ماں کے بارے میں سب کے پسندیدہ اشعار

ام ھود نے 'شعری مجلس' میں ‏فروری 5, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    جزاک اللہ خیرا سعدی باجی
     
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    بہت خوب ویری نائس
     
  3. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    نہ کوئی وفا کام آئی

    نہ کوئی جفا کام آئی

    وقت آہن جب کبھی آیا

    ماں کی دعا کام آئی

    ندیم افضل​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. صدف شاہد

    صدف شاہد نوآموز.

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    308
    لگنے لگے ہیں ماں کو پرندے بھی اب جہاز
    بیٹے کو کاش لَوٹ کے آنا نصیب ہو !!
    جبار واصف
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. صدف شاہد

    صدف شاہد نوآموز.

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    308
    نچوڑ
    ریڑھیاں اُتے آلو چھولے کھان تو لَے کے
    رنگ برنگے ہوٹلاں دے وی چکھے ذیقے

    گھر والی دے ہتھاں دی وی پکی کھا دی
    پر میں کراں بیان حقیقت سِدھی سادی

    اپنی پیاری اماں دے ہتھاں دا پکیا
    کسے وی حال دے اندر مینوں بُھل نئیں سکدا

    بدر منیر
     
    Last edited: ‏اکتوبر، 23, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. صدف شاہد

    صدف شاہد نوآموز.

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    308
    سروں پہ اپنے بچوں کے رِدائیں چھوڑ جاتی ہیں
    کہ مائیں مَر بھی جائیں تو دُعائیں چھوڑ جاتی ہیں
    عابد معروف مغل ایڈووکیٹ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. صدف شاہد

    صدف شاہد نوآموز.

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    308
    پیاری ماں
    آپ ہر دم
    پر تبسم
    ہولے ہولے
    مسکراتی رہتی ہیں
    بھلا کیسے ..؟
    کوئی یوں
    زمانے کے گرم سرد سے خوش رہ سکتا ہے
    بھلا کیسے ۔۔ ماں ۔۔؟
    اچھے برے میں ہر دم شکر گزاری کر سکتا ہے
    مجھے یاد ہے
    ہمارے سوالوں پر
    آپ نے
    باری باری
    ہم سب کا ماتھا چوما تھا
    مسکراتے ہوئے کہا تھا
    میرے بچوں
    اپنی انا کے جال کبھی نہ بننا
    عفو، درگزرسے ہمیشہ کام لینا
    تم دیکھنا
    تمہارے تبسم کی شفق
    کبھی ماند نہیں پڑے گی

    نامعلوم
     
  8. صدف شاہد

    صدف شاہد نوآموز.

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    308
    ماں محسوس ہوتی ہے۔۔۔
    نظر کے سامنے جیسے کبھی وہ پھول کی مانند
    نظر سے دور جو جائے
    تو خوشبو بن کر آتی ہے
    ماں محسوس ہوتی ہے ۔۔۔۔۔
    خوشبو پھول زادی ہو۔۔۔۔۔کسی آنچل سے نکلی ہو
    کسی تربت پہ ٹھہری ہو۔۔۔۔کسی سہرے کی باسی ہو
    مگرمحدود مدت تک بِچاری قائم رہتی ہے
    مگر پھر ایک خوشبو ۔۔۔۔۔جو ہمیشہ ساتھ رہتی ہے
    وہ خوشبو ماں کی ہوتی ہے ۔۔۔
    ماں محسوس ہوتی ہے۔۔۔۔۔
    جب بیزار ہوتا ہوں زمانے بھر کی اُلجھن سے
    اپنوں کی عداوت سے۔۔۔۔سورج کی تمازت سے
    پہروں جب میں جلتا ہوں
    جب ایسے میں گھٹا آکر سورج ڈھانپ دیتی ہے
    تو ماں محسوس ہوتی ہے
    بازارِ زیست میں ہر سُو روپے پیسوں کی چھن چھن ہے
    کہیں تحفوں کی چاہت ہے ۔۔۔۔۔کہیں رشتوں کی اُلجھن ہے
    ہماری زندگی جب لگے کسی آتش کا ایندھن ہے
    ایسے میں کوئی پوچھے کہ روٹی کھائی ہے تم نے ؟
    تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں ۔۔۔
    ماں محسوس ہوتی ہے ۔۔۔۔
    نمازوں میں ۔۔۔۔دعاؤں میں
    قرآں کی پاک صداؤں میں
    جب ذکر جنت کا آتا ہے
    قسم معبود کی میرے، ایسے ساعت میں مجھ کو
    ماں محسوس ہو تی ہے ۔۔۔۔۔۔
    سعید ہاشمی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. انصاری الماس

    انصاری الماس نوآموز

    شمولیت:
    ‏فروری 9, 2019
    پیغامات:
    2
    اگر ہو گود ماں کی تو فرشتے کچھ نہیں لکھتے
    جو ممتا روٹھ جاۓ تو کنارے پھر نہیں دِکھتے

    یتیمی ساتھ لاتی ہے زمانے بھر کے دُکھ عابی
    سنا ہے باپ زندہ ہو تو کانٹے بھی نہیں چُبھتے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں