شک کی بنیاد پر غیرت کا مظاہرہ کرنا

نعیم یونس نے 'نقطۂ نظر' میں ‏ستمبر 30, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,923
    رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    [font="al_mushaf"](( مِنَ الْغَیْرَۃِ مَا یُحِبُّ اللّٰہُ … فَأَمَّا الَّتِيْ یُحِبُّھَا اللّٰہُ فَالْغَیْرَۃُ فِيْ الرِّیْبَۃِ۔))
    صحیح سنن أبي داود، رقم : ۲۳۱۶۔[/font]

    ’’ ایک غیرت ایسی خوبی ہے جسے اللہ پسند کرتا ہے… وہ غیرت جسے محبوب رکھتا ہے وہ ہے جو شک کی جگہ پر ہو۔ ‘‘
    شرح…: مراد ہے کہ انسان اپنے محرم رشتہ داروں کی طرف سے کوئی غلط اور ممنوع فعل دیکھے تو غیرت کھائے یا تہمت اور شک والی جگہوں میں غیرت کرے۔ چنانچہ اس کا فائدہ یعنی ڈرنا اور باز آنا ظاہر ہوجائے گا۔
    ایسے مواقع پر غیرت کرنا اللہ تعالیٰ کی محبوب اشیاء میں شامل ہے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

    [font="al_mushaf"](( مَا مِنْ أَحَدٍ أَغْیَرُ مِنَ اللّٰہِ، مِنَ أَجْلِ ذَلِکَ حَرَّمَ الْفَوَاحِشَ وَمَا اَحَدٌ اَحَبَّ اِلَیْہِ الْمَدْحُ مِنَ اللّٰہِ۔))
    أخرجہ البخاري في کتاب النکاح، باب: الغیرۃ، رقم : ۵۲۲۰۔[/font]

    ’’ اللہ سے زیادہ غیرت کرنے والا کوئی بھی نہیں اسی وجہ سے اس نے بے حیائی کے تمام کاموں کو حرام کردیا ہے۔ ‘‘
    دوسری حدیث میں ارشاد ہوا:

    [font="al_mushaf"](( إِنَّ اللّٰہَ یَغَارُ، وَغَیْرَۃُ اللّٰہِ أَنْ یَأْتِیَ الْمُوْمِنُ مَا حَرَّمَ اللّٰہُ۔))
    أخرجہ البخاري، في کتاب النکاح، باب: الغیرۃ، رقم : ۵۲۲۳۔[/font]

    ’’ بے شک اللہ تعالیٰ (بھی) غیرت کرتا ہے اور اللہ کی غیرت یہ ہے کہ مؤمن اللہ کی حرام کردہ اشیاء کو آئے۔ ‘‘
    غیر ت سے غافل کرنے والا راستہ یہ ہے کہ عورتوں کے پاس اجنبی مرد نہ آئیں اور نہ ہی یہ ان سے ملیں اور نہ مصافحہ کریں اور ضرورت کے بغیر بازاروں میں نہ نکلیں کیونکہ پاک دامن عورت کو خاوند کی رضا مندی کے ساتھ بازار میں جانا مباح و جائز ہے لیکن گھر میں رہنا زیادہ سلامتی والی بات ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

    [font="al_mushaf"]{وَقَرْنَ فِيْ بُیُوْتِکُنَّ} [الاحزاب: ۳۳] [/font]
    ’’ اور اپنے گھروں میں ٹکی رہو۔ ‘‘
    عورت کو یہ بات بھی ذہن نشین کروانی چاہیے کہ جب باہر جانا ضروری ہو تو مکمل پردہ ہونا چاہیے اور بے پردگی اور زینت کے اظہار سے پرہیز ہونا چاہیے جیسا کہ قرآن منع کرتا ہے:

    [font="al_mushaf"]{وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاھِلِیَّۃِ الْأُوْلٰی} [الاحزاب: ۳۳] [/font]
    ’’ اور قدیمی جاہلیت کے زمانے کی طرح اپنے بناؤ سنگھار کا اظہار مت کرو۔ ‘‘
    نظریں نیچی ہونی چاہئیں جیسے اللہ تعالیٰ کا حکم ہے:

    [font="al_mushaf"]{وَقُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصٰرِھِنَّ} [النور: ۳۱] [/font]
    ’’ اور مسلمان عورتوں کو کہیں کہ وہ بھی اپنی نظریں نیچی رکھی کریں۔ ‘‘
     
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    جزاک اللہ خيرا.
    مرد کے بارے میں کیا اک عورت بھی غیرت کا مظاہرہ کر سکتی ہے؟
     
  3. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,318
    [FONT="Al_Mushaf"]جزاك اللہ خیرا[/FONT]
     
  4. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    جزاک اللہ خيرا.
     
  5. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,923
    جی بھائی کر سکتی ھے.
     
  6. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    اک تصور غیرت کا ہمارے معاشرے میں بھی پایا جاتا ہے، اس کی اسلام میں کہاں تک اجازت ہے؟
    جزاک اللہ خيرا
     
  7. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,923
    ھمارے معاشرے میں پائے جانے والے تصور غیرت کے اجزا کو قرآن و حدیث پر پیش کرتے جائیں، اکثر اجزا غیر اسلامی ثابت ہوں گے.
     
  8. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,848
    آج کل ہمارے معاشرے میں جو اجزاء غیر اسلامی ہیں ان میں یہ بھی ہے کہ غیر محرم مرد و عورت انٹرنیٹ یا فون و موبائل فون پر گناہ کے کاموں پر ایک دوسرے کی حمایت حاصل کریں۔ ان میں‌ تصاویر بھی شامل ہیں اور نرم و نازک گفتگو بھی۔ وغیرہ وغیرہ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں