اسلام سوفٹ سلوشنز کے مفت انگریزی سوفٹوئرز

عائشہ نے 'فرى لائبريرى سوفٹ وئیرز' میں ‏مارچ 5, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بسم اللہ الرحمن الرحیم ​
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    اسلام سوفٹ سلوشنز برطانیہ کے انگریزی سوفٹوئرز کافی عرصہ سے میرے استعمال میں ہیں اور میری رائے میں یہ بہت مفید ہیں ۔سب سے اہم بات ان کا تعصب سے پاک خالصتا قرآن وسنت پر مبنی مواد ہے جس کے لیے انتظامیہ کے حسنِ انتخاب کو سراہا جانا چاہیے ۔ دوسری بات یہ استعمال میں بہت آسان ہیں اور سب سے اہم یہ کہ مفت ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں ۔ان میں قرآن عظیم کے انگریزی تراجم ، حدیث شریف کی مشہور کتب ستہ اور فقہ السنہ کے انگریزی تراجم پر مبنی سافٹ وئیرز شامل ہیں ۔
    ڈاؤن لوڈ ربط : http://islamtomorrow.com/downloads/UPLOADS/Islamasoft_Solutions_page.htm
    اگر آپ اس سائٹ کے کام سے مطمئن ہیں اور بہت سے مشکل محاذوں پر ڈٹی ہوئی اس ٹیم کا ساتھ دینا چاہتے ہیں تو اس ربط پر مالی تعاون کر سکتے ہیں ۔ https://www.donateforislam.com/
    اگر برطانیہ دور ہے ، انگریزی میں اسلام کی ترویج آپ کی ترجیح نہیں اور آپ قرب و جوار میں موجود کسی نیک کام کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو آئیے اردو مجلس کے رکن بن کر اپنی صلاحیتوں کو یہاں جاری کسی نیک کام میں لگائیے ۔ ان شاء اللہ قطرہ قطرہ دریا ہو گا تو اس میں آپ کا حصہ بھی شامل ہو گا۔
    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اسی ٹیم کی جانب سے فری قرآن سوفٹوئیر جو مجمع الملک فہد کی جانب سے شائع کردہ تقی ہلالی اور محسن خان کے انگریزی ترجمہ قرآن کے ساتھ ہے
    Allah's Quran - Goodies - Islamic Wallpaper | Audio | Video
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں