انٹرنیٹ پہ گردش کرتی اسلام سے متعلقہ جعلی تصویریں اور ویڈیوز

Ishauq نے 'معلومات عامہ' میں ‏فروری 6, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ و بر کاتہ
    اسلام سے متعلق انٹرنیٹ پر بشمول فیس بک پر بہت ساری ایسی تصویریں ، ویڈیوز اور معلومات گردش کر رھی ھیں کہ جن کا اسلام سے کوئی واسطہ نہی ھوتا۔ ان تصویروں ، ویڈیوز یا معلومات کو دیکھ کر ھم واہ واہ سبحان اللہ پڑھ رھے ھوتے ھیں۔ اور ساتھ ھی ثواب دارین کی خاطر اس کو مزید آگے فارورڈ کرنا نہی بھولتے۔

    میرا یہ تھریڈ شروع کرنے کا مقصد یہ ھے کہ اس میں مذکورہ بالا چیزیں شیئر کی جائیں تا کہ سب لوگ اس کی حقیقت جان سکیں۔ اور ساتھ ھی اہل علم کی رائے بھی ملتی رھے گی۔ انشااللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    یہ اٹلی کے شہر وینس کی ایک تصویر ھے جس میں مسلمانوں کو پانی میں نماز پڑھتے دکھایا گیا ھے۔ یہ کافی عرصہ سے فیس بک پر گردش میں ھے۔ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہی ھے۔ یہ تصویر پہلی دفعہ کسی غیر مسلم نے مسلمانوں کا مذاق اڑانے کے لیے شیئر کی تھی۔

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    فیس بک پر شیئرڈ اس حدیث کا کوئی ریفرنس نہی ملا۔ ۔۔ براہ مہربانی اس کی اصل بتا دیجیے ۔ جزاک اللہ خیرا

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    زبردست تھریڈ شروع کیا بھائی ، ان شاءاللہ آپ کے ساتھ تھوڑا بہت حصہ ہماری طرف سے بھی ڈلتا جائے گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    [​IMG]

    بشکریہ اعجاز علی شاہ بھائی​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. المدنی

    المدنی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 3, 2010
    پیغامات:
    315
    مذید کا انتظار رھے گا
     
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    وعلیکم السلام ورحمۃ‌ اللہ وبرکاتہ
    بھائی لائق تحسین اور قابل تقلید کوشش ہے۔
    جزاک اللہ خیرا فی الدنیا والاخرہ
     
  8. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,923
    جزاک اللہ خیرا اسحاق بھائی. اچھا سلسلہ ہے.
     
  9. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    ایک بہت ھی مشہور تصویر جو انٹرنیٹ کی زینت بنی
    [​IMG]

    اصلی تصویر
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. Innocent Panther

    Innocent Panther محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    600
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بہت اچھا سلسلہ ہے بھائی ۔ معلومات عامہ سیکشن میں اس طرح کے موضوعات موجود ہیں ۔
    اللہ کی قدرت کے نام پر جھوٹ! - URDU MAJLIS FORUM
    اُحد پہاڑ پر تازہ خون کی بو ..کیا یہ سچ ہے ؟ - URDU MAJLIS FORUM
    ہوا میں پتھر - URDU MAJLIS FORUM
    مدینہ کے قریب وادی بیدا جو کہ وادی جن کے نام سے مشہور ہے - URDU MAJLIS FORUM
    اس موضوع کو بھی معلومات عامہ میں ہونا چاہیے ۔
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    نعل کو نعلین کہنا ان کی جہالت ہے ۔
    اس نقشہ نعل کی کوئی سند ثابت نہیں ان کے بزرگوں کا اپنا اعتراف ان کی کتب میں موجود ہے ۔
    بارہ ربیع الاول کو سورج نعلین کی شکل کا نکال کر دکھائیں تو مانیں ۔
     
  13. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    یہ صحیح بخاری میں نہیں ہے ۔ کسی دجال نے جھوٹ گھڑا ہے اور آکر میں دھوکا دنیے کے لیے جھوٹا حوالہ لکھ دیا ۔ اس کے برعکس سفر ، حضر میں رسول اللہ ﷺ کا لکڑیاں جلانا اور آگ جلانا ثابت ہے ۔ اگر ایسا ہوتا تو وہ لکڑیاں نہ جلتیں ۔
     
  15. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
     
  16. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    یہ تصویر چند دن پہلے بڑی دھوم دھام سے شیئر ھوئی تھی۔ ھم لوگ کتنی آسانی سے جھوٹ ھضم کر جاتے ھیں ۔ یہ تصویر اصل میں چلی میں آنے والے ایک زلزلے کے بعد کی ھے جو بہت پہلے آیا تھا۔

    [​IMG]
     
  17. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    یہ ایک تصویر کافی عرصہ سے شیئر ھو رھی ھے۔ لوگ اس پر کمنٹس کرنا اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ھیں۔ میرا خیال ھے یہ ھمارے لیے تقابل ھی غلط ھے۔ کیا ایسا سروے ٹھیک ھے؟

    [​IMG]
     
  18. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    اسی طرح کی اور بھی بہت فضول تصاویر اور سوالات فیس بُک پر پوچھے جاتے ہیں پوچھنے والے اور شیئر کرنے والے کو شرم ہی نہیں آتی ، خانہ کعبہ کے جیسی خوبصوت جگہ کوئی اور ہو ہی نہیں سکتی لیکن ایمان سے خالی لوگ اس بارے میں اسی طرح کے سوالات کرتے ہیں جیسا اوپر تصویر سے ظاہر ہو رہا ہے
     
  19. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    ایک اور دلچسپ تصویر آج فیس بک پر نظر سے گذری۔ جس کے ھزاروں لائکس اور شئیرنگ ھیں ۔ یہ تصویر حضرت فاطمۃ رضی اللہ عنہا سے منسوب ھے۔ غور سے دیکھیں تو تصویر میں آگ بجھانے کا آلہ اور ایک لالٹین بھی نظر آ رھی ھے۔ یقینا یہ تصویر کسی نمائش وغیرہ سے لی گئی ھے ۔

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,432
    : ) شاید آٹا پیسنے والی چکی کسی نمائش میں ملی گئی اور وہ لے آئے ۔ اس حوالے سے ایک حدیث بھی ہے ۔ لیکن اب کون جانے فاطمہ بنت محمد رضی اللہ عنہا کے پاس ایسی ہی چکی تھی !! ۔ اللہ ہدایت دے ۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں