اسلام آباد میں مسلسل بارش

عائشہ نے 'موسم' میں ‏فروری 4, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    دو دن سے اسلام آباد میں مسلسل بارش ہے ۔ کل رات سے تیز ہوا ، آندھی اور بادلوں کی شدید گرج چمک اور خوف ناک کڑک کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ کسی کسی وقت خوف محسوس ہونے لگتا ہے ۔ اور ساری دعائیں یاد آنے لگتی ہیں ۔ سردی اتنی ہے کہ لوگ دو تین سویٹر اور کوٹ چڑھائے پھر رہے ہیں ۔
    آج صبح موسم اتنا خوب صورت تھا کہ آدھے گھنٹے تک ہلکی پھوار میں واک کا مزا آ گیا ۔ پھر اچانک بارش اتنی تیز ہو گئی کہ ہمیں بیگ میں آرام کرتی اپنی چھتریاں نکالنی پڑیں ۔ میرے آگے کچھ لڑکیاں جا رہی تھیں ، اچانک بادل گرجے تو انہوں نے اتنے زور کی چیخیں ماریں کہ گرج کی آواز گم ہو گئی :(
    سبحان الذی یسبح الرعد بحمدہ والملائکۃ من خیفتہ
    آج میرا جگہ جگہ رک کر تصویر لینے کو جی چاہ رہا تھا ۔ لیکن اتنی سردی میں ہاتھ جیب سے باہر کون نکالے ۔ بس گھوم پھر کر موسم کا لطف اٹھایا اور گھر واپس آ گئے۔
    ایک انگریزی اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر بارش کی کوریج کیچڑ دکھا دکھا کر کی ہے ۔ ان کو کون بتائے کہ اصل منظر آسمان پر تھا ! جب زمین کی حالت بدلنا ہمارے لیے ممکن ہی نہیں تو دیکھ دیکھ کر کیوں جلیں ۔ آج تو بجلی جانا بھی اچھا لگ رہا تھا ۔ کم از کم کچھ دیر سکون اور خاموشی کا احساس ہوتا ہے ۔ مجھے اتنے عرصے بعد کھل کر برستی بارش بہت اچھی لگی ۔
    کسی کنے تصاویر بنائی ہوں تو ضرور شئیر کریں ، اسلام آباد کی حدود میں ایک کیمرہ گر کر زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں : )
     
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    السلام علیکم!
    بارش تو واقعی بہت پیاری لگ رہی تھی اور تصویر کی ڈیمانڈ ان لوگوں سے کرنی چاہیے جو بغیر تصویر لیے گھوم پھر کے آگئے! : )
    بہرحال ہماری ایک دیسی تصویر ملاحظہ فرمائیں!

    [​IMG]
     
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    کچھ علاقوں سے آج شام بارش کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں۔ اسلام آباد میں ژالہ باری نہیں ہوئی؟
     
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
    ہم تو پچھلے تین دنوں سے اسلام آباد کی سردی اور بارش انجوائے کر کے واپس لاہور آ گئے ہیں اور مزہ کی بات یہ ہے کہ صرف ایک جرسی میں ملبوس، بارش کی ہلکی ہلکی بوندوں میں بھیگنا کافی اچھا لگا۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس حرکت پر ٹھنڈ بھی نہیں لگی الحمد للہ
     
  5. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    دو دن کی ھلکی ھلکی بوندا باندی کے بعد، آج رات سے ابھی تک وقفے وقفے سے تیز بارش ہو رھی ہے. اللہ سے دعا ہے کہ اسے باعث رحمت بناۓ. آمین
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    : ) بہت خوب شکریہ عفراء ۔ کیمرہ عافیت سے ہے یعنی ۔
    اچھے منظر تھے واقعی لیکن میرے پاس صرف موبائل کیمرہ تھا ۔ سوچا اچھی تو آئیں گی نہیں ۔ کیوں خود کو تھکایا جائے ۔
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    آمین ۔ سردی بہت زیادہ ہو گئی ہے ۔
     
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    کل رات سے صبح تک لاہور میں بارش ہوتی تھی ، بادلوں کی گرج بہت تیز اور ڈرا دینے والی تھی ، صبح ہوا کا زور بہت ہی تیز ہے ، موسم بہت خوشگوار ہو گیا ہے، کچھ دن پہلے لگ رہا تھا کہ سردی جا رہی ہے اب لگ رہا ہے واپس آرہی ہے
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    بجلی بار بار بند ہو رہی ہے اور صبح سے چوتھی بار ڈاؤن لوڈنگ میں ناکامی ہو چکی ہے : (
     
  10. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    سبحان اللہ۔
    کتنا دلفریب منظر ہے۔، نظر آنے میں‌اتنا سونا سونا ہے، تو محسوس کیسے ہوگا۔سبحان اللہ۔
     
  11. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    بارش کے بعد کا منظر

    [​IMG]
     
  12. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
  13. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920


    بہت پیارا منظر ہے!​
     
  14. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    واقعی بہت الجھن ہوتی ہے اور وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔۔۔ ہو ایس بی والا نیٹ استعمال کرنا شروع کر دیں!
     
  15. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    بارش کے بعد۔۔۔

    [​IMG]

     
  16. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920

    دور دور سے اسلام آباد کا نظارہ کیجیے!
    [​IMG]
     
  17. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    :00002:
     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 6, 2013
  18. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    مجھے یہ مناظر بھی بہت خوبصورت لگے۔
    یہ نیچرل مناظر ہیں، ہم یہاں‌دیار غیر میں ، صحرا میں‌بارش کی ایک جھلک دیکھنےکے لئے تڑپ اٹھتے ہیں، ایسے میں‌کیچر میں‌ڈوبے خراب راستے بھی ہمیں‌جنت نشاں‌نظر آتے ہیں۔، یہ ایک تلخ حقیقت ہے۔ لیکن الحمدللہ
    بہرحال اسلام آباد کے بارے میں‌، بارش کے خوبصوت مناظر کے حوالے سے جاننے کا جو موقعہ مل رہا ہے، واقعی بہت ہی دل کو چھونے والا ہے۔
    جزاک اللہ خیرا۔
    بہت خوشی ہوئی
     
  19. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    یہاں‌امیج شو نہیں‌ہورہی تھی۔کین بی ڈیلیٹیڈ
     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 6, 2013
  20. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    وایاک- بھیا قدرتی مناظر تو سبھی اچھے لگتے ہیں۔ بارش ہو یا صحرا! مجھے تو سندھ کے صحرا بھی بہت پسند ہیں۔ یقیناً باقی ممالک کےبھی اس سے ملتے جلتے ہوں گے۔
    لیکن یہ حقیقت ہے کہ اپنا ملک اور اپنی جگہ ہمیشہ بہت یاد آتی ہے چاہے کہیں ہوں اس کے لیے دل تڑپتا رہتا ہے۔
    خوشی ہوئ کہ میری بے کار سی اور شغل میں بنائ گئی تصاویرکسی کو خوش کر گئیں!
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں