شدید دھند کا موسم

عائشہ نے 'موسم' میں ‏جنوری 6, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    آج کل ملک کے بہت سے حصوں میں شدید دھند کا موسم ہے ۔ اسلام آباد میں بھی دھند صبح گیارہ بارہ بجے تک چار فٹ دور کی ہر چیز کو ڈھانپے رکھتی ہے ۔ دوپہر میں کچھ فاصلے تک بہتر نظر آنا شروع ہوتا ہے ۔
     
  2. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,923
    لاہور میں بارش کے بعد دھند میں کمی واقع هو چکی ھے. البتہ بادل چھائے رہتے هیں.
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    اب مزید کوئی معیاری پوسٹ نہیں ہو سکے گی ۔
     
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
  5. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,855
    اگر گاڑیوں میں سفر کرتے ہوں تو اس میں آگے اور پیچھے فوگ لائٹیں ہوتی ہیں انہیں جلا لینا چاہئے آگے والی فوگ لائٹیں جلانے سے آگے کی طرف دیکھنے کا فاصلہ بڑھ جاتا ھے اور پیچھے کی طرف ایک فوگ لائٹ ہوتی ھے اسے جلانے سے پیچھے والوں کو گاڑی دور سے نظر آ جاتی ہیں۔
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    اللہ خیریت سے یہ موسم گذارے، زیرو ویزبیلٹی میں فوگ لائٹس پر بھی مکمل بھروسا نہیں کرنا چاہئے بلکہ خود محتاط اور چوکنے رہیں۔
     
  7. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,855
    السلام علیکم

    فوگ لائٹس کا تو بہت سوں کو علم ہی نہیں کہ اس کا کام کیا ھے کبھی فوگ میں اسے چلا کر دیکھیں کہ اس سے لائٹس کیسی نکلتی ھے تو ضرور علم ہو گا کہ یہ ایسے ہی نہیں لگائی جاتی گاڑیوں میں۔ ہاں یہ ضرور ھے کہ ایک نے جلائی ہو اور باقی جنہیں معلوم نہیں تو وہ ہیڈ لائٹس اور بیک لائٹس چلا کر ہی گاڑی چلا رہے ہوں تو نقصان کا اندیشہ ضرور ھے۔

    اگر آپکی کار میں یہ لائٹیں موجود ہیں تو ضرور چیک کریں۔ ان کے سوئچ بھی الگ ہوتے ہیں۔ ریئر فوگ لائٹ تو ہر گاڑی میں ہوتی ھے مگر فرنٹ فوگ لائٹس اگر کسی گاڑی میں نہیں تو اس کی جگہ موجود ہوتی ھے اگر چاہیں تو لگوا سکتے ہیں۔

    فوگ لائٹس کی روشنی اور وہ کہاں ہوتی ھیں ایک تصویر سے یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

    والسلام
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 6, 2013
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    پچھلے ہفتے بارش سے یہاں صورت حال بہتر ہوئی تھی ، اب وہی خوف ناک دھند ہے ۔ کل یہاں بھی بادلوں کی پیش گوئی ہے اور اگلے ویک اینڈ تک بارش کے کوئی آثار نہیں ۔ اللہ رحم کرے ۔
     
  9. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,923
  10. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    آمین
    تو سسٹر اس کا مطلب اسلام آباد آجکل نہیں آسکتے ؟؟؟؟؟
     
  11. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,855
    السلام علیکم

    آپ اسلام آباد کی ٹکٹ بک کروائیں، اگر موسم ٹھیک ہوا تو درست ورنہ پاکستان میں جس ائرپورٹ پر موسم درست ہو گا جہاز وہاں اتار لیا جائے گا، وہاں رفریشمنٹ یا اگر کھانے کا ٹائم ہوا تو وہ ملے گا اور جب اسلام آباد کا موسم درست ہونے کی اطلاع ملے گی دوبارہ وہاں لے جایا جائے گا یا لگثری کوچیز کے ذریعے وہاں پہنچا دیا جائے گا۔

    والسلام
     
  12. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,923
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 8, 2013
  13. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    کہتے ہیں اس بار پچھلے 50 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ہے اتنی سردی پچھلے 50 سالوں میں‌پاکستان میں نہیں پڑی ، برفای علاقوں کو چھوڑ کر۔

    رات کو اور صبح صبح 0 درجہ حرارت بھی لاہور میں ریکارڈ کیا گیا ہے میرا سفر لاہور سے گوجرانوالہ تک ہوتا ہے تو سردی کی شدت کتنی ہے خوش اندازہ لگتا ہے۔ ہیٹر وغیرہ لگانے کے باوجود سردی کا احساس بہت زیادہ رہتا ہے
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    ضرور آئیں شاید آبادی زیادہ ہونے سے سردی کم ہو جائے ۔ : )
    وہ کیا ہے کہ صبح دھند بھرے راستے دیکھ کر سب کہتے ہیں کہ ذرا چہل پہل ہو تو دھند چھٹ جائے گی ۔ لیکن یہ سائنس دوپہر تک غلط ہی ثابت ہوتی ہے ۔
     
  15. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    عین سسٹر ایک اور ایک گیارہ کا تو سنا تھا لیکن ایک پلس اسلام آباد بھی سن لیا
     
  16. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,855
    اسلام آباد، راولپنڈی میں دھند کا 35 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
    درجہ حرارت منفی 2 سے نیچے گرنے کا امکان، دھند ایک ہفتہ جاری رہے گی۔
    پروازیں‌، ٹرینیں لیٹ، چین سے شدید برفباری، دھند، 180 پروازیں منسوخ

    ایکپریس نیوز، 8 جنوری 2013
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    میرے مولا ۔۔۔ رحم فرما۔
     
  18. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,375
    ہم سے تو پندرہ سے بیس سینٹی گریڈ برداشت نہ ہوا ۔ اس لیے سردیوں میں‌پاکستان کا سفر ملتوی کرنا پڑتا ہے ۔
     
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
  20. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    سن رھے ھیں گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ ھے ھیٹر بھی نہیں چلا سکتے لاھور میں ؟اسلام آباد میں کیا حالات ھیں ؟؟؟؟
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں