا آن لائن لنک معلوم ہو تو ضرور یہاں‌پر مہیا کریں۔ورنہ انشاء اللہ جلد ہی ان کو یو ٹیوب وغیرہ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ جزاک اللہ و خیر
     
  19. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,365
    http://www.youtube.com/user/NoorTV
     
  20. ابو وقاص

    ابو وقاص -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 13, 2008
    پیغامات:
    383
    جزاک اللہ و خیر
     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں