ویلنٹائن ڈے بے حیائی کا عالمی دن

نصر اللہ نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏فروری 14, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
    ویلنٹائن ڈے کا پس منظر حقیقت میں کیا ہے شائد ہی کوئی جانتا ہو لیکن اسکی طرف نسبت کر کے اس دن بہت زیادہ بے حیائی کی جاتی ہے جس کو ایک عام آدمی بھی جانتا ہے روزمرہ کی روٹین سے ہٹ کر پھلوں کے ریٹس زیادہ ہوجاتے ہیں رخساروں پر جو پردے سے ڈھکے ہونا چاہیں پر دل اور نہ جانے کیسے کیسے نشانات بنا کر دعوت دی جاتی ہے اور سلیبرئیشن کی جاتی ہے بنا یہ سوچے کہ ہم مسلمان ہیں ۔۔! اسلام ہمیں کس چیز کا درس دیتاہے۔۔۔! بعض کم عقل لوگ کہتے ہیں۔۔جی،!اسلام محبت سے منع تو نہیں کرتا۔۔۔!ان کے جواب میں گزارش یہ ہے کہ اسلام محبت سے منع نہیں کرتا بلکہ بے حیائی سے کرتا ہے اسلام عزتوں کی حفاظت کرتا ہے ان کو سرعام سڑکوں پر اور کلبوں میں ننگا نہیں کرتااور اسی کی بات کی مزمت کرتا ہے۔۔۔جولوگ یہ دن مناتے ہیں ان سے اگر یہ پوچھا جائے کہ کیا وہ پسند کرتے ہیں کہ ان کی بہن،بیوی،بیٹی،کو کوئی کھلے روڑ پر پھول پیش کرےاور گناہ کی دعوت دے۔۔۔؟ تو یقینآجواب جو آئے گا وہ آپ بھی سمجھ ہی گئے ہوں گے لیکن یہ کیسا ماجرہ ہے کہ کوئی کرے تو مارنے پر اتر آئیں اورخود کریں تو محبت۔۔۔! واہ رے انسان تیری خود پسندی۔ کوئی یہ نہیں جانتا کہ یہ پیار کا ڈرامہ 99۔99% ایک ہی رات میں ختم ہو جاتا ہے تو یہ کیسا پیارہے بائی۔۔۔۔؟ کوئی منانے والا بتا دے۔دنیا کاکوئی مذہب،کوئی تہذیب،کوئی ثقافت ایسی بے حیا ئی کی اجازت نہیں دے سکتی لیکن اعتراض کرنے والے اسلام کو ہی پوائنٹ آوٹ کرتے ہیں۔دکھ کی بات تو یہ ہے کہ پرائے تو پرائے اپنے بھی اس کام میں آگے آگے ہیں۔جب کہ اسلام جتنا صاف،پاکیزہ،ماڈرن،آئیڈیل اور محبت کرنے والا مذہب اور کوئی نہیں اس سے بڑھ کر محبت کی اور مثال کیا ہوسکتی ہے کہ اسلام ایک بے زبان جانور کا بھی خیال رکھا گیا ہے کہ اس کے حقوق مرجوح نہ ہوں اس چیز کا درس دیا گیا ہے۔مسلمان یہ سمجھ نے سے قاصر ہی ہو گیا ہے کہ یہ مغربی گندگی تہذیب ہے یہ تہوار ان کا بھی کوئی اسلامی تہوارنہیں ہے وہ اپنا یہ کیچڑ آلود کلچر ہم میں چھوڑ رہے ہیں کہ ہم اس دین سے نکل جائیں جس کو لے کر ایک آدمی اٹھا اور پوری دنیا پر چھا گیا جس کے ایک میل کی مسافت پر کفر ڈر سے کانپ جاتا تھا۔مگر اس نوجوان نسل کو کون جگائے ،،کیا خوب کہا شاعر نے "نئیں تہذیب کے انڈے ہیں گندے"ان کو تو بس انجائے منٹ سے غرض ہے وہ اسلامی ہو یا غیر اسلامی اس سے فرق نہیں بڑتا بعض لوگ یہ کہتےہیں کہ لازمی نہیں آپ کسی لڑکی،لڑکے کو ہی اس دن کی مبارک باد دیں۔آپ اپنی زوجہ کو بھی کہ سکتے ہیں ماں،کو بھی کہ سکتے ہیں تو ان عقل کے دشمنوں سے سوال یہ ہے کہ کیا بس ایک ہی دن ہے محبت کے لئے؟ اور کون اس دن کو منانے والا آدمی ہے جو ماں یا بہن کو کہتا ہے ؟؟ جبکہ یہ سب کچھ بازاروں،کالجز،یونیورسٹیز،اور دیگر جگہوں پر صرف عیاشی کے لئے منایا جاتاہے۔اللہ ہم سب کو معاف کریں اور اس کی سمجھ دیں کہ یہ صرف ایک بے حیائی اور فحاشی ہے۔اللہ ہم سب کی عزتوں کی حفاظت کریں اور اس دن کو روکنے اور اس سے دور رہنے کی توفیق دیں۔(آمین)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  2. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,923
    جزاک اللہ خیرا.
     
  3. مریم

    مریم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2012
    پیغامات:
    844
    جزاک اللہ خیرا۔۔ہمارا بھی تو ایک فرض بنتا ھے۔۔۔اس برائی میں پڑے لوگوں کو باہر نکالنا۔۔گرچہ یہ کام مشکل ھے مگر نا ممکن نہیں۔۔۔اس سلسلے میں میسیجز بھی فاروڈ کیے جا سکتے ھیں اور انفرادی طور بھی سمجھایا جا سکتا ھے۔۔ان دکانداروں کو تبلیغ بھی کافی موثر ھے جو اس دن کے حوالے سے کارڈز وغیرہ رکھتے ھیں۔۔ہمارے علاقے میں ایک کمرشل مارکیٹ کا انتخاب کر کے پففلٹس تقسیم کیے گئے ھیں اورحوصلہ افزارسپانس ملا ھے۔۔۔محض چند افراد کے کہ جنہوں نے یہ کہہ کر پمفلٹ لینے سے انکار کیا اور مزاق اڑاتے ھوئے کہا کہ ہم پڑھے لکھے نیں ھیں۔۔
     
    • متفق متفق x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جزاک اللہ خیرا۔
    جو لوگ ایسا کہتے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہماری اپنے رشتوں سے محبت ایک دن کی محتاج نہیں۔ اگر ہم اسی دن ان سے محبت کا اظہار کریں گے تو یہ ان کفار کی مشابہت ہوگی جن کا یہ دن ہے ۔ اور نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے جس نے کسی قوم سے مشابہت اختیار کی وہ انہی میں سے ہے ۔
     
  5. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    اللہ ہمیں دوسری قوموں کی مشابہت سے بچائے - آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    یہ بہت ہی اچھی بات ہے اللہ اس کا اجر دیں کسی حد تک یہ کام تو چل رہا ہے کہ لوگوں کو اس سے منع کیا جا رہا ہے۔جیسے کے آپ نے کہا مسیجز لیکن سیکولر اور نام نہاد روشن خیال طبقہ کی طرف سے مختلف طریقے سے مزاحمت بھی ہوتی ہے میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس کام میں بہت زیادہ کردار میڈیا کا ہے آج کے دن میں کوئی بھی چینل لگا لیں فرنٹ پر ہی اس دن کی مبارکباد نظر آئے گی اور ساتھ میں کہا گیا ہو گا کسی کو مبارکباد دینے کے لئے اس نمبر پر میسج سینڈ کریں۔اگر میڈیا بھی اس کو اہمیت دینا کم کر دے تو یقینا اس میں خاطر خواہ کمی ہو سکتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,466
    جزاک اللہ خیرا۔۔۔
     
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    درست فرمایا آپ نے۔

    میں جمعرات کی شب جس دن ویلنٹائن ڈے منایا جا رہا تھا اُس دن اخباروں میں سب لوگ اس کے حق میں لکھ رہے تھے کہ لوگ اس پر تنقید کیوں کرتے ہیں ، ان دن تو محبت کا دن ہے ، چلیں لرکے لڑکیاں یہ دن نہ منائیں لیکن ایک بیٹا اپنے باپ سے یا باپ بیٹے سے محبت کے لیے یہ دن منائے تو کیا بُرائی ہے۔

    بندہ ان لوگوں سے پوچھے کہ یہ کس ایک دن کی محبت کی بات کرتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ باپ بیٹے کا پیار سال میں ایک بار ہوتا ہے ؟ یہ محبت کا دن ایک دن ہی کیوں منایا جاتا ہے،اس موقعے پر ایک بات یاد آرہی ہے وہ یہ کہ

    جو لوگ اپنے کُتے کو اپنے ساتھ سُلا لیتے ہیںمگر اپنے والدین کو لاوارثوں کی طرح ایدھی وغیرہ سنٹر چھوڑ آتے ہیں ، ویلنٹائن ڈے مائی فُٹ
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    یہ اپنی جگہ پر ہے اور ماشاءاللہ ہزار سے زائد افراد تک پہنچ چکا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    بارک اللہ فیک.
    میں کچھ تلاش کر رہا تھا تو اس پر نظر پڑی جب مجلس والا لنک اوپن کیا تو وہ ہوا ہی نہیں..
    اس لئے سوچا چیز کو اصل کی طرف لوٹا دینا چاہیئے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    وفیک بارک اللہ۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں