عورت کی قدروقیمت : خوارزمی

عبد الرحمن یحیی نے 'مطالعہ' میں ‏ستمبر 14, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,318




    [font="al_mushaf"]سُأِل الخوارزمي عالم الرياضيات عن المرأة.. فأجاب


    خوارزمی جو کہ ریاضی دان تھے اُن سے عورت کے متعلق پوچھا گیا .. جواب دیا
    [font="al_mushaf"]
    إذا كانت المرأة
    ذات ( خــــلـــــق ) فهي = 1[/font]


    اگر عورت اچھے اخلاق والی ہے تو وہ = 1

    [font="al_mushaf"]
    وإذا كانت المرأة
    ذات (جمـــــال) أيضـــــاً فأضف إلى الواحد صفراً = 10[/font]



    اور اگر عورت خوبصورت بھی ہے تو ایک صفر بڑھا دو = 10


    [font="al_mushaf"]وإذا كانت المرأة
    ذات( مـــال) أيضاً فأضف صفراً آخـــــــــر = 100
    [/font]

    اور اگر عورت مالدار بھی ہو تو ایک اور صفر بڑھا دو = 100


    [font="al_mushaf"]
    وإذا كانت المرأة
    ذات(حسـب ونسـب) أيضاً فأضف صفراً آخـــــر = 1000
    [/font]

    اور اگر عورت حسب نسب والی بھی ہے تو ایک اور صفر بڑھا دو = 1000




    [font="al_mushaf"]فإذا ذهب الواحــد (الخلق)...
    [/font]


    اگر ایک چلا جائے (یعنی اخلاق)


    [font="al_mushaf"]لم يبق إلا الأصفار...!!!
    [/font]


    باقی صرف صفر بچ جائیں گے


    یہ تو تھی خوارزمی کی بات (دروغ بر گردن روای) عورت کے بارے میں

    میں کہتا ہوں اخلاق جس طرح عورت کے ضروری ہے اسی طرح مرد حضرات کے لیے بھی ضروری ہے

    آیئے اس حوالے سے رسول مقبول علیه الصلاة و السلام کے چند پیارے فرامین کا مطالعہ کریں



    رسول مقبول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اخلاق

    سیدنا انس فرماتے ہیں کہ میں نے دس برس تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کبھی اف تک نہیں کہا۔ نہ میرے کسی کام کو کر لینے کے بعد فرمایا کہ تم نے یہ کیوں کیا؟ اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے کسی کام کو چھوڑ دینے پر مجھے پوچھا کہ تم نے اسے کیوں چھوڑ دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں میں سب سے بہتر اخلاق والے تھے۔ میرے ہاتھوں نے کوئی کپڑا، ریشم یا کوئی بھی چیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھوں سے زیادہ نرم نہیں چھوئی اور نہ ہی کوئی ایسا عطر یا مشک سونگھا جس کی خوشبو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پسینہ مبارک سے زیادہ ہو۔ اس باب میں حضرت عائشہ اور براء سے بھی احادیث منقول ہیں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

    جامع ترمذی:جلد اول:حدیث نمبر 2104 نیکی و صلہ رحمی کا بیان


    عن عبد الله بن عمرو ـ رضى الله عنهما ـ قال لم يكن النبي صلى الله عليه وسلم فاحشا ولا متفحشا وكان يقول " إن من خياركم أحسنكم أخلاقا ".



    عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بد زبان اور لڑنے جھگڑنے والے نہیں تھے ۔ آپ فرمایا کرتے تھے کہ تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں ( جولوگوں سے کشادہ پیشانی سے پیش آئے )




    نامہ اعمال میں سب سے وزنی چیز

    سیدنا ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت کے دن مومن کے میزان میں اچھے اخلاق سے زیادہ وزنی کوئی چیز نہیں ہوگی اس لیے کہ بے حیاء اور فحش گو شخص سے اللہ تعالیٰ نفرت کرتا ہے۔ اس باب میں سیدہ عائشہ، سیدنا ابوہریرہ،سیدنا انس اور سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے بھی احادیث منقول ہیں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
    جامع ترمذی:جلد اول:حدیث نمبر 2090 باب نیکی و صلہ رحمی کا بیان


    اچھے اخلاق کی برکت

    إن المؤمن ليدرك بحسن خلقه درجة الصائم القائم
    الراوي: عائشة المحدث: الألباني - المصدر: صحيح أبي داود - الصفحة أو الرقم: 4798
    خلاصة حكم المحدث: صحيح


    سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ مومن آدمی اپنے اعلیٰ اخلاق سے سارے دن کے روزہ دار اور ساری رات کے تہجد گذار کا درجہ حاصل کرلیتا ہے۔


    جنت کے اعلٰی ترین حصے میں گھر کی ضمانت

    سیدنا ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جنت کے اطراف میں ایک گھر کا ضامن ہوں جو حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا چھوڑ دے اور اس شخص کے لیے جو مذاق ومزاح میں بھی جھوٹ بولنا چھوڑ دے۔ جنت کے وسط میں ایک گھر کا ضامن ہوں، اور اس شخص کے لیے جو اعلی اخلاق کا مالک ہو اعلی جنت میں ایک مکان کا ضامن ہوں۔
    سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 1396 ادب کا بیان

    سب سے زیادہ جنت میں لیجانے کا سبب

    سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کس عمل کی وجہ سے لوگ زیادہ جنت میں داخل ہوں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ کے خوف اور حسن اخلاق سے۔ پھر پوچھا گیا کہ زیادہ تر لوگ جہنم میں کن اعمال کی وجہ سے جائیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا منہ (یعنی زبان) اور شرمگاہ کی وجہ سے۔ یہ حدیث صحیح غریب ہے۔ عبداللہ بن ادریس، یزید بن عبدالرحمن اودی کے پوتے ہیں۔
    جامع ترمذی:جلد اول:حدیث نمبر 2092 نیکی و صلہ رحمی کا بیان

    قیامت کے دن رسول مقبول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قربت

    سیدنا جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت کے دن میرے نزدیک تم میں سے سب سے زیادہ محبوب اور قریب بیٹھنے والے لوگ وہ ہیں جو بہترین اخلاق والے ہیں اور سب سے زیادہ ناپسندیدہ اور دور رہنے والے لوگ وہ ہیں جو زیادہ باتیں کرنے والے، بلاسوچے سمجھے اور بلا احتیاط بولنے والے اور تکبر کرنے والے ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ م نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! بہت باتونی اور زبان دراز کا تو ہمیں علم ہے (مُتَفَيْهِقُونَ) کون ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تکبر کرنے والے۔ ۔ یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔

    جامع ترمذی:جلد اول:حدیث نمبر 2107 نیکی و صلہ رحمی کا بیان


    کامل ایمان والے کون ہیں

    سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سب سے زیادہ کامل ایمان والے وہ لوگ ہیں جن کے اخلاق سب سے اچھے ہیں اور وہ اپنے گھر والوں سے نرمی سے پیش آتے ہیں۔ اس باب میں حضرت ابوہریرہ اور انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی روایت ہے۔ یہ حدیث حسن ہے۔ جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 520 ایمان کا بیان
    [/font]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,923
    جزاک اللہ خیرا یا عبدالرحمن
     
  4. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,923
    ایک هزار پوسٹس کی مبارک باد قبول کریں.
    بارک اللہ
     
  5. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    جزاک اللہ خیرا
     
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    جزاک اللہ خیرا بھائی
    بہترین شیئرنگ ہے
     
  7. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,848
    جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء
     
  8. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,848
    اور میری طرف سے بھی مبارک باد قبول کریں
     
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
  10. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    جزاکم اللہ خیرا
     
  11. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,318
    [font="al_mushaf"]جزاکم اللہ خیرا

    یونس بھائی آپ نے بھی پیشگی مبارکباد دے کر مغل بھائی والا انداز اپنایا ہے ♥
    [/font]
     
  12. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,848
    شکریہ یحیی بھائی!

    کئی دنوں‌ سے اتنی محنت نہیں ہو رہی جتنی پہلے کر رہا تھا۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں