نیکی اسلام کی نظرمیں

زبیراحمد نے 'سیرتِ اسلامی' میں ‏نومبر 9, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,378
    اسلام ایک جامع و کامل الہی دین ہے جو صرف خدا اور بندے کے درمیان وقتی اور محدود رابطے کے بجائے تمام انفرادی اور اجتماعی امور میں زندگی کے آغاز سے انجام تک ہر ایک شعبۂ حیات و موت میں دخیل ہے کھانے پینے کے مسائل بھی بیان کئے ہیں اور مرنے جینے کے سلیقے بھی تعلیم دئے ہیں اورنیکی کے اسلوب بھی بتائے ہیں جیسے کہ قرآن کی سورہ بقرہ آیت 177 ہے کہ "نیکی صرف یہ نہیں ہے کہ (وقت نماز) اپنا چہرہ مشرق اور مغرب کی طرف کرلو (اور قبلے کے تعین کے سلسلے میں الجھے رہو) بلکہ صحیح معنی میں نیکوکار(ابرار) وہ ہے جو خدا؛ اور آخرت، ( اللہ کے ) فرشتے، ( اللہ کی ) کتاب ( قرآن حکیم ) اور (اللہ کے ایک لاکھ چوبیس ہزار) نبیوں پر ایمان لے آئے ؛ اپنا مال و منال اگرچہ اس سے عشق و لگاؤ رکھتا ہو، اپنے ( ضرورتمند ) قرابتداروں، یتیموں، مسکینوں، بے سہارا مسافروں ، ( فقیر و نادار) سائلوں کی امداد اور غلاموں کی آزادی پر صرف کریں ، نماز قائم کریں اور زکوۃ ادا کرتے رہیں ، جب کسی سے کوئي وعدہ کریں ( اور عہد و پیمان ) باندھیں تو اس کو پورا کریں ، تنگدستی ، پریشانی اور درد و بیماری میں صبرکریں اور جنگ کی صورت میں ثابت قدم رہیں ، ہاں ! یہی وہ لوگ ہیں جو ( اپنے ایمان کے دعوے میں سچے ہیں (یعنی ان کے قول و عمل میں یکسانیت پائي جاتی ہے اور یہی متقی و پرہیزگار ہیں ۔"۔ نیکی اور بھلائی عربی زبان میں بڑے ہی وسیع مفاہیم کا حامل ہے اس میں ہر طرح کی نیکیاں شامل ہیں فکری ہوں یا عملی چنانچہ خدا و رسول پر ایمان و اعتقاد سے لے کر نماز ، روزے اور زکوٰة و جہاد کی مانند تمام اچھے کام قرآن کی نظر میں نیکی ہیں جسے سورۀ آل عمران کی آیت 92اور95میں کہاگیاہے کہ"تم لوگ جب تک اپنی پسندیدہ چیزوں سے خدا کی راہ میں خرچ نہیں کرو گے نیکی اور بھلائی کے درجے تک نہیں پہنچ سکتے ، تم جو کچھ بھی خیر و خیرات کرتے ہو یقین رکھو اللہ اس سے آگاہ ہے۔"
    نیکی کام میں پوری طرح سے تیاررہنے اوردوسروں سے آگے نکلنے کی تعلیمات اسلام کی اہم تعلیمات میں سے ایک ہے جسطرح ایک جنگ میں حضرت ابوبکرصدیق رض اپنے سارے گھرکاسامان لے آتے ہیں اوراسلامی لشکرکی مددکرتے ہیں ارشاد باری تعالیٰ ہے:
    ''نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں ایک دوسرے کا تعاون کرو۔ گناہ اور زیادتی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون نہ کرو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو یقینا اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے والا ہے۔''
    نیکی کاراستہ جنت کاراستہ اوربدی کاراستہ شیطان کاراستہ ہے بدی کاراستہ جودراصل شیطان کاراستہ ہے انسان کوجہنم میں پہنچادیتاجبکہ نیکی کاراستہ فلاح اورکامیابی کاہے ایک مسلمان کے لئے یہی راستہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے تجویزفرمایاہے مسلمان کوچاہیئے کہ اس راستے کواختیارکرے اس پرسبقت حاصل کرے جواسلام کے کامیاب لوگوں کاراستہ ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں