میں نے انسان کو ٹھیک کیا تو ساری دُنیا ٹھیک ہو گئی

ابو عبداللہ صغیر نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏اپریل 22, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,980
    ایک آدمی اپنے سامنے اخبارات رکھے اپنے پسندیدہ کالم پڑھ رہا تھا
    اس کا چھوٹا بیٹا آتا ہے
    اُس کے ہاتھ میں دنیا کا نقشہ ہے، وہ دنیا میں بسنے والے ممالک کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہے
    باپ چاہتا ہے کہ اُس کا بیٹا چند لمحوں کے لیے اُسے اکیلا چھوڑ دے


    تاکہ وہ اپنے کالم پڑھ لے لیکن بچہ ٹلنے والا نہیں تھا والد کو غصہ آتا ہے


    اُس نے نقشہ پکڑا اورپھاڑ دیا،بچے نے رونا اور چیخنا چلانا شروع کردیا،باپ کے لیے پڑھنا مشکل ہو گیا
    باپ کو بچے کو چپ کرانے کی تدبیر سوجھی اور کہنے لگا :
    تم یہ نقشہ صحیح کر کے لے آؤ جیسے پہلے تھا
    میں تمہیں سب ممالک کے بارے میں بتادوں گا

    باپ نے سوچا پھٹے ہوئے نقشے کو دوبارہ ٹھیک کرنا ناممکن کام ہے اور اس طرح اُسے اخبار پڑھنے کا موقعہ مل جائے گا


    کچھ ہی منٹ بعد لڑکا نقشہ ہاتھ میں لیے دوبارہ آن ٹپکا

    چلیں ابو مجھے ان ممالک کے بارے میں بتائیں یہ کہاں ہیں

    باپ حیران ہو کر :




    بیٹا تم نے اتنی جلدی نقشہ ٹھیک کیسے کر لیا؟



    لڑکا مسکراتے ہوئے :



    ابو نقشے کے دوسری طرف
    ایک انسان کی تصویر تھی
    میں نے انسان کو ٹھیک کیا تو
    ساری دُنیا ٹھیک ہو گئی ۔ ۔ ۔




    بشکریہ: عبد الرحمن یحیی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. ملک 17

    ملک 17 -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 18, 2012
    پیغامات:
    67
    الشیخ عبدالحفیظ فیصل آبادی نے ایک دفعہ اپنی تقریر میں فرمایا (پنجابی سے اردو میں ٹرانسلیشن ہے اس لئے مفہوم ہی بیان ہو سکتا ہے کہ

    ایک سانپ ایک انسان کا دوست تھا۔ وہ روزانہ ملتے تھے۔ انسان اکثر کہا کرتا تھا کہ اے سانپ تو سیدھا سیدھا چلا کر۔ ٹیڑھا ٹیڑھا نہ چلا کر۔ سانپ مسکرا کر کہتا کہ یار لوگوں کی چال ہی ایسی ہے۔

    ایک دن ملاقات کے انسان جا رہا تھا۔ دُور سے دیکھا کہ سانپ بالکل سیدھا پڑا ہوا ہے۔ انسان کو بڑا تعجب ہوا کہ یہ تو سیدھا ہونے کی بات کو ہنسی مذاق میں‌ ٹال دیا کرتا تھا اور آج یہ سیدھا پڑا ہوا ہے

    قریب جا کر دیکھا تو سانپ مر چکا تھا۔

    انسان بولا۔ سیدھا تو ہو گیا ہے لیکن مر کر ہی سیدھا ہوا ہے

    اس کے بعد قاری صاحب فرماتے ہیں

    شاید ہماری تمہاری قسمت میں سیدھا ہونا ہی نہیں

    اللہ تعالی ایسی بدنصیبی سے ہمیشہ ہمیشہ محفوظ رکھے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. ملک 17

    ملک 17 -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 18, 2012
    پیغامات:
    67
    بہت بہت شکریہ عبداللہ صغیر بھائی۔ بہت دیر کے بعد چاند کی طرح دکھائی دینے کا شکریہ
     
  4. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,318
    آخری سطر چھوڑ کر باقی سب ٹھیک ہے
    بارك اللہ فیك
     
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    جزاک اللہ خیرا بھائی صغیر بھائی ، دیر سے سہی پر واپس تو آئے

    عبدالرحمن یحیی بھائی آخری سطر کو کیا ہوا ہے ؟
     
  6. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,873
    آخری سطر میں عبدالرحمن یحیی بھائی کا شکریہ ادا کیا گیا ہے -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    وہ تو ہمیں سمجھ آگئی تھی بھائی جان ، میں نے پوچھا کہ اُس میں غلط کیا ہے

    مجھے اردو مجلس کے بھایئوں سے بہت سے ایس ایم ایس موصول ہوتے ہیں جنہیں میں تھریڈ کی شکل دیتا ہوں اور نیچے اُن کا نام بھی لکھتا ہوں ، ظاہر ہے جنہوں نے اتنا اچھا پیغام دیا ہو اُن کا نام تو لینا چاہیے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں