گهر گهوڑے اور عورت مین نحوست والی حدیث کی تحقیق چاهیے

خان نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏فروری 16, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. خان

    خان ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جنوری 27, 2011
    پیغامات:
    391
    گهر گهوڑے اور عورت مین نحوست والی حدیث کی تحقیق چاهیے اس حدیث کا حواله اور شیخ البانی نے جو جراح کی هے اس کی کیا حقیقت هے۔

    جزاک الله
     
  2. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,021
    یہ حدیث صحیح بخاری کی ہے اور باتفاق امت صحیح ہے ، علامہ البانی رحمہ اللہ پہلے شخص ہیں جنہوں اس روایت کو شاذ کہا ہے اور وہ بھی مردود روایات کا سہارا لیکر ۔
    جیساکہ میں نے درج ذیل لنک میں مختصرا بیان کیا ہے:
    عورت، گھر اور گھوڑے میں نحوست: حدیث پر اعتراض کا ازالہ

    چونکہ حدیث‌ صحیح بخاری کی ہے اس لئے ہم زیادہ تفصیل کی ضرورت محسوس نہیں‌کرتے۔

    البتہ یہ واضح رہے کہ اس حدیث‌ میں نحوست حقیقی معنی نہیں ہے۔
    جس طرح بخاری ہی کی حدیث میں ہے کہ حسد فلاں فلاں چیزوں میں لیکن اس حدیث میں حسد حقیقی معنی میں نہیں ہے ۔
    یہی معاملہ بخاری کی حدیث میں بھی ہے۔
    بلکہ یہ معاملہ قران کی بعض ایات میں بھی ہے مثلا دیکھیں:
    فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحاً صَرْصَراً فِي أَيَّامٍ نَّحِسَاتٍ لِّنُذِيقَهُمْ عَذَابَ الْخِزْيِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَخْزَى وَهُمْ لَا يُنصَرُونَ [فصلت : 16]
    إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحاً صَرْصَراً فِي يَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّ [القمر : 19]
    فَوَقَاهُمُ اللَّهُ شَرَّ ذَلِكَ الْيَوْمِ وَلَقَّاهُمْ نَضْرَةً وَسُرُوراً [الإنسان : 11]
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,455
    اس زمانے گھوڑا سواری کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا آج کے زمانے میں اس کے بدل کار استعمال کی جاتی ہے تو کیا اس گھوڑے کی نحوست کا اطلاق اس کے بدیل پر ہوگا؟؟
     
  4. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    نہیں !
    اگر حدیث میں سواری کا ذکر ہوتا تو تب ممکن تھا۔ لیکن حدیث میں گھوڑے کا ذکر آیا ہے نہ کہ سواری کا ۔
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں