سافٹویئر چوری سے بچیے، اوپن سورس استعمال کیجیے!

عفراء نے 'سوفٹ وئیرز پر تبصرے' میں ‏اپریل 19, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بوؤر

    بوؤر -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 18, 2013
    پیغامات:
    56
    بہت اچھی بات کہی ہے میری بھن نے ۔ ہمین اگر ایسی متبادل چیز فری میں مل رہی ہے تو چوری کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
     
  2. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,917
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بہت بہت شکریہ عفراء سسٹر!
    سب کی رائے بہت ہی خوب ہے۔ ۔ہم بھی ان میں سے تین افراد سے مم کیا کہتے ہیں آں ممت متفق ہیں۔ ۔ ۔ابھی تو کچھ سمجھ نہیں آرہا کیا لکھوں ۔ ۔ بہرحال آپ کا بہت بہت شکریہ۔ ۔ جزاک اللہ خیر
     
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    ایک اور ویبسائٹ جس میں ونڈوز کے متبادل لینکس اور ونڈوز کے اوپن سورس سوفٹوئیرز کا مفصل، لیکن ذرا پرانا ٹیبل موجود ہے۔
    http://www.linuxrsp.ru/win-lin-soft/table-eng.html
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,280
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    اتنا مفید اور مُثبت تھریڈ آج ہی نظر سے گزرا ۔ جزاک اللہ خیرا۔
    اس کا آسان سا جواب یہ ہو سکتا ہے کہ جب تک اوپن سورس سافٹویئر تک عام لوگوں کی رسائی کو آسان نہیں بنایا جائےگا یہ سوفٹ ویئرز چوری ہوتے رہیں‌گئے ۔ عرب دنیا میں‌سوفٹ ویئرچوری کرنا ، کریک کرنا ایک عام بات ہے ۔ یہ لوگ انگریزوں کا مال سمجھ کر استعمال کرتے ہیں اور اسے جائز سمجھتے ہیں‌۔ ہم بھی چار سال سے یہی سمجھ کر استعمال کررہے ہیں : ) آج تک کوئی بھی سوفٹوئر نہیں‌خریدا سوائے ونڈوز کہ جو کہ اصلی ہے ۔
     
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    وایاک۔
    بھائی، اوپن سورس تو ہوتے ہی مفت ہیں اور آرام سے ڈاؤنلوڈ کیے جا سکتے ہیں تو کیا ان کو حاصل کرنا آسان ہے یا کمرشل کو؟ اصل بات یہی ہے کہ ہمیں شعور نہیں۔ ہم تلاش کرتے ہیں اور نہ ہی ہمیں بتایا جاتا ہے۔ ہمیں صرف کمرشل کا ہی پتہ ہوتا ہے کیونکہ ان کی مارکیٹنگ بھی زیادہ کی جاتی ہے۔
    اپنا حق سمجھ کر کریک کرنا الگ ایشو ہے جس پر ہم نے بات کی ہے۔ لیکن اگر اس کو نہ بھی چھیڑا جائے جب بھی اوپن سورس کو استعمال کرنا اور ان کو فروغ دینا ہمارا ہی مفاد ہے۔ لوگ استعمال کریں گے تو یہ میچور بھی ہوں گے اور مشہور بھی۔

    ہم نے ارادہ کیا تھا کہ عام ضرورت کے سافٹوئیرز ایک ایک کر کے تفصیلاً یہاں ڈسکس کیے جائیں لیکن ابھی تک فرصت ہی نہیں ملی کہ کوئی پیش رفت ہو سکے۔۔۔
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,280
    ٹھیک ہے ، اب مجھے لینکس ونڈوز 8 کی جگہ انسٹال کرنی ہے ۔ کیسےا کروں ، اس پر کوئی ٹیوٹوریل اگر تیار کرکے شیئر کردیں تو آسانی ہوجائے گی ، لیکن اردو میں‌ہونا چاہے ۔
     
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    آپ ونڈوز کو لینکس سے ریپلیس کرنا چاہتے ہیں یا ساتھ ہی انسٹال کرنا ہے پارٹیشن میں؟
    میں یوبنٹو کو ونڈوز 7 کے ساتھ چلا رہی ہوں اس کی ڈاؤنلوڈ اور مکمل گائیڈ یہاں موجود ہے جو کہ ان کی آفیشل سائٹ ہے۔
    اس کے علاوہ یہ ویڈیو ٹیوٹوریلز اردو میں ہیں جو باجی نے شئیر کیے ہیں:
    Youtube لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنا سیکھیں (اردو میں مکمل ویڈیو گائیڈ) - URDU MAJLIS FORUM
    اگر آپ کے لیے یوبنٹو بالکل اجنبی ہے تو پہلے یہاں جائیے:
    Ubuntu online tour

    اگر مجلس کے لیے اوریجنل ٹیوٹوریل لکھوانا چاہتے ہیں تو پھر تھوڑا انتظار کرنا ہو گا، میں تیار ہوں کرنے کو لیکن اچھا ہوگا اگر کوئی اور رکن مجلس بھی میرے ساتھ شامل ہو جائے اس کام میں تو ہم جامع سا ٹیوٹوریل تیار کر لیں کیونکہ میں خود بھی نئی یوزر ہوں لینکس کی۔
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,280
    ساتھ ہی انسٹال ہو جائے بہتر ہے ، کیونکہ ونڈوز میرے پاس اصلی ہے ۔ اس کو ان انسٹال کرنے کا فائدہ نہیں‌۔
    میرا اشارہ اسی اوریجنل ٹیوٹوریل کی طرف تھا ۔ تاکہ اردو میں ہو اور لوگوں کو آسانی سے سمجھ میں آجائے ۔ کسی اور رکن کا تو مجھے معلوم نہیں ، شاید کوئی آپ کی مدد کرسکے ۔
     
  9. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    یہ لیجیے بھائی۔ اوریجنل تو نہیں لکھا لیکن اردو ترجمہ کر دیا ہے۔
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,274
    ون زپ کا بھی کوئی حل بتائیں۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں