سافٹویئر چوری سے بچیے، اوپن سورس استعمال کیجیے!

عفراء نے 'سوفٹ وئیرز پر تبصرے' میں ‏اپریل 19, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    صحیح ۔ یہ تو کافی مشہور ویب سائٹ تھی ۔ لیکنclone ویب سائٹ کے ذریعے واپس آ گئی ہے۔ ابھی میں اسی کے متعلق خبریں دیکھ رہی تھی تو اس میں بھی یہی بتایا ہے کہ اس سے پہلے بھی اور ٹورنٹ ویب سائٹس پر پابندیاں لگتی رہی ہیں لیکن کچھ ہی عرصے میں وہ واپس آ جاتی ہیں۔ مزید یہ کہ ارتم کے حامی اسے رہا کروانے کی غرض سے اتنے فضول دلائل پیش کرر ہے ہیں ۔ بقول ان لوگوں کے کہ جب پوری دنیا دہشت گردی کا شکار ہے اور مزید مسائل ہیں جیسے غربت وغیرہ تو اس بات پر وقت اور پیسہ لگانے کی کیا ضرورت ہے۔
    لوگوں کی بھی ہمت ہے سوچے سمجھے بغیر ایسے بیانات دے دیتے ہیں جن کا نہ کوئی سر نہ پیر۔

    http://finance.yahoo.com/news/kickass-torrents-honors-name-back-194200419.html
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    ہاں میں نے چیک کی تھی۔ لیکن "دی نیکسٹ ویب" کے بقول لیگلی واپس آنے کے امکانات نہیں۔ خیر، اگر اتنا سخت نظام ہوتا تو پائریسی ختم ہوچکی ہوتی۔ پاکستانی یا تھرڈ ورلڈ کے لوگ پائیریسی نہیں کرتے بلکہ وہ تو صرف پائریٹڈ چیزیں استعمال کر لیتے ہیں۔ اصل پائریسی ہوتی ہی بڑے ممالک میں ہے۔ آلہ کار ان کے اپنے لوگ فراہم کرتے ہیں۔
    بعض اوقات پائریسی کی وجہ مارکیٹنگ بھی ہوتی ہے۔ مثلا
    مشہور قصہ گو مصنف پالو کوہلو اپنی کتب خود ٹورینٹ اور فائل شئیرنگ ٹولز پر مہیا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے ان کی کتب کی فروخت بڑھتی ہے کیونکہ لوگ جب مفت پڑھتے ہیں اور ان کو پسند آتی ہے تو وہ خرید لیتے ہیں۔
    http://paulocoelhoblog.com/2008/02/07/paulo-coelho-why-i-pirate-my-own-books/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں