گزارش برائےمعزز علمائےکرام و اہل علم

m aslam oad نے 'مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ' میں ‏ستمبر 10, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    معزز محترم علماء کرام اور خالص دین اسلام کی سمجھ بوجھ رکھنے والوں میرے محترم مسلمان بھائیوں اسلام علیکم
    گزارش عرض یہ کہ دین اسلام پر ہر طرف سے جتنے وار آج کے دور میں ہورہے ہیں شاید ہی کسی دور میں ہوئے ہوں۔۔ نعوز باللہ کہیں پر اس دین کی پہچان ایک شدت پسند دین،،کہیں پر اس دین کی پہچان ایک دہشتگرد دین،، تو کہیں پر اس دین کو نعوزباللہ 1500 سو سال پرانی ایک تہذیب قرار دے کر اس سے جان چھوڑانے کی بات کی جاتی ہے دین اسلام کے خلاف شدت سے جو گروہ خلاف ہے وہ یہودی گروہ ہے ۔۔ صلیبی جنگیں اور دوسری جنگیں لڑھ کر یہودی اور عیسائیوں نے دیکھ لیا کہ ہم مسلمانوں کو طاقت کے زور پر ختم نہیں کر سکتے ۔ پھر ان ظالموں نے پے در پےسازشوں کے جال بچھائے ۔ پہلے مسلمانوں کو رفتہ رفتہ انکے دین اسلام سے دور کیا عریانی وفحاشی پھلا کر جدید تہذیب کے نام پر ، ماڈرن ازم کے نام پر-رفتہ رفتہ جب مسلمان دین اسلام سے دور ہوتا گیا اور صرف اسلامی نام ، اسلامی نکاح ، اسلامی جنازہ اورمسجد کو صرف اللہ کا گھر تصور کرنے کی حد تک ہی رہ گیا تو ان ظالموں نے نام نہاد مسلمانوں کی نسل سے ہی ایسے جاہل ملا،مفکر،اسکالر،اور دین سے بے بہرہ مولویوں کی ایک ایسی فصل تیار کی جو لوگوں کو اصل دین اسلام کی بجائے قبر پرستی ، بدعت اور ایسے اعمال کی طرف لے گئے کہ لوگ جسکو نیک اعمال سمجھ کر ادا کررہے ہیں حقیقت میں وہ ہی سب سے بڑا گناہ اور شرک ہے
    آج کل نیٹ پر انہی نام نہاد اسلام کے ٹھیکداروں نے ایک اودھم مچا رکھا ہے ۔۔ اور نئی نسل کو ایک ایسے دین اسلام سے روشناس کروایا جارہا ہے جسمیں نعوزبااللہ حد درجہ گستاخیاں کی جارہی ہے اور دین اسلام کا حلیہ ایسا بگاڑ کے پیش کیا جارہا ہے کہ ایک عام مسلمان جو تھوڑی بھت بھی توحید اور حق کی سمجھ رکھتا ہو گا انکے باطل نظریات پڑھ کراسکا دل خون کے آنسو روتا ہے
    کتنی ڈھٹائی اور حوصلے سے اسلام کی نفی اسلام کے ٹھیکدار کے روپ میں ہی کر رہے ہیں کس طرح یہ لوگ قرآن کی اپنی ہی خودساختہ تشریح کرکے عام لوگوں کو اصل دین اسلام سے دور اور احادیث مبارکہ کو 200/300 سال بعد لکھی ہوئی ایک عام تاریخ کی کتاب کہہ کر رد کررہے ہیں
    اور تواور ان لوگوں نے کلمہ توحید کا بھی انکار کردیا،،، لنک،،،


    آرم اسٹرانگ کا انتقال اور غیر مسلموں کا جنت میں جانا - صفحہ 3 - پاکستان کی آواز


    2:62 إِنَّ الَّذِينَ آمَنُواْ وَالَّذِينَ هَادُواْ وَالنَّصَارَى وَالصَّابِئِينَ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحاً فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلاَ هُمْ يَحْزَنُونَ

    بیشک جو لوگ ایمان لائے اور جو یہودی ہوئے اور نصاریٰ اور صابی جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لایا اور اس نے اچھے عمل کئے، تو ان کے لئے ان کے رب کے ہاں ان کا اجر ہے، ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گے



    اوپرقرآن کی ایک آیات کا اپنی طرف سے خود ساختہ ترجمہ وتشریح کر کے یہودی، عیسائی ،صابی وغیرہ کو مسلمانوں کی ہی صف میں شامل کردیا
    نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کے بارے میں بھی انکے اتنے باطل نظریات ہے کہ مجھھ جیسا کم علم اپنی زباں سے انکے نظریات بیان کرنے سے قاصر ہے کہیں کوئی گستاخی سرزد نہ ہو جائے خود ہی اس تھریڈ کا مطالعہ کر لیں


    آرم اسٹرانگ کا انتقال اور غیر مسلموں کا جنت میں جانا - پاکستان کی آواز
    میری علماء کرام سے اور اہل علم سے ایک گزارش ہے کہ مجھے بھی 100 فیصد یقین ہے یہ حدیث کے منکر لوگ انکوقرآن سے بھی دلیل دے تو شاید پھر بھی یہ حق کو نہ مانے مگر ایک عام سادہ لو مسلمان جب صرف انکی ہی پوسٹیں پڑھے گا اور اسکے رد میں کوئی علماء حق کا تبصرہ یا تحریر نہ ہو گی تو ایسے عام لوگوں کا یہ کتنی آسانی سے برین واش کرنے میں مصروف ہے
    ایک مشورہ اور ایک رائے ہے کیوں نہ ہم ان منکروں کا وہاں وہاں تک پیچھا اور رد کریں جہاں جہاں تک ہماری پہنچ اور ہمت ہے اگر یہ کوئی باطل نظریا نیٹ پر پیش کریں تو اسکی رپلائی میں حق اور سچ بھی تو اسی جگہ پر تحریر ہوتاکہ کوئی قاری صرف انہی کے باطل نظریات پڑھ کر برین واش ہونے سے بچ جائے
     
  2. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    میں نے یہ مضمون تو کافی دن سے تیار کر رکھا تھا مگر بجلی نے آج ہی ساتھ دیا ۔۔۔سو میں نے آپ تک اپنے دل کی بات پہنچائی اور میری پرزور اپیل ہے کہ انکا ہر جگہ پر محاسبہ کیا جائے اور انکی عقل کو قرآن کے صحیح ترجمہ سے فیل کیا جائے ،،اور یہ کام تو اہل علم اور عربی گرامر کے ماہر سرانجام دے سکتے ہیں
    جزاک االلہ
     
  3. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    اللہ کرے ایسا ھو آمین
     
  4. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,855
    السلام علیکم

    علی بھائی ان سے کیا بات کریں ون ٹو ون کنورسیشن کرنے کے لئے ان کے پاس کوئی میٹیریل نہیں ماسوائے کاپی پیسٹ اور وہ بھی غیر متعلقہ۔

    خلاصہ
    دو دن پہلے کا حال دیکھ لیں، قرآن سے لفظ نیت دکھا دیں۔
    جب دکھایا تو پھر یہ کہہ دیا کہ یہ ترجمان نے داخل کیا ھے۔
    پھر جب اسی ترجمہ سے نیت نکال کر پوچھا کہ اب یہاں پر آپ بتائیں کیا آئے گا۔
    تو پھر انگلش ٹرانسلیشن پیش کر دی مگر اس کا جواب نہیں دیا۔
    جب پوچھا کہ انگلش ترجمہ کو اردو ترجمہ کر دیں تاکہ یہ دیکھا جائے کہ نیت کی جگہ پر انگلش میں کیا لکھا ھے۔
    تو پھر دوسرے ترجمے لگانے شروع کر دئے اور اس میں لفظ "لازم" دکھا کر سلپری روڈ پر نکل کھڑے ہوئے۔
    پھر جب اسی انگلش ٹرنسلیشن سے ان کے ترجمے الگ الگ کر کے پوچھا کہ اسے جوڑ دیں تاکہ معلوم ہو کہ انگلش ٹرانسلیشن سے کونسا مطلب آپ بنا رہے ہیں اور کس طرح اور مزید اس میں "لازم" کسی کا بھی ترجمہ نہیں بن رہا۔

    علی بھائی کہنے کو یہ انجینئر کہلاتے ہیں مگر نہ جانے انجینئرنگ اتنی آسان کب سے ہو گئی جو تعلیمی میدان میں صفر ہو۔

    علماء کرام کو ان سے دور ہی رہنے دیں اور الحمد اللہ کسی کا برین واش نہیں ہو گا۔

    والسلام
     
  5. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193



    جس لنک کا آپ نے حوالہ دیا ہے میں نے بھی کل دیکھا تھا اور انتہائی دکھ ہوا وہاں پر ہونے والی ڈسکشن کو دیکھ کر. اور میں آپ کی رائے سے اتفاق کرتا ہوں کہ اس قسم کے نظریات پھیلانے والوں پر اہل علم کو نظر بھی رکھنی چاہئیے اور ان کی طرف سے دیے گئے غلط دلائل کا رد کرنا انتہائی ضروری ہے.

    جو بندہ اس حد تک جا چکا ہو جیسے کنعان بھائی نے ایک مثال دی تو اس کا مقصد کچھ سمجھنا نہی ہوتا اور نہ وہ سمجھے گا لیکن ہمیں ان لوگوں کے لیے جو ان کی تحریروں کو پڑھ کر علم نہ ہونے کی وجہ سے کنفیوز ہو سکتے ہیں جوابی تحریر و دلائل دینے ضرور چاہئیں.

    کنعان بھائی جب کوئی ایسی بحث کرے گا جیسی مثال آپ نے دی تو یہ سمجھ لیجیے کہ اس کا داؤ ختم ہو چکا، کیوں کہ کوئی بھی عقل رکھنے والا جب اس بحث کو پڑے گا تو آسانی سے سمجھ سکے گا کہ معاملہ کیا ہے. بصورت دیگر اگر صرف ان لوگوں کا نقطہ نظر جس کو نظر آئے گا اس کے پریشانی میں پڑنے کے چانس زیادہ ہیں.
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,372
    یعنی آپ کا اشارہ نیٹ کی دنیا کے مشہور و معروف منکرقرآن و حدیث فاروق سرور خان کی طرف ہے ۔ جس فورم کا لنک دیا ہے وہیں پر محترم عادل سہیل کافی عرصہ سے ان کے باطل عقائد کا رد کرتے آئے ہیں ، اس کے علاوہ شیخ رفیق طاھر نے بھی اسی فورم پر رد لکھا تھا ۔ کسی بھی فورم پر ان کے لکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے انتظامیہ کے ساتھ تعلق قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، کبھی مالی امداد سے اور کبھی ڈومین وغیرہ خرید کر دے دیا ، تاکہ جب ضرورت ہو تو سہارا مل سکے ۔ جب فاروق سرورخان کے پاس دلائل ختم ہو جاتے ہیں تو انتظامیہ داخل اندازی کرکے تھریڈ کو مقفل کروا دیتی ہے ۔ موصوف بھی غائب ہوجاتے ہیں ۔ جب معاملہ ٹھنڈا ہو جاتا ہے تو پھر نمودار ہوتے ہیں ۔ ان کی اتنی علمی حیثیت نہیں کہ علماء کرام اور اہل علم ان کے پیچھے جاکر مختلف فورمز پر رد کریں ۔ اگرفاروق سرور خان اردو مجلس پر آکر لکھیں توان شاء اللہ ! انتظامیہ ان کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے انہیں علمی بحث کرنے کا بھرپور موقع فراہم کرے گی ۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  7. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,855
    السلام علیکم

    مگر اس مرتبہ ایسا نہیں ہوا، انفریکشن کے بعد بین ہو چکے ہیں۔ بھلے کچھ عرصہ ہی سہی اور یہ ایک ناظم اعلی کی ہمت ہی تھی۔

    پہلے تو ایک تھا اب ایک اور بھی ہے بوھیو کا شاگرد جسے صفحے پیسٹ سے کالے کرنے کا شوق ھے۔ جس کی عقل کنورسیشن کے دوران بچہ وارڈ میں ہوتی ھے۔

    والسلام
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    محترم بھائی جزاک اللہ خیرا ۔

    ّآپ چونکہ اس فورم پر موجود ہیں تو فاروق سرور خان سے کہیےکہ سورۃ البقرۃ کی یہ آیت نمبر ۶۲ جو انہوں نے ذکر کی ان کے بارے میں ہے جو گزشتہ امتوں کے زمانے میں گزرے تھے ۔
    جو لوگ اسلام کے آ جانے کے بعد دوسرے ادیان کو اپنائے ہوئے فوت ہوں ان کے لیے سورۃ آل عمران آیت ۸۵ میں اللہ تعالی کا فرمان ہے :
    قُلْ آمَنَّا بِاللَّـهِ وَمَا أُنزِلَ عَلَيْنَا وَمَا أُنزِلَ عَلَىٰ إِبْرَ‌اهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَالنَّبِيُّونَ مِن رَّ‌بِّهِمْ لَا نُفَرِّ‌قُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ ﴿٨٤﴾ وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ‌ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَ‌ةِ مِنَ الْخَاسِرِ‌ينَ ﴿٨٥﴾ كَيْفَ يَهْدِي اللَّـهُ قَوْمًا كَفَرُ‌وا بَعْدَ إِيمَانِهِمْ وَشَهِدُوا أَنَّ الرَّ‌سُولَ حَقٌّ وَجَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ ۚ وَاللَّـهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ ﴿٨٦﴾ أُولَـٰئِكَ جَزَاؤُهُمْ أَنَّ عَلَيْهِمْ لَعْنَةَ اللَّـهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ ﴿٨٧﴾ خَالِدِينَ فِيهَا لَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنظَرُ‌ونَ ﴿٨٨﴾
    آپ کہہ دیجئے کہ ہم اللہ تعالیٰ پر اور جو کچھ ہم پر اتارا گیا ہے اور جو کچھ ابراہیم (علیہ السلام) اور اسماعیل (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) اوران کی اوﻻد پر اتارا گیا اور جو کچھ موسیٰ وعیسیٰ (علیہما السلام) اور دوسرے انبیاء (علیہم السلام) اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیئے گئے، ان سب پر ایمان ﻻئے، ہم ان میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے اور ہم اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار ہیں (84) جو شخص اسلام کے سوا اور دین تلاش کرے، اس کا دین قبول نہ کیا جائے گا اور وه آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا (85) اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو کیسے ہدایت دے گا جو اپنے ایمان ﻻنے اور رسول کی حقانیت کی گواہی دینے اور اپنے پاس روشن دلیلیں آجانے کے بعد کافر ہو جائیں، اللہ تعالیٰ ایسے بے انصاف لوگوں کو راه راست پرنہیں ﻻتا (86) ان کی تو یہی سزا ہے کہ ان پر اللہ تعالیٰ کی اور فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہو (87) جس میں یہ ہمیشہ پڑے رہیں گے، نہ تو ان سے عذاب ہلکا کیا جائے گا نہ انہیں مہلت دی جائے گی (88)

    یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اب جب کہ دین اسلام آ چکا ہے تو اس کے بعد کسی شخص سے سوائے اسلام کے دوسرا کوئی دین نہ تو قبول ہو گا نہ ہی اس کی بنیاد پر وہ جنت میں جا سکے گا۔
    آیت ۸۵ فاروق صاحب کے سوال کا جواب ہے جو وہ بار بار کر رہے ہیں کہ
    فاروق صاحب اگر واقعی قرآن مجید کے طالب علم ہیں تو ان کو آیت ۸۶ سے ۸۸ پر غور کر کے اپنا محاسبہ کرنا چاہیے۔
     
  9. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    وعلیکم السلام علی بھائی بہت خوب ۔

    یاد رکھیں

    فاروق سرور خان دنیا کے ہر فورم سے غائب ہو گا پاک نیٹ سے نہیں ۔ وجہ ؟ تسی آپ سمجھدار ہو:00026:

    فاروق سرور خان کے پاس علم ہے تو اردو مجلس پر کیوں نہیں آتا؟ تسی آپ سمجھدار ہو !

    فاروق سرور خان کو بحث چھیڑنے کے لئے قرآن میں صرف ایسی باتیں کیوں ملتی ہیں جو مسلمانوں کے متفقہ عقیدے کے خلاف ہو ؟ تسی آپ سمجھدار ہو مسلمانو ! حدیث کا منکر، قراءات کا منکر، حیات عیسی علیہ السلام کا منکر کس مقصد کے لئے اپنے سے آدھی عمر کے بچوں سے بحثیں چھیڑتا ہے ؟

    اگراس کی اپنی ISP کمپنی تھی تو اس وجہ سے اس کو کھلی چھٹی مل گئی کہ اردو فورموں پر اپنے علم کی ڈینگیں مارتا رہے؟ اور مسلمانوں کے عقیدے کا مذاق اڑاتا رہے؟ ان فورموں والے اپنا فورم چلانے کے لئے اس کی بکواس برداشت کرتے رہے ہیں تف ہے ایسی مسلمانی پر۔

    قرآم کے ترجمے کی سائٹ یا سوفٹوئیر بنا لینے سے یہ علوم قرآن کا امام بن گیا ہے کہ جس آیت کا جو مطلب دل کرے نکالتا جائے؟

    کبھی فاروق سرور خان کو شرک، بدعت، ظلم ، جاہلانہ رسوم و رواج، فحاشی عریانی ، بد عملی کے بارے میں قرآن کی روشنی میں بحث کرتے دیکھا ہے کسی نے ؟ کیوں ؟ تسی آپ سمجھدار ہو!

    میرے عزیز بھائیو اور بہنو ! راجہ ریاض بحریہ ٹاؤن والے کا پلانٹڈ انٹرویو پھڑیا گیا تو آپ کوراجہ ریاض اور مبشر لقمان کی سمجھ آئی ، پاک نیٹ کی پلانٹڈ بحثیں دیکھ کر آپ کو پاک نیٹ اور فاروق سرور خان کی حقیقت پتا نہیں لگتی ؟ تسی اینے سمجھدار ہو؟

    اس کا بلاگ پڑھیں اور سمجھ جائیں یہ کس کی کٹھ پتلی ہے ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب

    اس کی شکل دیکھیں ، پہچانیں اور بتائیں قرآن کا طالبعلم ایسا ہوتا ہے؟ درفٹے منہ !
    URDU MAJLIS FORUM

    URDU MAJLIS FORUM
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    یہ کیا قصہ ہے ؟
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    میں نے بحث کے آخری صفحات اذان کی وجہ سے بعد میں دیکھے ۔ بھائی آپ نے وہاں اچھا جواب دیا ہے۔ جزاک اللہ خیرا۔ بحث کو لمبا ان لوگوں نے کر دیا جو بلا علم لکھتے رہے ۔ بعض ممبرز کچھ ٹرولز trolls جیسا کردار ادا کر رہے تھے جن کا بنیادی مقصد بات کو گھمانا ہوتا ہے ۔
     
  12. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    محترم کنعان صاحب کچھ وضاحتیں کر چکے ہیں اور دانی بھائی نے بھی اشاروں اشاروں میں کچھ پردہ چاک کیا ہے ۔
    مختصر یہ کہ اگر آپکو انکی پیدہ کردہ تشکیک خطرناک معلوم ہوتی ہے تو مجلس پر انکے وضع کردہ اشکالات پیش کریں یہاں ہم انکا جواب دے دیں گے ان شاء اللہ ۔ پھر آپ انہیں بے شک وہاں پیسٹ کر دیں ۔
     
    • متفق متفق x 1
  13. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    مجھے فاروق سرور خان کی شکل بالکل troll icon جیسی لگتی ہے :00003: بیشک آمنے سامنے کر کے دیکھ لیں
    [​IMG]
     
  14. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    لمبی ی ی کہانی ہے کسی دن وقت نکال کر یہ قصہ پاک کرنا پڑے گا ۔
     
  15. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    جزاک اللہ انکل آپ کی بات بھی ٹھیک ہیں مگر آخری نقطہ زرہ غور طلب ہے

    دانی کی رپلائی میں پیش کردہ ایک نوجوان لڑکے کو دیکھیں کچھ عرصہ پہلے فاروق صاحب کراچی ۔لاہور،اسلام آباد آئے تھے تو کافی لوگوں نے ان سے ملاقات کی میں بھی کراچی میں ان سے انکے گھر جاکر ملا مجھے بھی کافی سارے اپنے تجوید کردہ فلسفے سنائے اور چہرے کے پردے کا بھی رد کیا اور صرف قرآن ہی پر عمل کو دین اسلام قرار دیا اور حدیث نبی کو ایک تاریخ کی کتاب سے تشبح دے کر رد کیا
    مگر جب میں نے ان سے کچھ سوال کئے تو انہوں نے اپنی بات کو گما دیا
    میرے سوال یہ تھے
    قرآن میں آیا ہے کہ تم پر روزے فرض کئے گئے قرآن سے بتاؤ کتنے روزے ہیں،کون سے مہینے میں رکھنے ہیں سحری اور افطاری کا کیا طریقہ ہےوغیرہ
    ،،، قرآن میں ہے نماز قائم کرو ،،قرآن سے بتاؤ کیسے قائم کریں کتنی وقت کی نماز ہے کس وقت کتنی پڑھنی ہے پہلے سجدہ ہے یا رکوع ہے یا تشہد ہے اور اسکے علاوہ نماز میں صرف جسم کو ہی حرکت دینی ہے یا زبان سے کچھ دعایا کلمات بھی پڑھنے ہیں وغیرہ
    اور بھی اس سے ملتے جلتے سوال پوچھے مگر کوئی تسلی بخش جواب نہ تھا
    ،
    ،
    کہنے کا مقصد یہ ہے کہ مجھ کو بھی برین واش کرنے کی کوشش کی گئی مگر اللہ کی توفیق سے وہ اپنے باطل نظریات مجھ پر تھوپنے میں بری طرح ناکام رہا
    مگر
    مگر
    اپنے دورہ پاکستان میں کچھ کچے زہن کے لوگوں کو گمرہ کرنے میں کچھ حد تک کامیاب رہا،،جسمیں سے دانی کی پیش کردہ پوسٹ میں یہ نوجوان ہے
     
    Last edited by a moderator: ‏ستمبر 11, 2012
  16. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    جزاک اللہ
     
  17. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,855
    اوپر جو تصوریر پیش کی گئی ھے اس میں بائیں طرف رانا عمار مظہر ھے۔

    مجھے کنفرم نہیں کیونکہ کچھ شکوک ہیں، ایک طرف عمر 27 سال اور تعارف میں‌ 46 سال اور تصویر اتارنے والے نے اس کے جوان بچے کا ذکر بھی کیا تو ان صوتوں میں کنفرم نہیں اور نہ ہی اس کی ضرورت ھے گفتگو سے یہ اندازہ ھے کہ رانا جو بھی ھے اس کے پاس ایسا کوئی علم نہیں کہ اس سے کسی موضوع پر بات کی جائے۔ جب بھی اس کے چیلنج پر بات کی جائے تو عجیب سی شعبدہ بازوں والی حرکتیں شروع کر دیتا ھے۔


     
  18. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    یہ انکار حدیث کا ٹولہ ،،، انکا اصل حدف نوجوان نسل ہے یہ غامدی ٹولہ اسکے پیچھے یہودی کی فل سپورٹ ہے اور یہ ہر اہم ٹی وی چینل مشہور و معروف کالچ یونی ورسٹی میں اپنا پروگرام ،لیکچر وغیرہ کر لیتے ہیں یہ سب کام بغیر سپورٹ کے ممکن نہیں
     
  19. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,855
    علی بھائی آپ شائد ملاقات بھی کر چکے ہیں اس پر کیا اپڈیٹ ھے۔
     
  20. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    میں صرف فاروق سرور سے ملا ہوں کراچی میں یہ وہ ہی فاروق ہے کو تصویر میں کرسی پر بیٹھے ہیں مگر رانا کے بارے میں معلوم نہیں
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں