بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام علیکم اردو مجلس! یہ ٹیوٹوریل کے ساتھ ساتھ ایک ویب سائٹ کا بھی تعارف ہے، چلیں تو ٹیوٹوریل شروع کرتے ہیں، ویب سائٹ کو آپ خود ہی جان لیں گے۔ تو آئیے سیکھتے ہیں کہ کیسے ایک چھوٹی ویڈیو کو گفٹ اینیمیشن میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ پہلا قدم: ایک ویڈیو منتخب کریں جسے آپ کنورٹ کرنا چاہتے ہیں یہ ویڈیو WMV, ASF, avi, mpg, mpeg, mov, 3gp, flv, یا mp4 فارمیٹ میں ہونی چاہیے۔ کسی بھی ایڈیٹنگ سافٹ ویئر مثلاً ونڈوز مووی میکر کی مدد سے اسے زیادہ سے زیادہ چار سیکنڈ کے دورانیئے تک سکیڑ دیں۔ دوسرا قدم: http://www.gifninjas.com/ پر جائیں تیسرا قدم: convert video to gif پر کلک کریں ( جو اوپر دائیں جانب ہوگا) چوتھا قدم: نیچے جائیں، اور براؤز پر کلک کرکے اپنی ویڈیو سلیکٹ کریں، پھر Make My gif پر کلک کریں۔ لیجیئے آپ کی ویڈیو کی اینیمیٹڈ گفٹ فائل تیار ہو گئی، بتانا نہ بھولیے کہ کیسا لگا یہ ٹیوٹوریل؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ بہت خوبصورت شیئرنگ ہے رفی بھائی۔ تھوڑا سا اسے اور آسان کرنے لیے آپ کسی بھی ویڈیو کو Total Video Converter کے ذریعے کسی بھی ویڈیو فارمیٹ میں جس میں gif بھی شامل ہے کنورٹ کر سکتے ہیں۔ اس کنورٹر کا تعارف پہلے کرایا جا چکا ہے۔ http://www.vblinks.urdumajlis.net/showthread.php?t=8743&highlight=ٹوٹل+ویڈیو+کنورٹر By sag180 at 2009-09-15 By sag180 at 2009-09-15 By sag180 at 2009-09-15 By sag180 at 2009-09-15 By sag180 at 2009-09-15 By sag180 at 2009-09-15 شکریہ