شدید دھند کا موسم

عائشہ نے 'موسم' میں ‏جنوری 6, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    لاہور کے تمام علاقوں میں‌ایسا نہیں ہے سسٹر ، جو سوسائٹی وغیرہ وہاں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہے ، اندرون شہر میں گیس سارا سارا دن نہیں‌ آتی ، کچھ جگہوں پر گیس رات کے وقت آتی ہے اور لوگ رات کو ہانڈی چڑھاتے ہیں اور صبح تک پک ہی جاتی ہے اور اس کے لیے ضروری نہیں کہ پہرے داری کی جائے بلکہ ہانڈی رکھ کر سو جائیں صبح تک کچھ کچھ پک جاتی ہے ہاہاہاہا۔

    لائٹ ، گیس ، پانی ان چیزوں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں‌رہ گیا یہ پاکستان سے ایسے غائب ہو رہے ہیں جیسے کہ کبھی تھیں ہی نہیں
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے دن میں دو گھنٹے ۔ الحمدللہ سوئی گیس کا یہاں کوئی مسئلہ نہیں ۔
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    مجھے ابھی پتہ چلا کہ کچھ علاقوں میں سوئی گیس نہیں ہے ۔ ہماری طرف ویسے آ رہی ہے ۔
     
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,122
    ریاض میں سردی نہیں ہے لگ نہیں رہا سردی کا موسم ہے-
     
  5. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    بھائ لاھور پنجاب سوسائٹی کی بات کر رھی ھوں کہ یہ حال ھے جو ڈیفنس کے ساتھ ھے
    جو آپ بتا رھے ھیں وھی حال سوسائیٹی کا ھے سب لوگ بہت پریشان ھیں ۔لکڑیاں جلا کر ھانڈیاں بنیں گی ؟ویسے لکڑیوں کے چولہے پر اور مٹی کی ھانڈی بہت مزے کے سالن بنتے ھیں کیا خیال ھے اور وھی آگ ھیٹر کا کام بھی دے گی
    اور گاڑیوں میں سی این جی ڈلوانے کے لئیے تین چار گھنٹے لائین میں لگنا پڑتا ھے ۔
     
  6. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    الحمدللہ
    دعا ھے کہ جہاں یہ سہولتیں ھیں اللہ تعالی قائم رکھے اور جہاں سے یہ نعمتیں چھن چکی ھیں اللہ ان پر رحم فرماے آمین
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    یہاں تو ہاتھ پاؤں سن ہو رہے ہیں کام کے دوران ۔۔ کمرے میں بھی شوز پہن کر کام کر رہی ہوں ۔۔۔ : ) گلوز پہننے سے ٹائپنگ رفتار سست ہو جاتی ہے : )
     
  8. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    اللہ جی جن لوگوں کو گیس استعمال نہیں کرنی ان کی ہمیں بھجوا دیں ہم تو ہیٹر جلا لیں!!!
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    ہہہہہ مجھے ہیٹر سے الرجی ہے نا ۔ آپ میرے پاس قیام کر لیں پراجیکٹ کے دنوں میں ۔ یا سیںٹرل لائبریری چلی جایا کریں اتنا ہیٹر چلاتے ہیں کہ انسانوں کے تکے بن سکتے ہیں ۔
     
  10. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    واقعی مجھے تو بڑا مزہ آتا ہے وہاں! باہر کے موسم کا پتہ ہی نہیں لگتا :)
    شکریہ شکریہ! اب میں کوئ خانہ بدوش تھوڑا ہی ہوں کہ گھر ہی بدل لوں موسم کے بدلنے سے! :00003:

    اللہ ہمیں ہمارے اپنے حصے کی گیس نصیب فرمائے! آمین :00006:
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    رحمن ملک نے بند کرائی ہو گی تا کہ آپ کے علاقے کے دہشت گرد ٹھٹھر کر مر جائیں : )
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    تہجد کے وقت سوئی گیس فراہم کر کے پاکستانیوں میں مذہبی شدت پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔
     
  13. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    ہہہہ اللہ کرے واقعی یہ حربہ کام آجائے!
    خبر بنانا اسے کہتے ہیں :)
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    واقعی میں وقت شروع ہو چکا ہے تہجد کا ، کیا خیال ہے تھوڑی سی شدت پسندی کر لی جائے ؟
     
  15. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    عین سسٹر زبر دست
    جزاک اللہ خیرا
     
  16. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    بالکل! دعاؤں میں یاد رکھیے گا مجھے بھی۔۔۔۔۔
     
  17. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    عین سسٹر ھم سب کو بھی یاد رکھئیے گا
     
  18. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    جی سسٹر ڈیینڈ کرتا ہے کہ سوسائٹی کی مینجمینٹ کیسی ہیں ، خیر جس علاقے کی آپ بات کر رہی ہیں وہاں یہ صورتِ حال ہو سکتی ہے ، لیکن اللہ تعالی کا شُکر ہے کہ ہماری طرف پچھلے 12 سالوں سے کبھی ایک دن بھی گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں‌ہوئی بلکہ گیس بہت تیز ہے کہ اگر ہم اپنے پانچ چولہوں پر ہانڈی رکھیں تو ساری ایک وقت میں ہی تیار ہوں گی۔

    لکڑیاں وغیرہ پر ہانڈی پکتی بہت اچھی ہے اور روٹیاں بھی لیکن آنکھوں کا جو بُرا حال ہوتا ہے اُس کا بھی مت پوچھیں، لیکن اب اکثر علاقوں میں لکڑیوں پر بھی ہانڈی روٹی کی جارہی ہے وجہ مجبوری ہے کیونکہ پاکستان میں‌اب ملنے کو کچھ ہے ہی نہیں۔

    آپ نے کہا کہ سی این جی کے لیے تین چار گھنٹے لائن میں لگنا پڑتا ہے تو بتاتا چلوں کہ سی این جی پمپ فی الحال بلکل بند کر دیئے گئے ہیں کسی بھی پمپ سے کوئی گیس نہیں مل رہی :00006:
     
  19. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    رہی موسم کے حوالے سے بات تو تین دن سے دھوپ نکل ہوئی ہے شکر ہے اللہ کا کہ سردی کا زور کم ہوا ہے، آسمان صاف کوئی بادل نہیں بہترین موسم ہے ابھی تو، کل کا پتہ نہیں
     
  20. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,855
    السلام علیکم

    ساجد بھائی آپ لاہور کونسے ایریا میں رہتے ہیں جہاں 12 سالوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی، میرے گھر کے ایریا شمالی لاہور میں بھی گیس فراہمی میں پرابلم ھے وہ الگ بات ھے کہ گھر والوں نے گیس کے سیلنڈر لئے ہوئے ہیں، گیس کی کمی کی وجہ سے گیس سیلنڈر استعمال کرتے ہیں۔

    والسلام
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں