دعوی اور دلیل

رفی نے 'سیرتُ النبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم' میں ‏ستمبر 29, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450


    حیرت ہے، آپ کو اپنی عظمت و رفعت کا احساس کیوں نہیں؟ بالکل غلط ہے کہ آپ کی عظمت و رفعت تاریخ کے گمشدہ اوراق ہیں ی دور ماضی کی بھولی بسری داستان۔ آپ کو کونین کی دولت حاصل ہے۔ وہ دولت جس کے مقابلے میں ہر دولت ہیچ ہے۔ جی نہیں بلکہ اس دولت سے دنیا کی کسی بڑی سے بڑی متاع کا مقابلہ بھی اس کی توہین اور فکر و دانش کے ساتھ ظلم ہے۔

    آپ کیوں بھول رہے ہیں کہ آپ کو محبت رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی عظیم دولت حاصل ہے۔ آپ کے دل میں محبت رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی شمع فروزاں ہے۔ حب رسول صلی اللہ علیہ و سلم ایمان کی علامت ہی نہیں اصل ایمان ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم سے محبت کا دعوی کرنے والے کے لئے اللہ تعالی نے ایک لائحہ عمل دیا ہے۔ یہ لائحہ عمل ہے تو چند لفظوں میں مگر ایسا دشوار اور مشکل کہ زندگی بھر اس پرسرگرم عمل رہنے پر بھی حق یہی کہ اس کا حق ادا نہیں ہو سکتا۔ یہ لائحہ عمل رہتی زندگی تک کے واسطے ان سب لوگوں کے لئے کسوٹی ہے جو حب رسول صلی اللہ علیہ و سلم کا دعوی کرتے ہیں۔ یہ لائحہ عمل ہے:"رسول کی زندگی تمھارے لئے بہترین نمونہ ہے"۔ الاحزاب۔21

    میں آپ کے سامنے چند سوالات رکھتا ہوں، آپ ان کے جوابات اپنے ضمیر سے حاصل کیجئے۔

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے آپ کی خاطر جو لرزہ خیز دکھ اٹھائے، ان کو یاد کر کے کتنی بار آپکی آنکھوں سے آنسو ٹپکتے ہیں؟

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے حالات جاننے کے لئے آپ کتنے بےچین رہتے ہیں؟

    رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی یاد آپ کو دن میں کتنی بار تڑپاتی ہے؟

    آپ کے اخلاق و کردار میں سیرت رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی کتنی جھلک ہے؟

    آپ کی گھریلو زندگی کس حد تک ان احکامات کے مطابق ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے آپ کو اس سلسلے میں ملے ہیں؟

    آپ اپنے معاشرے میں تعلیمات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو عام کرنے کے لئے کیا کچھ کر رہے ہیں؟

    دنیا کی زندگی میں قدم قدم پر آپ کے سامنے یہ موڑ آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا منشا کچھ اور ہے اور دنیا کا منشا کچھ اور، ایسے موقع پر آپ کا فیصلہ کیا ہوتا ہے؟​
    بشکریہ: روشنی جمعہ 12 ذیقعد، 1433
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    جزاک اللہ خیرا رفی بھائی
     
  3. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,923
    جزاک اللہ خیرا رفی بھائی
    بہت خوب
     
  4. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے آپ کی خاطر جو لرزہ خیز دکھ اٹھائے، ان کو یاد کر کے کتنی بار آپکی آنکھوں سے آنسو ٹپکتے ہیں؟

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے حالات جاننے کے لئے آپ کتنے بےچین رہتے ہیں؟

    رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی یاد آپ کو دن میں کتنی بار تڑپاتی ہے؟

    آپ کے اخلاق و کردار میں سیرت رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی کتنی جھلک ہے؟

    آپ کی گھریلو زندگی کس حد تک ان احکامات کے مطابق ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے آپ کو اس سلسلے میں ملے ہیں؟

    آپ اپنے معاشرے میں تعلیمات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو عام کرنے کے لئے کیا کچھ کر رہے ہیں؟

    دنیا کی زندگی میں قدم قدم پر آپ کے سامنے یہ موڑ آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا منشا کچھ اور ہے اور دنیا کا منشا کچھ اور، ایسے موقع پر آپ کا فیصلہ کیا ہوتا ہے؟

    جزاک اللہ خیرا
     
  5. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,318
    [font="al_mushaf"]بارك اللہ فیك شاہ جی [/font]
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    بہت عمدہ اقتباس ۔۔۔ اللہ کرے کہ یہ سوالات ہماری زندگی کی ڈگر بدل دیں ۔۔۔
    صرف آرزو تک
    میں تجھؐ کو چاہوں اور اتنا چاہوں کہ سب کہیں تیراؐ نقشِ پا ہوں
    ترے نشانِ قدم کے آگے کوئی حسِیں رہگزر نہ ٹھہرے​
     
  7. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,848
    ضمیر سے پوچھ کر آپ کو بتاؤں یا اپنے اندر دفن کر دوں؟
     
  8. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    ضمیر سے پوچھ کر ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا جائے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں