مردہ کو خواب مٰیں دیکھنا اور دوسرے سوالات

طالب علم نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏فروری 23, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    962
    السلام علیکم محترم شیخ!

    1۔ کیا مردے کو خواب مٰیں دیکھ کر اس کی اچھی یا بری حالت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے؟
    2- مردے کو خواب میں‌دیکھنے والے کے عقیدہ کا بھی خواب کی صحت پر دارومدار ہوتا ہے یعنی کہ اگر کوئی ختم/چالیسواں والا شخص یا عورت ہے تو اس کے مردے کے بارے میں دیکھے گئے خواب کا اعتبار کیا جا سکتا ہے کہ اگر اس کے بیان کردہ خواب میں کوئی غیر شرعی بات نہ ہو؟
    3-زندہ انسان کی روح کیسے کسی مردہ کی روح سے مل سکتی ہے جبکہ مردہ کی روح علیین یا سجین میں ہوتی ہے ؟
    4۔ کیا مردہ کی روح کے علاوہ مردہ کا 'قرین' بھی اس کی شکل میں آ کر اس کے لواحقین سے مل سکتا ہے؟
    5۔ کیا زمین کا مردہ کا کھا جانا یا سلامت چھوڑ دینا اس کے نیک و صالح یا بد ہونے کی دلیل ہے ؟



    ازراہ مہربانی تفصیلی جواب کی طرف رہنمائی فرما کر مجھے فکری گمراہی میں مبتلا ہونے سے بچائیے، جزاک اللہ
     
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    ۱۔ بسا اوقات ایسا ممکن ہوتا ہے , ہروقت نہیں , کیونکہ خواب میں نظر آنی والی چیزوں پر خواب دیکھنے والے کے اعمال وعقائد کا بھی گہرا اثر ہوتا ہے ۔
    ۲۔ اس سوال کا کچھ جواب سابقہ جواب میں گزر چکا ہے ۔ اور خواب تین طرح کے ہوتے ہیں ۱) حدیث نفس ۲)شیطان کی طرف سے ۳) اللہ کی طرف سے ۔ پہلے تو اس بات کا تعین کیا جاتا ہے کہ یہ خواب کس قسم کا ہے , پھر اسکا اعتبار کرنے یا نہ کرنے کی بات ہوتی ہے ۔ اور پھر تعبیر بسا اوقات خواب کے موافق ہوتی ہے اور کبھی خواب کے مخالف !
    ۳۔ علیین یا سجین کسی جگہ کا نام نہیں ! بلکہ یہ " کتاب مرقوم" یعنی وہ رجسٹر ہیں جن میں نیک یا بد لوگوں کے نام لکھے جاتے ہیں ۔ ہاں نیک لوگوں کی مرنے کے بعد نیک لوگوں سے ملاقات ہونا ثابت ہے , نیک لوگوں کی بد لوگوں سے مرنے کے بعد ملاقات پر کوئی دلیل میرے ذہن میں نہیں ۔ اور زندہ انسان کی روح کا مردہ انسان کی روح سے ملنا بھی مجھے معلوم نہیں ۔
    ۴۔ مردہ کا قرین یا غیر قرین شیطان مردہ کی شکل میں آکر لواحقین سے مل سکتا ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں ۔
    ۵۔ اس بات کو سمجھنے کے لیے بہت ہی غور وفکر کی ضرورت ہے اور محض زمین کے اس عمل پر کسی کو نیک یا بد خیال کرنا بھی خام خیالی ہے ۔ کیونکہ ہو سکتا ہے یہ استدراج ہو جسطرح کہ اسکا کرامت ہونا بھی ممکن ہے ۔
     
  3. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    962
    جزاک اللہ محترم شییخ، اللہ آپ کے علم و عمل مین اضافہ فرمائے، آمین!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں