میں تم سب کو دس ڈالر جرمانہ کی سزا سُناتا ہوں !!

عبد الرحمن یحیی نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏مارچ 12, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    پیغامات:
    2,319
    کہتے ہیں کہ ایک امریکی ریاست میں ایک بوڑھے شخص کو ایک روٹی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا،اس نے بجائے انکار کے اعتراف کیا کہ اُس نے چوری کی ہے اور جواز یہ دیا کہ وہ بھوکا تھا اور قریب تھا کہ وہ مر جاتا !
    جج کہنے لگا '' تم اعتراف کر رہے ہو کہ تم چور ہو ،میں تمہیں دس ڈالر جرمانے کی سزا سُناتا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ تمہارے پاس یہ رقم نہیں اسی لیے تو تم نے روٹی چوری کی ہے ،لہٰذا میں تمہاری طرف سے یہ جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرتا ہوں ''
    مجمع پر سناٹا چھا جاتا ہے،اور لوگ دیکھتے ہیں کہ جج اپنی جیب سے دس ڈالر نکالتا ہے اور اس بوڑھے شخص کی طرف سے یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرنے کا حکم دیتا ہے
    پھر جج کھڑا ہوتا ہے اور حاضرین کو مخاطب کر کے کہتا ہے '' میں تمام حاضرین کو دس دس ڈالر جرمانے کی سزا سُناتا ہوں اس لیے کہ تم ایسے ملک میں رہتے ہو جہاں ایک غریب کو پیٹ بھرنے کے لیے روٹی چوری کرنا پڑی ''
    اُس مجلس میں 480 ڈالر اکھٹے ہوئے اور جج نے وہ رقم بوڑھے '' مجرم '' کو دے دی۔
    کہتے ہیں کہ یہ قصہ حقیقت پر مبنی ہے ۔ترقی یافتہ ممالک میں غریب لوگوں کی مملکت کی طرف سے کفالت اسی واقعے کی مرہون منت ہے ( سیدنا عمر رضی اللہ عنہ چودہ سو سال پہلے ہی یہ کام کر گئے کہ پیدا ہوتے ہی بچے کا وظیفہ جاری کرنے کے حکم دے دیا)
    سبق : غور کیجئے : کبھی کبھی ایک شخص کی سوچ پوری قوم کو بدل دیتی ہے
     
    سائرہ ساجد, عفراء, irum اور 5 دوسروں نے شکریہ ادا کیا .
  2. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    پیغامات:
    1,550
    زبردست بھیا جی۔۔۔۔
    پوائنٹس دینے کو جی چاہ رہا ہے مگر دینے نہیں آتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    سائرہ ساجد, ام احمد اور ابو عبیدہنے شکریہ ادا کیا .
  3. ام احمد

    ام احمد محسن

    پیغامات:
    1,333
    ام جابر آپ ترازو والے آپشن پر کلک کریں اور کمنٹ کر کہ اوکے کر دیں ۔۔مجه غریب پر تجربہ کرسکتی ہیں آپ
     
    ام مطیع الرحمن, سائرہ ساجد اور ابو عبیدہنے شکریہ ادا کیا .
  4. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    پیغامات:
    6,692
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    پیغامات:
    6,692
    ام جابر سسٹر جی آپ میرے ترازو پر بھی تجربہ کرکے دیکھ لیں
     
    سائرہ ساجد اورابو عبیدہ نے اس کا شکریہ ادا کیا
  6. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    پیغامات:
    1,550
    اففففففففف ۔۔۔۔دو دو تجربے ہم نہیں کریں گے:00003:
     
  7. ابو عبیدہ

    ابو عبیدہ محسن

    پیغامات:
    1,001
    سب سے پہلے بھائی عبدالرحمن یحیی کے ترازو پر کلک جمع کلک

    پھر سسٹر ام جابر کے ترازو پر کلک جمع کلک

    اب سسٹر ام احمد کے ترازو پر کلک جمع کلک

    اور آخر میں ام ثوبان سسٹر کے تراز پر کلک جمع کلک

    اور اب ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
    ام احمد نے شکریہ ادا کیا ہے.
  8. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    پیغامات:
    4,067
    ان تمام کو جو کہ یہاں‌"ترازو" پر سیر حاصل بحث کر رہے کو ، مابدولت "10 ڈالر" کی سزا سناتے ہیں۔

    اچھی نصیحت ہے، لیکن ہے کوئی جو نصیحت قبول کرے۔۔۔!!!
     
    ام احمد نے شکریہ ادا کیا ہے.
  9. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    پیغامات:
    1,980
    جزاک اللہ خیرا یا شیخ عبد الرحمن یحیی
     
  10. ابو عبیدہ

    ابو عبیدہ محسن

    پیغامات:
    1,001

    جی بالکل لے لیں جناب

    تاکہ چار ہزار پوسٹیں مکمل کرنے پر ہم غریبوں کو چائے تو پلوا سکیں

    ہاہاہا
     
  11. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    پیغامات:
    9,614
    جزاک اللہ خيرا. بہت اچھی شیرنگ ہے.
     
  12. irum

    irum -: ممتاز :-

    پیغامات:
    31,582
    دس ڈالر تو نہیں دس پوائنٹس دے دیے ہیں
     
  13. irum

    irum -: ممتاز :-

    پیغامات:
    31,582
    چلو آپ کو پچاس ڈالر دے دیئے خوش ہو جائیں
     
  14. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    پیغامات:
    2,466
    جزاک اللہ خیرا یا شیخ عبد الرحمن یحیی
     
  15. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    پیغامات:
    6,692
    ابوعبیدہ بھیا جی میرا نام سب سے آخر میں کیئوں ؟؟؟؟؟؟؟
     
  16. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    پیغامات:
    7,923
    یہاں پر تو سب ہی اعتراف جرم کرکے پوائنٹس کے چکروں میں ہیں....ابتسامہ.....
     
    ابو عبیدہ نے شکریہ ادا کیا ہے.
  17. سائرہ ساجد

    سائرہ ساجد -: ماہر :-

    پیغامات:
    693
    جزاک اللہ خیرا بھائی
    بہترین شیئرنگ ہے
    واقعہ سچاہے یا نہیں مگر اس میں سبق ضرور ملا ہے ہمیں

    --------------------

    ہمیں پوائنٹس کون دے گا ؟
     
    ابو عبیدہ اورنعیم یونس نے اس کا شکریہ ادا کیا
  18. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    پیغامات:
    7,923
    ساجد بھائی
     
  19. ابو عبیدہ

    ابو عبیدہ محسن

    پیغامات:
    1,001
    لیں آپ بھی کیا یاد کریں‌گے آپ کو بھی دے دیئے ہیں
     
  20. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    پیغامات:
    38,758
    بہترین شیئرنگ کے ساتھ بہترین سبق بھی ملا
    جزاک اللہ خیرا بھائی
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں