سچ اور سچائی کے متعلق اشعار

عائشہ نے 'شعری مجلس' میں ‏جنوری 8, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    اس موضوع میں ہم سچ اور سچائی کے متعلق اشعار جمع کریں گے ۔ آپ بھی اپنا انتخاب شریک کیجیے ۔


    پہلا شعر :
    یہ معجزہ ہے کہ دنیا میں ایک بھی سچ کو

    ہزار جھوٹ کا لشکر دبا نہیں سکتا

    شاعر: مراق مرزا ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193
    میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گی
    وہ جھوٹ بولے گا، اورلا جواب کر دے گا

    پروین شاکر
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 8, 2013
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    مجھے یقین تھا کہ پروین کا یہ شعر ضرور آئے گا ۔
     
  5. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193
    کھلا ہے جھوٹ کا بازار ، آؤ سچ بولیں
    نہ ہو بلا سے خریدار ، آؤ سچ بولیں

    سکوت چھایا ہے انسانیت کی قدروں پر
    یہی ہے موقع اظہار ، آؤ سچ بولیں

    ہمیں گواہ بنایا ہے وقت نے اپنا
    بنامِ عظمت کردار ، آؤ سچ بولیں

    سنا ہے وقت کا حاکم بڑا ہی منصف ہے
    پکار کر سرِ دربار ، آؤ سچ بولیں

    جو وصف ہم میں نہیں کیوں کریں کسی میں تلاش
    اگر ضمیر ہے بیدار ، آؤ سچ بولیں

    چھپائے سے کہیں چھپتے ہیں داغ چہروں کے
    نظر ہے آئینہ بردار ، آؤ سچ بولیں

    قتیل جن پہ سدا پتھروں کو پیار آیا
    کدھر گئے وہ گنہ گار، آؤ سچ بولیں


    قتیل شفائی

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    سچ بولتے بولتے سو پوسٹس ہو گئیں ۔
     
  7. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193
    واقعی میں نے غور نہی کیا کہ یہ میری سوویں پوسٹ تھی.
    مجھے مبارک ہو :)
    اور اسی خوشی میں سچ پر ایک اور شعر پیش خدمت ہے

    سچ کہاں لکھے گا میرے دور کا تاریخ دان
    جب وہ اپنا پیٹ بھرتا ہے کہانی بیچ کر

     
  8. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193
    سچ کے عنوان سے ذہن میں سب سے پہلا شعر پروین شاکر کا ہی آتا ہے۔ یا تو یہ والا یا پھر

    "بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی"

    والا
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,432
    کس خبر پر ہو بھروسہ کہ یہ سچی ہے خبر
    جھوٹ بھی سچ کی طرح چھپتے ہیں اخباروں میں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    بہت خوب
     
  11. ثانیہ

    ثانیہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 14, 2010
    پیغامات:
    165


    دل تجھے ناز ہے جس شخص کی دلداری پر​
    دیکھ اب وہ بھی اُتر آیا اداکاری پر​

    میں نے دشمن کو جگایا تو بہت تھا لیکن​
    احتجاجاً نہیں جاگا مری بیداری پر​

    آدمی، آدمی کو کھائے چلا جاتا ہے​
    کچھ تو تحقیق کرو اس نئی بیماری پر​

    کبھی اِس جرم پہ سر کاٹ دئے جاتے تھے​
    اب تو انعام دیا جاتا ہے غدّاری پر​

    تیری قربت کا نشہ ٹوٹ رہا ہے مجھ میں​
    اس قدر سہل نہ ہو تو مری دشواری پر​

    مجھ میں یوں تازہ ملاقات کے موسم جاگے​
    آئینہ ہنسنے لگا ہے مری تیاری پر​

    کوئی دیکھے بھرے بازار کی ویرانی کو​
    کچھ نہ کچھ مفت ہے ہر شے کی خریداری پر​

    بس یہی وقت ہے سچ منہ سے نکل جانے دو​
    لوگ اُتر آئے ہیں ظالم کی طرف داری پر​


    شاعر :سلیم کوثر
    ​​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  12. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193
    بہت ہی اعلیٰ.۔۔۔۔۔ لاجواب
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    بہت خوب
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    کچھ لوگ جو خاموش ہیں یہ سوچ رہے ہیں
    سچ بولیں گے جب سچ کے ذرا دام بڑھیں گے
    شاعر: کمال صدیقی​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    صادق ہوں اپنے قول کا غالب خدا گواہ
    کہتا ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے​
    شاعر: مرزا غالب​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    550
    ماشاء ﷲ
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    راحت اندوری کی ایک غزل
    جھوٹوں نے جھوٹوں سے کہا ہے سچ بولو
    سرکاری اعلان ہوا ہے سچ بولو
    گھر کے اندر جھوٹوں کی ایک منڈی ہے
    دروازے پر لکھا ہوا ہے سچ بولو
    گلدستے پر یکجہتی لکھ رکھا ہے
    گلدستے کے اندر کیا ہے سچ بولو
    گنگا میا ڈوبنے والے اپنے تھے
    ناؤ میں کس نے چھید کیا ہے سچ بولو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  18. صدف شاہد

    صدف شاہد نوآموز.

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    308
    سچ کے لیے جان دینا بھی کوئی مشکل ہے؟؟
    ہاں مگر تمہیں میرے جھوٹ سنبھالنا پڑیں گے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  19. صدف شاہد

    صدف شاہد نوآموز.

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    308
    جھوٹ کے بوسے سے
    سچ کا تھپڑ بہتر ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. صدف شاہد

    صدف شاہد نوآموز.

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    308
    سچ کی تبلیغ کر رہے تھے جو
    جھوٹ اُن کے رُلا گئے ہیں مجھے
    نوشین علی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں