خبردار ! یہ پہلا اور آخری چانس ہے ! ۔ گرافکس

اعجاز علی شاہ نے 'اراکین کے گرافک ڈیزائن' میں ‏مارچ 20, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​

    خبردار ! یہ پہلا اور آخری چانس ہے !
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    آج سے برسوں پہلے لوگ دنیاوی کاموں میں کم اور آخرت کی تیاری میں زیادہ مشغول ہوا کرتے تھے۔ وہ روزی ضروری کماتے تھے لیکن زندگی اور موت کے بارے میں ضرور سوچتے تھے، اللہ تعالی کی مخلوقات میں غور کرنے کیلئے وقت نکالتے اور اللہ کی عبادت میں مشغول رہتے، اللہ تعالی سے جنت کا سوال کرتے اور جہنم کی آگ سے پناہ مانگتے۔
    لیکن افسوس صد افسوس !
    آج ہمیں دنیاوی کاموں سے فرصت نہیں، ہم دن میں کماتے ہیں، گھر آکر ٹی وی ڈش، انٹرنیٹ اور فضول گپ شپ نیز لا یعنی کاموں میں مشغول ہوجاتےہیں۔ ہم نے دنیای طور پر بہت ترقی کرلی لیکن اللہ تعالی کو جو انسان بھول جاتا ہے وہ پریشانیوں، غموں اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہوتا ہے باوجود اس کے کہ وہ دنیاوی لذتوں میں مشغول رہتا ہے۔
    لیکن!
    جو چیز ایک ایسے انسان کو جس کے پاس محلات ہوں، نئی سے نئی گاڑیاں ہوں، مال و دولت کی ریل پیل ہو ، یونیورسٹی کی ڈگریاں ہو ں ۔۔۔۔ پریشان کردیتی ہے وہ موت ہے۔ جی ہاں! یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کا کوئی بھی انکار نہیں کرتا۔ اگر ہم موت کو نہیں چاہیں گے پھر بھی وہ آکر رہے گی ۔ کوئی گارنٹی نہیں ہماری زندگی کی اورموت کے بعد دنیا میں واپس پلٹنے کی وارنٹی بھی نہیں۔
    لہذا ! اس سے پہلے کہ موت کے بعد ہم افسوس کریں اور سب کچھ ہاتھ سے نکل جائے، ہم موت کیلئے تیاری کریں، اللہ تعالی سے اپنا تعلق مضبوط کریں۔ لیکن ! اللہ تعالی سے تعلق مضبوط کرنے کیلئے توحید کی رسی کو پکڑ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پر چلنا پڑے گا۔

    [QH]اَوۡ تَقُوۡلَ حِیۡنَ تَرَی الۡعَذَابَ لَوۡ اَنَّ لِیۡ کَرَّۃً فَاَکُوۡنَ مِنَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ [/QH]
    یا عذاب کو دیکھ کر کہے کاش! کہ کسی طرح میرا لوٹ جانا ہو جاتا تو میں بھی نیکوکاروں میں ہو جاتا۔‏ سورۃ الزمر : 58

    [QH]وَ لَوۡ تَرٰۤی اِذِ الۡمُجۡرِمُوۡنَ نَاکِسُوۡا رُءُوۡسِہِمۡ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ ؕ رَبَّنَاۤ اَبۡصَرۡنَا وَ سَمِعۡنَا فَارۡجِعۡنَا نَعۡمَلۡ صَالِحًا اِنَّا مُوۡقِنُوۡنَ[/QH] سورۃ السجدۃ : 12
    کاش کہ آپ دیکھتے جب کہ گناہگار لوگ اپنے رب تعالٰی کے سامنے سر جھکائے ہوئے ہوں گے، کہیں گے اے ہمارے رب! ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا اب تو ہمیں واپس لوٹا دے ہم نیک اعمال کریں گے ہم یقین کرنے والے ہیں۔

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
  3. اخت طیب

    اخت طیب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2013
    پیغامات:
    770
    جزاک اللہ خیرا بهائ
     
  4. عیسیٰ ڈیپر

    عیسیٰ ڈیپر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    165
    ماشآءاللہ کیا خوب میسیج ہے بھائی
    جزاک اللہ خیر
     
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,133
    جزاک اللہ خیرا شاہ جی۔
     
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,720
    جزاک اللہ خیرا بھائی
    بہترین شیئرنگ ہے
     
  7. Ishauq

    Ishauq محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,578
    جزاک اللہ خیرا
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,094
    جزاک اللہ خیرا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں