سنت مسواک کی برکت سے میدان جنگ میں کامیابی کا من گھڑت قصہ

رفی نے 'ضعیف اور موضوع احادیث' میں ‏ستمبر 30, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    سنتوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے بھی کیا کیا مضحکہ خیز قصے گھڑے گئے ہیں ملاحظہ کیجئے، مولوی زکریا لکھتے ہیں:

    حضرت عبداللہ بن مبارک مروزی رحمة اللہ علیہ نے اپنی زندگی کے تین حصے کئے تھے۔ ایک سال حج کو جاتے اور ایک سال غزوہ میں تشریف لیجاتے ، اور ایک سال علم دین کا درس دیتے تھے، ایک مرتبہ غزوہ میں تشریف لے گئے، وہاں کفار کا قلعہ فتح نہیں ہو رہا تھا تو آپ رات کو اس فکر میں سو گئے، خواب میں دیکھا کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے ہیں ” اے عبداللہ کس فکر میں ہو“ عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ قلعہ فتح نہیں ہو رہا ہے‘ اس فکر میں ہوں۔ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وضو مسواک کے ساتھ کیا کرو، عبداللہ بن مبارک خواب سے بیدار ہوئے، مسواک کے ساتھ وضو کیا اور نمازیوں کو بھی مسو اک کاحکم دیا ، قلعہ کے نگرانو ں نے قلعہ کے اوپر سے غازیوں کو مسواک کرتے دیکھا ، تو اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں ایک خوف ڈال دیا، وہ نیچے گئے اور قلعہ کے سرداروں سے کہا کہ یہ فوج جو آئی ہے یہ لوگ آدم خور معلوم ہوتے ہیں، دانتوں کو تیز کر رہے ہیں تاکہ ہم پر فتح پاکر ہمیں کھائیں، اللہ تعالیٰ نے یہ دہشت ان کے دلوں میں بٹھا دی اور مسلمانوں کے پاس قاصد بھیجا کہ تم مال چاہتے ہو یا جان ؟ عبداللہ بن مبارک نے فرمایا: نہ مال چاہیے نہ جان، تم سب اسلام قبول کر لو تو چھٹکارہ پا لو گے، اس سنت کی برکت سے وہ سب مسلمان ہو گئے۔“ (فضائل مسواک)

    یہی قصہ تھوڑے سے ردوبدل کے ساتھ مختلف جگہوں پر مختلف لوگوں سے منسوب کیا جاتا ہے، کبھی عمر فاروق رضی اللہ عنہ،خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اور نا معلوم لشکر تو کبھی جنگ قادسیہ یا نامعلوم جنگ!
     
  2. ابو جزاء

    ابو جزاء -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 11, 2012
    پیغامات:
    597
  3. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,873
    جزاک اللہ خیرا رفی بھائی
     
  4. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,318
    ماشا ء اللہ

    شاہ جی

    الباحہ سے واپسی پر عمدہ موضوعات پر لکھ رہے ہیں

    اب آپ کو ہر چھ ماہ بعد جانا چاہیے وہاں

    بارك اللہ فیك
     
  5. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    شیئرنگ کا شکریہ

    جزاک اللہ خیرا
     
  6. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,122
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    شیئرنگ کا شکریہ جزاک اللہ خیرا
     
  8. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    جزاک اللہ خیرا
    میرے خیال میں اس کو طارق جمیل صاحب نے بھی شاید بیان کیا ہے ۔
    لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک سنت کو چھوڑ کر ہم کمزور ہوگئے ہیں۔ باطل پرست ہمیشہ جھوٹے قصوں پر یقین رکھتے ہیں۔کیا صحیح واقعات کی کمی ہے کہ من گھڑت واقعات کے ذریعے اس بات کو ثابت کیا جائے۔ اسی بنیاد پر باطل پرستوں نے اللہ کی صفات میں شرک اور غیراللہ سے استعانت شروع کردی ہے ۔
     
  9. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,848
    جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء
     
  10. مریم

    مریم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2012
    پیغامات:
    844
    جزاک اللہ خیر!
    واقعی یہ قصہ تو خاصا مشہور ھے۔مجھے بھی ابھی حقیقت معلوم ھوئی۔
     
  11. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    بنا دلیل کا قصہ
    بلا ثبوت کے دعویٰ
    رفی بھائی یہ قصہ غلط کیوں ہے ذرا اس پہلو پر بھی لکھتے
    ایک وہ تھے جنھوں نے لکھ دیا اور ایک آپ ہیں کہ بس دعوی کردیا
    حالانکہ زیادہ تخریج کے لیے نہیں کہہ رہا مگر پھر بھی ۔۔۔۔۔ آپ سمجھ رہےہیں نا
    کہ اگر
    میں کسی کو کہنے جاؤں کہ یار یہ قصہ من گھڑت ہے تو اس کو کیا دلیل دونگا؟
    امید ہے کہ حسن ظن کےساتھ میری اس بات کو سمجھ گئے ہوں گے۔
     
  12. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,873
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں