یوبنٹو کی تنصیب کا طریقہ کار

عفراء نے 'اردو آئی ٹی ٹِپس اینڈ ٹیوٹوریلز' میں ‏مئی 31, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ
    آج میں آپکی خدمت میں اردو زبان میں یوبنٹو کو نصب کرنے کا طریقہ لے کر حاضر ہوئی ہوں۔ امید ہے آپ کے لیے مفید ثابت ہو گا۔

    ڈاؤنلوڈ
    سب سے پہلے یہاں سے یوبنٹو کا تازہ ترین نسخہ ڈاؤنلوڈ کر لیجیے۔
    ڈی-وی-ڈی کی مدد سے تنصیب؟
    ڈاؤنلوڈ کردہ یوبنٹو کو کسی ڈی-وی ڈی یا یو-ایس-بی پر رائٹ کر لیجیے۔
    اب یوبنٹو ڈی-وی-ڈی کو ڈی-وی-ڈی ڈرائیو میں داخل کیجیے۔
    اپنے کمپیوٹر کو دوبارہ سے سٹارٹ کیجیے۔ آپ کو ایک ویلکم اسکرین نظر آئے گی جس میں آپکو اپنی زبان منتخب کرنی ہو گی اور یہ منتخب کرنا ہو گا کہ آپ کو یوبنٹو نصب کرنا ہے یا محض آزمانا ہے۔
    یو-ایس-بی؟
    اگر آپ ڈی-وی-ڈی کے بجائے یو-ایس-بی سے بوٹ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے یوبنٹو کے لیے ایک عدد بوٹیبل یو-ایس-بی تیار کیجیے۔ اس کا طریقہ بعد میں ذکر کیا جائے گا۔
    اگر سی ڈی یا یو ایس بی سے آپ کا کمپیوٹر بوٹ مینیو میں نہیں جاتا تو آپ کو ایف-12 کی دبانی ہو گی لیکن اس بات کا دھیان رہے کہ ایک بار کی دبا کر چھوڑ دیجیے، مسلسل دبا کر رکھنے سے آپ کو ایرر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
    [​IMG]

    تنصیب کی تیاری


    تنصیب کے دوران اپنے کمپیوٹر کی پاور سپلائی آن رکھیے
    اس بات کو یقینی بنا لیجیے کہ آپ کے کمپیوٹر میں اتنی جگہ موجود ہے کہ یوبنٹو نصب کیا جاسکے۔
    ڈاؤنلوڈ اپ ڈیٹس اور تھرڈ پارٹی سافٹوئیر والے آپشنز کو منتخب رہنے دیجیے
    کمپیوٹر کو انٹرنیٹ سے کنیکٹ کر کے رکھیے تاکہ آپ اپڈیٹس لے سکیں
    اگر انٹریٹ کنیکٹڈ نہیں ہے تو اگلے سٹیپ میں وائرلیس کنیکٹ کرنے کا آپشن موجود ہو گا جس کی مدد سے آپ وائ فائی سے کنیکٹ ہو سکیں گے

    [​IMG]

    وائرلیس کنیکشن بنانا
    اس مرحلے میں آپ کو وائی فائی کنیکٹ کرنے کا اختیار ملے گا جہاں سے آپ اپنا مطلوبہ کنیکشن منتخب کریں گے
    [​IMG]
    ڈرائیو سپیس منتخب کیجیے

    اب آپ کو یہ منتخب کرنا ہے کہ آپ یوبنٹو کو ونڈوز کے ساتھ نصب کرنا چاہتے ہیں یا پچھلا اوپریٹنگ سسٹم حذف کر کے یوبنٹو کو نصب کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک تیسرا اختیار ہو گا جو کہ صرف اس صورت میں منتخب کریں گے اگر آپ یوبنٹو کے پرانے صارف ہیں۔ فی الحال اس کو رہنے دیجیے۔

    [​IMG]
    تنصیب کی شروعات
    اس مرحلے میں تنصیب کا پروسیس شروع ہو جائے گا۔ لیکن پہلے آپکو یوبنٹو کے لیے جگہ بنانی ہوگی۔ جو ونڈو آپ کے سامنے کھلے گی اس میں ایک سلائیڈر کی مدد سے آپ ڈسک سپیس کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔ یوبنٹو کے لیے آپ کو 4۔5 (چار اشاریہ پانچ) جی-بی کی جگہ چاہیے ہوگی۔ اس کے علاوہ چند جی-بی اضافی جگہ رکھیے جس میں آپکی فائلز وغیرہ رکھی جا سکیں۔

    [​IMG]

    اپنی جگہ منتخب کیجیے
    اب اپنی رہائش کی جگہ منتخب کیجیے۔ اگر آپ انٹرنیٹ سے کنیکٹڈ ہیں تو یہ کام خود بخود ہو جائے گا۔ چیک کر لیجیے کہ آپکی جگہ درست ہے یا نہیں اور فارورڈ کے بٹن کو کلک کر دیں۔ اگر آپ کو اپنا ٹائم زون نہیں معلوم تو اپنے شہر کا نام ٹائپ کر دیجیے یا پھر نقشے پر کلک کر کے منتخب کر لیں۔
    [​IMG]

    اپنا کی-بورڈ لے آؤٹ منتخب کیجیے


    اب اپنا کی-بورڈ لے آؤٹ منتخب کیجیے۔ پہلے زبان منتخب کیجیے۔ اگر آپ کو نہیں معلوم کہ آپ کو کی-بورڈ کونسا ہے تو "ڈیٹیکٹ کی-بورڈ لے آؤٹ" کے بٹن کو کلک کیجیے۔ اس کو کلک کرنے پر وہ آپ سے چند کیز دبانے کو کہے گا جن کی بنیاد پر وہ یہ فیصلہ کرے گا کہ آپ کا کی-بورڈ کونسا ہے۔

    [​IMG]

    لاگ ان اور پاسورڈ کی تفصیلات
    اگلے مرحلے میں آپکو اپنا ام اور پاسورڈ بتانا ہے- یاد رہے کہ پاسورڈ دینا ضروری ہے اس کے بعد آپ یہ منتخب کر سکتے ہیں کہ لاگ ان خود بخود کرنا چاہتے ہیں یا پاسورڈ کی مدد سے۔( اگر آپ پاسورڈ کو لاگ ان پر آف رکھنا چاہتے ہیں تب بھی یاد ضرور رکھیے کیونکہ یوبنٹو میں پاسورڈ کے بغیر کوئیچیز انسٹال نہیں ہوتی۔)
    [​IMG]

    اب یوبنٹو نصب ہونا شروع ہو جائے گا اس کے لیے کچھ وقت درکار ہو گا۔ اس دوران وہ کچھ سکرین شاٹس دکھاتا رہے گا جن میں یوبنٹو کے بارے میں معلومات ہوں گی۔
    [​IMG]
    لیجیے آپ کا یوبنٹو نصب ہو چکا! اب اپنے کمپیوٹر کو دوبارہ سٹارٹ کر دیجیے۔

    [​IMG]
    ٹیوٹوریل اور سکرین شاٹس بشکریہ http://www.ubuntu.com/
    اردو ترجمہ: عفراء​
    امید ہے آپ لوگوں کو ٹیوٹوریل پسند آیا ہوگا۔ اگلے ٹیوٹوریل تک کے لیے اجازت دیجیے۔
    اللہ حافظ
     
    Last edited: ‏اکتوبر، 13, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    905
    جزاک اللہ خیرا بہن
     
  3. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,362
    جزاک اللہ خیر
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ ایڈمن

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,058
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    جزاکم اللہ خیرا ، بہت شکریہ ۔ فرصت میں چیک کرتے ہیں‌۔
     
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    وایاکم
     
  6. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    یہی طریقہ کار ونڈوز 7 اور 8 دونوں کے ساتھ قابل عمل ہے۔ اور ہم تجربہ کر چکے ہیں۔
    البتہ کچھ سسٹمز جو ونڈوز 8 کے ساتھ آئے ہیں ان کے ساتھ ایک مسئلہ آرہا ہے۔ وہ یہ کہ سی ڈی یا یو ایس بی سے بوٹ نہیں ہورہے۔ اور جب بوٹ ہی نہیں ہوتے تو انسٹالیشن ممکن نہیں۔ یہ سسٹمز نئے ہیں اور غالبا ان کی بائیوس کی سیٹنگز یا ورژن کا فرق ہے۔ ہم حل تلاش کر رہے ہیں لیکن اگر کسی کو یہاں پر معلوم ہو تو راہنمائی کیجیے۔
     
  7. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    ڈی-وی ڈی یا یو-ایس-بی کے علاوھ کوی اور طریقہ ھے ؟میرا مطلب جیسے اور سافٹ ویر تنصیب کرتے ؟یس طریقے سے؟
     
  8. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    اگر ونڈوز پر رہتے ہوئے ہی ورچول مشین میں کرنا ہے پھر بھی ائی ایس او امیج کی ضرورت پڑتی ہے۔ مگر اسے برن کرنے کے بجائے ڈسک میں ہی رکھ کر انسٹال کر لیتے ہیں۔
    لیکن پارٹیشن میں کرنے کے لیے ڈی وی ڈی یا بوٹ ایبل یو ایس بھی کی ضرورت تو پڑے گی ہی!
     
  9. محمد سجاد احمد

    محمد سجاد احمد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 9, 2014
    پیغامات:
    24
    جزاک اللہ خیر
    اگر ونڈو 7 اور یوبنٹو کو ایک ہی سسٹم میں انسٹال کرنا ہو یعنی کہ چاہیں تو ونڈو 7 چلا لیں اور چاہیں تو یوبنٹو۔ تو کیا یہ دونوں ایک ہی پارٹیشن میں انسٹال ہوں گے یا الگ الگ۔ مہربانی کر کے اس بارے میں رہنمائی کیجیے گا۔
     
  10. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    وایاک
    جی آپ ایک ہی سسٹم میں انسٹال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے پہلے سے پارٹیشن نہیں کرنی پڑتی۔ جب آپ یوبنٹو کا سیٹ اپ چلاتے ہیں تو وہ خود آپ کو اختیار دیتا ہے کہ کتنی سپیس آپ یوبنٹو کو دینا چاہتے ہیں۔ ایک سلائڈر کی مدد سے آپ منتخب کر لیتے ہیں اور اس طرح وہ یوبنٹو کے لیے محفوظ ہوجاتی ہے۔ ونڈوز کی پارٹیشن میں کوئی فرق نہیں پڑتا وہ ویسی ہی ہتی ہے۔ مثلا اگر آپ کی ہارڈ ڈسک کی تین پارٹیشنز ہیں تو وہ تین ہی رہیں گی مگر سی میں سے کچھ حصہ یوبنٹو کے پاس چلا جائے گا اور اس کی سپیس میں کمی آجائے گی۔ اگر آپ نے 30 جی بی یوبنٹو کو دیا ہے اور سی کی سپیس پہلے 300 جی بی تھی تو یوبنٹو انسٹال ہونے کے بعد وہ 270 جی بی دکھائی دے گی۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں