شعب ابی طالب کے مصائب کی قیمت، واقعہء معراج

عفراء نے 'سیرتُ النبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم' میں ‏فروری 14, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    پیغامات:
    3,920
    ابو طالب کے شعب کا مرحلہ بھی ختم ہو گیا- یہاں دنیا کی ہر چیز سے جدا کیے گئے تھے اور جدائ کی رفتار کو گھاٹی کے ستم زدوں کے شور و فغاں نے اور تیز کر دیا تھا جو فطرتاً دنیا اور دنیا والوں سے کچھ جدا ہی جدا سا تھا، جب قصداً بھی اس کو جدا کیا گیا اور ایسے سخت دباؤ ڈال ڈال کر جدا کیا گیا جس سے زیادہ دباؤ اس رقیق قلب کے لیے ممکن نہ تھا۔ سمجھا جا سکتا ہے کہ کائنات سے جدائ کی اس رفتار نے آخر کسی دوسری جانب ارتقاء کی کتنی منزلیں طے کی ہوں گی، جس چیز کو ایک طرف سے دباؤ گے تو دوسری طرف اس کا ابھرنا ناگزیر ہے، ستر اور خاموشی سے کام لیا جاتا تو خود عقل قیاس کرتی کہ اس دباؤ نے کسی دوسری سمت کتنا ابھار پیدا کیا ہوگا۔
    لوگ سوچتے نہیں ورنہ جب شعب ابی طالب سے نکلنے کے ساتھ ہی کہنے والے نے حراء کے واقعہ سے بھی زیادہ قدرت کی نادرہ نمائ کا اظہار کیا تو جن پر ابھی اس شب کی روشنی نہیں کھلی تھی، جس میں "ان پڑھ کو کتاب دی گئ " وہی کہنے لگے کہ ایک رات میں اتنا عروج ایسا عروج کس طرح میسر آیا۔
    ان بھولے بھالوں سے کوئ کیا کہہ سکتا ہے، آخر جو نیچے سے دبایا گیا اور مسلسل اتنی بے دردیوں سے دبایا گیا اور وہ دبتا ہی چلا گیا۔ کس قدر عجیب بات ہے کہ اسی کے متعلق پوچھتے ہیں کہ اوپر کی طرف کس طرح چڑھا اور کیوں چڑھتا گیا اور جن کو یہی نہیں معلوم ہے کہ عالم کیا ہے؟ انسان کیا ہے؟ اور دونوں کا بنانے والا کیا ہے؟ عالم انسان میں ہے یا انسان عالم میں ہے؟ جن پر یہی معمہ نہیں کھلا ہے تو پھر وہ اس گرہ کو کیا کھول سکتے ہیں، جس میں انسان اپنے خالق کے ساتھ بندھا ہوا ہے، خالق عرش پر بھی ہے اور جس کو خلیفہ اور آدمی کہتے ہیں، وہی جس میں روح پھونکی گئ ہے، اس کی گردن کی ورید کے پاس بھی عرش ہی والا خالق ہے۔

    اقتباس از
    النبی الخاتم صلى اللہ عليہ وسم
    مولانا مناطر احسن گیلانی ​
     
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    پیغامات:
    12,450
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    پیغامات:
    7,923
    جزاک اللہ خیرا.
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    پیغامات:
    24,484
    عفراء سس مجھے گیلانی صاحب کے یہ فلسفے کبھی سمجھ نہیں آئے ۔ نہ تو یہ مستند تاریخ ہیں نہ دین میں حجت ۔
     
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    پیغامات:
    3,920
    باجی آپ نہ سمجھیں! دین میں حجت نہیں تو اتنی اہمیت دینے کی ضرورت بھی نہیں۔ ہم تو کم علم سے لوگ ہیں مستند غیر مستند کا اتنا پتہ نہیں لیکن یہ کتاب بہت پسند ہے اس لیے شیئر کر دیا۔ باقی اگر انتظامیہ مناسب سمجھے تو مطالعہ کتب یا کسی اور مناسب زمرہ میں منتقل کر دے۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں