فوٹوشاپ کلاس نمبر 1

ابن عمر نے 'فوٹوشاپ کورس' میں ‏مارچ 9, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,365

    [​IMG]
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    جی تو آج ہم فوٹوشاپ کی پہلی کلاس اٹینڈ کرنے جارہے ہیں
    کیا آپ تیار ہیں؟ میں تو تیار ہوں تو اللہ تعالیٰ کا نام لیکر ابتدا کرتے ہیں۔
    آج ہماری کلاس فوٹوشاپ کو پہچاننے کیلئے ہوگی اور کچھ مصطلحات کے بارے میں جانیں گے جو میں بعد میں آپ کو سمجھانے کے دوران استعمال کروں گا۔
    فوٹوشاپ انسٹال کرنے کا طریقہ عام ہے اور جب آپ اسے انسٹال کرلیں تو اس کا ایک شارٹ کٹ آئیکون اپنے ڈیکسٹاپ پر بنالیں تاکہ اس تک پہنچنے میں آسانی رہے۔
    میں اپنے ڈیسکٹاپ پر موجود آئیکون پر کلک کرتا ہوں۔
    [​IMG]

    جب آپ فوٹوشاپ کو اپنے سسٹم میں انسٹال کرنے کے بعد پہلی مرتبہ آئیکون پر کلک کرتے ہیں تب ایک آپشن ملتا ہے جب تک آپ اسے اچھی طرح سے جانتے نہیں تب تک کیلئے آپ اسے نہیں کردیں۔ یہ دیکھیں سکرین شاٹ
    [​IMG]

    اب ہم فوٹوشاپ کو کھلنے کے بعد اک نظر دیکھ لیں۔
    [​IMG]

    میں نے اس کورس میں فوٹوشاپ کو چار حصوں میں تقسیم کیا ہے (آپ کی سہولت کیلئے)
    اب ہم اس کے پہلے حصے کو جاننا چاہتے ہیں۔
    میں اسے مینو بار (یا پھر مینو) ہی کہتا ہوں۔
    [​IMG]

    دوسرا حصہ ہے ٹولز آپشن بار
    یہ حصہ تب فعال ہوتا ہے جب آپ ٹول باکس میں سے کوئی ٹول منتخب کرتے ہیں تب اس ٹول کے تمام اضافی آپشنز یہاں آپشن بار میں نمودار ہوجاتے ہیں۔
    [​IMG]

    تیسرا حصہ ہے جی ٹول باکس (ٹولز) فوٹوشاپ میں بائیں جانب
    اس حصہ میں آپ کو فوٹوشاپ میں کام کرنے کیلئے مختلف ٹولز مہیا کیے گئے ہیں مثلا سلیکٹ ٹول، موو ٹول، برش ٹول، پینٹ ٹول، پین ٹول، اریزر ٹول وغیرہ
    [​IMG]

    اور چوتھا حصہ کافی مزیدار ہے۔ اور وہ ہے پلیٹس اور یہ چار عدد ہیں
    مگر یہ ہیں ٹیب کی صورت میں
    فوٹوشاپ میں دائیں جانب
    پہلی پلیٹ :- جیساکہ یہ نیویگیشن اور انفو پلیٹ ہے اس وقت انفو پلیٹ فعال ہے نیویگیشن پلیٹ پر جانے کیلئے اس پر کلک کریں بس ہوگیا کام۔
    اس پلیٹ کے تمام ٹیبز آپ کے سامنے ہیں۔
    [​IMG]
    +
    [​IMG]

    اب اسی طرح باقی پلیٹس ہیں جو کام کے دوران ازحد ضروری ہیں۔
    دوسری پلیٹ :- اس میں تین ٹیبز ہیں ایک کلر اور دوسرا سویچز اور تیسرا سٹائلز
    اس پلیٹ کے تمام ٹیبز آپ کے سامنے ہیں۔
    [​IMG]
    +
    [​IMG]
    +
    [​IMG]

    تیسری پلیٹ :- اس میں بھی تین ٹیبز ہیں ایک ہسٹری اور دوسراایکشنز اور تیسرا ٹول پریسیٹس
    اس پلیٹ کے تمام ٹیبز آپ کے سامنے ہیں۔
    [​IMG]
    +
    [​IMG]
    +
    [​IMG]

    چوٹھی پلیٹ :- اس میں فوٹوشاپ کے سب سے اہم ٹیبز ہیں
    ایک لیر اور دوسرا چینلز اور تیسرا پاتھس
    اس پلیٹ کے تمام ٹیبز آپ کے سامنے ہیں۔
    [​IMG]
    +
    [​IMG]
    +
    [​IMG]

    یہ تو تھا تصویری تعارف اس کے چار اہم حصوں کا۔
    اب مصطلاحات سمجھ لیں۔
    اگر میں کہوں کہ مینو سے فائل محفوظ کرلیں تب آپ کو تصویر نمبر ایک پر جانا ہوگا۔
    اگر کہوں کہ ٹیکسٹ کو بولڈ کرنے کیلئے آپشن بار جائیں تو تصویر نمبر دو پر جانا ہوگا۔
    اگر میں کہوں کہ ٹول باکس سے موو ٹول منتخب کریں تب آپ کو تصویر نمبر تین پر جانا ہوگا۔
    اور اگر کہوں کہ لیر کا اضافہ کریں (ایڈ کریں) تب آپ کو تصویر نمبر چار پر جانا ہوگا۔

    ============
    یہ تھی ہماری آج کی کلاس اب اگلی کلاس میں ملیں گے۔ ان شاء اللہ
    تب تک کیلئے اجازت دیں۔
    اللہ حافظ


     
  2. عبدالوھاب کاٹھ

    عبدالوھاب کاٹھ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 5, 2007
    پیغامات:
    130
    وعلیکم اسلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ماشاءاللہ بہت عمدہ کلاس رہی بیسک کلاس:)
     
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,365
    ویلکم عبدالوھاب بھائی۔۔۔ :icon30:
    پسند کرنے کا شکریہ ۔۔۔ :icon31:
     
  4. مکی

    مکی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 31, 2006
    پیغامات:
    2
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    بہت خوب.. اچھا اور جامع تعارف تھا.. اب دیکھتے ہیں کہ پہلے کیا چیز بنائی جاتی ہے..

    واللہ الموفق
     
  5. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,365
    ویلکم مکی بھائی ۔۔۔ :icon31:

    اولا پسند کرنے کا شکریہ
    ثانیا اگلی کلاس میں ان سب ٹولز پر مشتمل ایک پریکٹیکل کلاس ہوگی۔ ان شاء اللہ ۔۔۔

    واللہ الموفق
     
  6. طلحہ خان

    طلحہ خان محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 8, 2007
    پیغامات:
    372
    ماشاء اللہ رحمان صاحب آپ نے اچھے انداز میں سمجھایا ہے۔ جزاک اللہ
     
  7. desert_soldier79

    desert_soldier79 -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 12, 2007
    پیغامات:
    18
    waiting for the next class. first one was nice.
     
  8. naseerhaider

    naseerhaider -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2007
    پیغامات:
    408
    اسلام عیکم
    پہلی کلاس تو کافی اچھی رہی ، فوٹو شاپ کا اچھا تعارف تھا،
     
  9. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,365
  10. unseen

    unseen -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 3, 2007
    پیغامات:
    29
    Achi baat hay jarai rakhin
     
  11. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,365
  12. Naila

    Naila -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 2, 2007
    پیغامات:
    128
    nice class

    thanks brother
     
  13. جی عباس

    جی عباس -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 29, 2007
    پیغامات:
    51
    ماشاءاللہ بہت عمدہ کلاس رہی
     
  14. حنا فیصل

    حنا فیصل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جون 6, 2007
    پیغامات:
    373
    ما شاء اللہ
    اللہ تعالیٰ‌آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین ثم آمین
    بہت کچھ سیکھنے کو میسر آیا
    اگلی کلا س کا انتظار رہے گا بے صبری کے ساتھ
     
  15. محمد عویدص

    محمد عویدص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 18, 2007
    پیغامات:
    200
    جناب پہلی کلاس عمدہ رہی
    اس کےلیے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں
    بہت بہت مہربانی
     
  16. قریب

    قریب -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2007
    پیغامات:
    23
    اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ فروغ علم میں کوشاں لوگوں کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، اور ان کے علم میں اور اضافہ کرے۔
     
  17. Muneer Baledai

    Muneer Baledai -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 17, 2007
    پیغامات:
    4
    Very Nice Tutorial Dear
     
  18. kutkutariyaan

    kutkutariyaan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 29, 2007
    پیغامات:
    1,202
    شکریہ
     
  19. cybermaz

    cybermaz -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 31, 2008
    پیغامات:
    1
    بھت ز بر د ست کلا س ر ھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  20. zubair.k

    zubair.k -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 28, 2008
    پیغامات:
    68
    اسلام عیکم
    بہت اچھی کلاس بہت عمدہ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں