آئیے مثبت سوچیے

عائشہ نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏جون 5, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ‌ يُسْرً‌ا ﴿٥﴾ إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ‌ يُسْرً‌ا
    ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے ، بےشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے ۔۔۔ سورۃ الشرح

    یہ موضوع ہے صرف مثبت باتوں کے لیے ، یہاں تلخ حالات کی حدت سے مرجھائے انسان مل کر امید افزا باتیں کریں گے ۔ ہم دنیا کو نہیں بدل سکتے تو کیا ہوا اپنی سوچ تو بدل سکتے ہیں ۔۔۔ جیتے رہیے مثبت سوچوں کے ساتھ ۔۔۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    کیا مشکلات کا شکار ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہم گناہگار ہیں ؟

    کیا مشکلات کا شکار ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہم گناہگار ہیں ؟
    جی نہیں مشکلات کا شکار ہونے کا لازمی مطلب یہ نہیں کہ یہ آپ کے گناہوں کا نتیجہ ہے ۔
    سورۃ الشرح کی جو دو آیتیں پہلے مراسلے میں ذکر کی گئی ہیں وہ اللہ کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تسلی کے لیے اتری تھیں ۔ اس کا مطلب ہے کہ مشکلات کا شکار دنیا کے نیک انسان بھی ہوتے رہے ہیں ۔
    اگر کوئی کسی لمحے گناہ کر بیٹھا ہے تو اس سے نکلنا اس سے اگلے لمحے ہی ممکن ہے : توبہ کر کے ، اللہ سے معافی مانگ کر ، اس گناہ کو فورا چھوڑ کر ۔۔۔
    کیا ہم اسی مہربان رب کے بندے نہیں جس نے اپنی کتاب میں کہا ہے :
    "میری جانب سے) کہہ دو کہ اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے تم اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو جاؤ، بالیقین اللہ تعالیٰ سارے گناہوں کو بخش دیتا ہے، واقعی وه بڑی بخشش بڑی رحمت واﻻ ہے" ۔ سورۃ الزمر آیت ۵۳
    توبہ و استغفار کا سب سے پہلا فائدہ یہی ہے کہ یہ روح پر پڑے سب بوجھ دھو دیتے ہیں ۔۔۔ آئیے آج سے اپنی روحوں کو ہلکا پھلکا بنانے کی ابتدا کریں ۔۔۔ روزانہ توبہ ، روزانہ استغفار ، روزانہ تجدید عہد کہ ہم سیدھی راہ کے مسافر ہیں ۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    چھوٹی چھوٹی چیزوں پر خوش ہونا شروع کریں

    یہ سوچ میں نے کہیں پڑھی تھی اور انگریزی موضوع میں ارسال کی تھی : Be Optimistic... - URDU MAJLIS FORUM
    جب زندگی آپ کے بڑے بڑے کام روک دے تو چھوٹی چھوٹی چیزوں پر خوش ہونا شروع کریں، ایک دن آپ مڑ کر دیکھیں گے تو یہ چھوٹی چھوٹی باتیں بہت بڑی لگیں گی ۔
    حدیث مبارک میں ہے کہ اپنے بھائی سے مسکرا کر ملنا بھی صدقہ ہے ۔
    یہ چھوٹا سا صدقہ اپنا معمول بنا لیں ۔ آپ کا دن مختلف ہو جائے گا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    فلک سے بجلیاں ٹوٹیں گی میرے آشیانے پر
    یہ سنتے ہی نشیمن اونچا کر دیا میں نے​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    جزاک اللہ خیرا۔۔۔اللہ آپکی اس کوشش کے بدلے آپکو ہمیشہ خوش رکهے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بالکل صحیح !
    لیکن جہاں تک ہمارا معاملہ ہے تو اس بات میں‌کوئی شک نہیں‌کہ ہم گناہوں، غفلتوں اور بے صبری و ناشکری میں مبتلا ہیں۔ امام الانبیاء نبینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو معصوم عن الخطاء تھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,122
    جزاک اللہ خیرا سسٹر اچھی بات کہی -واقعی مثبت سوچ بہت سی مشکلات میں مدد گار ثابت ہوتی ہے-
    جوملے اس پر شکر اور جو نہ ملے اس پر صبر کو اپنائیں اس سے کبھی سوچ منفی نہ ہو گی -اس لیے کہ دینے اور لینے پر اللہ تعالی کی ذات قادر ہے جو نہیں ملا اس میں بھی اللہ تعالی نے ہمارے لیے کوئی بھلائی رکھی ہو گی جب سوچ یہ ہو گی تو بحثیت انسان کمزور ہوتے ہوئے بھی مایوسی ہمارے دل میں ٹہر نہ پائے گی اللہ تعالی کی ذات ہمیں مطمیئن کر دے گی -اللہ تعالی ہم سب کو دنیا کی آزمائشوں سے بچائے اور آزمائشوں میں ثابت قدم رہنے کی توفیق دے اور آخرت کے خسارے سے بھی بچائے آمین یا رب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    جزاک اللہ خیر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
    کچھ دن پہلے ڈاکٹر فضل الہی صاحب نے ان ھی دو آیتوں پر بہت اچھا درس دیا کہ اللہ تعالی نےھر مشکل کے بعد نہیں کہا بلکہ یہ کہا ساتھ آسانیاں ھیں- اور ایک بھی نہیں بلکہ یہ کہا دو عظیم آسانیاں ھیں -وہ بھی کس نے کہا اللہ تعالی نے -
    ساتھ یہ بھی کہا کہ اللہ کے در سے ناامید ھونا کفر ھے کیا بم یہ سمجھتے ھیں کہ اللہ ھماری فریاد سنتا نہیں اور اگر سنتا ھے تو کیا اس کو حل کرنے پرقادر نہیں -اور اگروہ سنتا بھی ھے اور حل کرنے پر پر بھی قادر ھے توکیا وہ نعوذ بااللہ وہ ظالم ھے ھم پر ظلم کرتا ھے ان سب باتوں میں ھم کس کا بھی انکار کرتے ھیں توھم مسلمان نہیں
    ایک تو انہوں نے یہ بتایا کہ زیادہ سے زیادہ استغفار کریں استغفار کا مطلب یہ نہیں کہ استغفراللہ پڑھتے رہیں اور ساتھ ساتھ سب گناہ بھی کرتے جایئں کوی گناہ ھو جاے فورا معافی مانگیں اور اپنے گناھوں پر شرمندہ ھوں آئندہ نہ کرنے کا عھد کریں اور دنیا والوں کے ساتھ بھی کوی معاملہ ھوجاے ان سے بھی معافی مانگیں اور تقوی اختیار کریں تقوی کا مطلب انہوں نے بتایا کہ سر کے بالوں سے لے کرپاوں کے اوپر والے حصے تک نہیں پاوں کے تلوں تک ھر برای سے بچنے کانام اورسر کے بالوں سے لے کرپاوں کے اوپر والے حصے تک نہیں پاوں کے تلوں تک ھر ھر کام اللہ کی رضا کے لیئے کیا جاے اللہ کے حکم کے مطابق کیا جاے اس کا نام تقوی ھے -
    سسٹر بہت اچھا موضوع شروع کیا ھے اللہ آپ کو بہترین جزا دےآمین اوراللہ تعالی سے دعا ھے کہ اللہ تعالی ہم سب کو دنیا کی آزمائشوں سے بچائے اور آزمائشوں میں ثابت قدم رہنے کی توفیق دے اور آخرت میں اپنی رحمتوں سے ھمارے گناھوں سے درگزر فرماے آمین یا رب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    اللهم آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    جی ۔ کوئی شک نہیں ۔
    ایک بار کہیں قول دیکھا تھا کہ جب تم زندگی کے دئیے ہوئے ایک دکھ پر آنسو بہا رہے ہوتے ہو تو اس وقت تمہارے پاس مسکرانے کے دس جواز موجود ہوتے ہیں ۔
    لیکن ہم یہ باتیں بھول جاتے ہیں ۔ ان کی یاددہانی ضروری ہے ۔
    کبھی کبھی اللہ تعالی یاد دہانی کروا دیتے ہیں ۔کسی واقعے ، کسی اتفاق سے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    پریشان کن سوچیں آرام کرسی کی مانند ہوتی ہیں ۔
    یہ آپ کو کچھ کرتے رہنے کو دے دیتی ہیں لیکن آپ کو کہیں پہنچاتی نہیں ہیں۔


    Image courtesy: Productive Muslim.com [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    ایک دانا کا قول ہے :
    " میں اس لیے رو رہا تھا کہ میرے پاس جوتا نہیں تھا ، لیکن جب میں نے ایک شخص کو دیکھا جس کے پاوں ہی نہیں تھے تو مجھے اپنا غم بھول گیا اور میں نے کہا یا اللہ تیرا شکر کہ تو نے مجھے پاوں جیسی نعمت دی ۔ "

    بشکریہ رسول اللہ ڈاٹ نیٹ
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    ہر بڑی کامیابی کے پیچھے "کوشش کرنے کا ایک چھوٹا سا فیصلہ "ہوتا ہے ۔

    ترجمہ شدہ قول
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    آپ بہت کچھ نہیں کر پاتے تو کوئی بات نہیں روزانہ ایک اچھا کام ضرور کرتے رہیے ۔
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    سردی زیادہ ہے تو کوئی بات نہیں سردی میں وضواور عبادت کا اجر بھی زیادہ ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    سردی میں پڑھائی کا اجر کتنا ہے؟
     
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    یہ پوچھیں کہ امتحانات کے دوران سوشل میڈیا پر لاگن ہونے پر کان کھینچ کر کتنے لمبے کرنے چاہئیں ؟ : )
     
  20. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    ہممم بات تو ٹھیک ہے پر ۔۔۔۔خدا کسی کو اتنے پڑھاکو سینئیرز نہ دے! : ) :bhagu:
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں