’’ مُقلِّد ‘‘اور ’’مُحقق‘‘ میں فرق

اسلم صیاد نے 'غیر اسلامی افکار و نظریات' میں ‏اکتوبر، 17, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. T.K.H

    T.K.H رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2014
    پیغامات:
    234
    بھائی حقیقت یہ ہے کہ احناف احادیث کی اسناد کے ساتھ ساتھ اسکے متن کو بھی دیکھتے ہیں انکے نزدیک حدیث کی سند صحیح ہونے سے متن کا صحیح ہونا لازم نہیں آتاجبکہ طبقۂ اہل، حدیث کے نزدیک اول و آخر محض سند ہی ہے چاہے متن کتنا ہی غلط ہو۔
     
  2. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    انکشاف سبحان اللہ.
    متن کع پرکھنے کے لئے کیا پیمانہ ہے احناف کا..؟
    ویسے اس بات سے یہ تو واضح ہو گیا کہ جناب کو اہل الحدیث کے حدیث حاصل کرنے اور تحقیق کے معیار کا چنداں علم نہیں ہے وگرنہ یہ بات نہ کرتے...
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    میں یہ بات پہلے ہی کر چکا ہوں کہ حرف آخر نہیں سمجھا جاتا بیسیوں مسائل ان کے رائے کے خلاف ہیں اور بعد میں آنے والوں کی رائے کو مضبوط جانا گیا ہے.
    آپ احناف کا ایک مسئلہ تقلید کے خلاف بتا دیں..!!
    یہ واضح فرق ہے جناب تقلید تحقیق کا.
     
  4. T.K.H

    T.K.H رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2014
    پیغامات:
    234
    اسی لیے تو میں نے کہا تھا کہ طبقۂ اہلِ حدیث محدثین کے کام کو معصوم عن الخطاء چاہے منہ سے نہ کہتے ہوں مگر دل میں ان کے یہی عقیدہ پنہاں ہے۔ معذرت کے ساتھ، جن لوگوں کے خون میں روایت پرستی رچ بس گئی ہو اور جنہوں نے محدثین کے عشق میں اپنی عقل پر قفل لگا لیا ہو انکے لیے تو یہ انکشاف ہی ہے۔ میرا اشارہ آپ کی طرف نہیں بلکہ ایسی سوچ پیدا کرنے والوں کی طرف ہے۔
     
  5. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    یارررر...
    دل کی باتیں کس طرح جان لیتے ہیں.؟
    اور میں مسائل کی بات کر رہا ہوں کلام کی نہیں.
    گزارش یہ ہے کہ یہاں کوئی ایک مقلدین کا مسئلہ اختلاف لکھ دیں..
    میں محدثین سے کئی اختلاف لکھ دیتا ہوں..
    پھر مان لیں گے کہ فرقہ اہلحدیث زبان اور دل دونوں طرح سے کسی محدث کا مقلد نہیں ہے...؟؟؟
    بات کو الجھائے گا نہیں بس اسی پیمانے سے غلطی فہمی دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں...
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,373
    آپ کو یہ اصول حنفی کتب سے پیش کرنا ہو گا بحوالہ ـ سند کی تعریف کیا ہے ، وہ بھی بیان کردیں ؟
     
  7. T.K.H

    T.K.H رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2014
    پیغامات:
    234
    میں طبقۂ اہلِ حدیث کے لیے ”غیر مقلد“ کی اصطلاح کا استعمال صحیح نہیں سمجھتا ۔ طبقۂ اہل ،حدیث کو ”ایک فرقہ“ کہنا بھی غلط ہے۔ جس طرح ائمہ اربعہ ؒ کے ”مسالک“ ہیں اسی طرح ان کا بھی ایک ”مسلک“ ہے۔فروعی مسائل میں طبقۂ اہل ِحدیث اور احناف کا آپس میں لڑنا جھگڑنا اور مناظروں کا بازار گرم کرنا اسلام میں قطعاً مقصود نہیں۔میں دونوں گروہوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ فروعی مسائل کو بنیاد بنا کر عوام میں ”تشویش“ نہ پیدا کی جائے۔فروعی مسائل میں تحقیق کی گنجائش دورِ قدیم میں بھی تھی اور آج بھی ہے مگر اس فروعی مسائل کےاختلاف کو ”افتراق“ تک نہ لے جایا جائے۔جہاں تک عقائد کا تعلق ہے وہ قرآن مجید میں پوری صراحت کے ساتھ بیان کر دیئے گئے ہیں۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں