عمار ھیثم باہمت سعودی طالب علم

عائشہ نے 'مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ' میں ‏اگست 28, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,054
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جسمانی طور پر مفلوج عمار ھیثم بوقس کی زبان، آنکھیں، کان اور دماغ سلامت ہیں لیکن وہ پہلو بدلنے کے لیے بھی دوسروں کا محتاج ہے۔ ان تمام مشکلات اور جسمانی اپاہج پن کے باوجود عمار نے نہ صرف اسکول کی ابتدائی تعلیم میں اعلیٰ نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی بلکہ شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی سے امتیازی نمبروں کے ساتھ گریجویشن میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ تیرہ سال کی عمر میں اس نے قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت بھی حاصل کر لی تھی۔ عمار بوقس تعلیم حاصل کر کے بےکار بھی نہیں رہا بلکہ اس نے صحافت کا پیشہ اختیار کیا اور اسپورٹس جرنلسٹ کے طور پر کام کرتا رہا۔
    حال ہی میں سعودی فلم پروڈیوسر بدر الحمود نے عمار ھیثم بوقس کے عزم و ہمت پر ایک مختصر دستاویزی فلم تیار کی۔ فلم ریلیز کرنے کے بعد اسے "یو ٹیوب" پر بھی نشر کیا۔ ابھی اس ویڈیو کو نشر ہوئے محض دو دن گذرے ہیں اور اسے دیکھنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
    ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد "العربیہ" نے بھی عمار بوقس سے رابطہ کیا اور اس سے معذوری، تعلیم، مشکلات اور اس کے ہمت وحوصلے کے بارے میں بات چیت کی۔ عمار نے نہایت اطمینان سے بات کی اور کہا کہ "بدر الحمود کی فلم کی کامیابی دراصل ان معذور لوگوں کی کامیابی ہے جو کسی جسمانی معذوری کا شکار ہیں۔"

    "وہ کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن جسمانی معذوری ان کی راہ میں آڑے آ رہی ہے۔ میں اس فلم کو اپنی کامیابی کی علامت نہیں بلکہ تمام معذوروں کی کامیابی سمجھتا ہوں۔ جو شخص بھی اپنا ایک نصب العین مقرر کرے اور اس کے لیے کوشش شروع کر دے۔ یہ ویڈیو اس کے لیے ایک پیغام بھی ہے اور رہ نما بھی ہے۔ میں نے اپنی معذوری کو شکست دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ دنیا میں کوئی کام ناممکن نہیں"۔
    معذور سعودی نوجوان کی ہمت افروز داستان لاکھوں لوگوں کی توجہ کا مرکز!
    http://youtu.be/4doR4lNRzxE?t=1m19s

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    السلام علیکم

    عمدہ انفو ہے۔
    ہمارے لئے شکران نعمت کے ایک بہت ہی بڑا ذریعہ بھی ۔۔۔!
    واقعی اللہ نے ہمیں سب کچھ عطا کردیا، اور اسکے باوجود بھی ہم ناشکرے ہیں‌، اور جنہیں‌اللہ نے بہت سی چیزوں سے محروم رکھ کر آزمایا، وہ اس آزمائش میں‌پورا اترتے ہوئے دنیا کے لئے ایک زندہ مثال بنکر دوسروں‌کے لئے انسپائریشن کا باعث ہے۔
    جزاک اللہ خیرا۔
     
  3. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    لحمداللہ الذی عافانی ممّا بتلاک بہ و فضّلنی علی کثیر ممّن خلق تفضیلا
    اپاہج ہوتے ہوئے بھی اپنے فرائض سے روگردانی نہیں کررہا اور ہمیں اللہ تعالی نے بہترین ساخت میں ڈھالا ہے اس کے باوجود اللہ تعالی کی نافرمانی میں لگے رہتے ہیں
    یہ سبق ہے غور کرنے والوں کے لئے
     
  4. Ishauq

    Ishauq محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,575
    ماشااللہ، اللہ اسے اور ہمت دے. آمین
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,054
    درست۔
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,054
    رمضان میں عمار کا ایک تازہ انٹرویو نظر سے گزرا جس میں اس کی تمنا پوچھی گئی تو اس نے کہا:
    "میری تمنا ہے کہ میں صرف دس سیکنڈ کے لیے اپنے رب کو سجدہ کر سکوں بعد میں بھلے آٹومیٹک چئیر پر آ جاوں "۔
    سبق | بوقس لـ: أتمنى أن أسجد لله ١٠ ثوانٍ فقط ثم أعود للكرسي المتحرك
     
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    جزاک اللہ خیرا
     
  8. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,325
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,054
    26 سالہ عمار نے اپنی زندگی سنوارنے کے بعد اب اپنے جیسے انسانوں کے لیے ایک نیا کام شروع کیا ہے ۔ وہ ملک بھر سے 10 ایسے افراد کا خرچ اٹھانے اور انہیں کسی قابل بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جو معذور ہوں۔
    http://www.saudigazette.com.sa/inde...Print&contentid=20140716211698&simplelayout=1

    یہ ایسے انسان کی ہمت کی کہانی ہے جس کی پیدائش پر ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ ایسے بچے چند سال سے زیادہ جی نہیں پاتے۔ آج یہ حافظ قرآن ہے ، کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کا گریجویٹ ، ایک کامیاب سپورٹس جرنلسٹ ہے اور ایک یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہے ، اس سے بڑھ کر یہ اپنے جیسے دوسرے لوگوں کی آسانی کا سوچ رہا ہے ۔ اس موقع پرہ مارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سنہری قول یاد آتا ہے کہ جب انسان دوسروں کے لیے جیتا ہے تو اس کی عمر بڑھ جاتی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. ہمت علی

    ہمت علی منتظر

    شمولیت:
    ‏مارچ 23, 2017
    پیغامات:
    11
    سب بے کار باتیں ہیں۔ سعودی میں انسانی حقوق کا کوئی خیال نہیں۔ کئی خادمائیں غیر انسانی سلوک کی وجہ سے خود کشی کرچکا ہیں۔ عمومی طور پر یہ ایک تباہ حال معاشرہ ہے۔ سب لیپاہوتی ہے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں