جاہل آن لائن اب منافق عالم کے نام سے

dani نے 'ذرائع ابلاغ' میں ‏جون 30, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    تقیہ باز رافضی اینکر عامر لیاقت حسین عرف جاہل آن لائن:00026: نےجیو نیوز پر اپنے پروگرام کا نام بدل لیا ہے ۔ اب اس کے پروگرام کا نام عالِم اور عالَم ہے ۔ اس کا نعرہ ہے "نفاق کے دور میں اتحاد اور اتفاق کی بات "۔ آسانی کے لیے منافقِ عالَم کہہ لیں۔:00026:
    پی ایچ ڈی اسلامیات کی جعلی ڈگری ، کراچی کی رافضی مجلس میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی گستاخی ، جیو نیوز کی گالیوں بھری وڈیو اور ایک چینل سے دوسرے چینل پر قلابازیاں لگانےمیں مشہور تقیہ باز رافضی ذاکر عامر لیاقت حسین سے ہوشیار رہیں ۔ذاکر سے اینکر بننے تک اس نے ہر سال چاند چڑھائے ہیں ۔ رمضان مبارک میں اس منافق نے اداکاری کا سیزن لگانا ہے ۔روزے داروں کو اپنا وقت برباد کرنے سے بچنا چاہیے ۔
     
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    شیئرنگ کا شکریہ بھائی

    ویسے بھائی عامر لیاقت کی ایکٹنگ تو رمضان المبارک میں ٹی وی پر دیکھنے والی ہوتی ہے :00003:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,808
    کہیں اس طریقے سے اس کی اور ایڈورٹائزنگ نہ ہوجائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟
     
  4. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    اب تو اس کے ذکر سے هی گهن آتی هے.
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,440
    معلوم نہیں‌کہاں کہاں سے آن لائن آئے گا ۔ قصور چینلز کا بھی نہیں ہے ۔ جب سننے والوں میں ہی غیرت نہیں تو کیا کیا جا سکتا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    اے تے سوچیا ہی نئی :00003:

    اپنی طرف سے تو خود کو ایسے جناب شو کرواتے ہیں کہ جیسے ان سے بڑا علم رکھنے والا ہے ہی کوئی نہیں، اس کا حل یہی ہے کہ بندہ اینو ویکھے ہی نا

    متفق
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    :00001:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    ایڈورٹائزنگ اس کے چینل پر ہوتی ہے ہم تو خبردار کر رہے ہیں ۔ شیطان کو شیطان کہنا جائز ہے کہ نہیں سرکار :00026::00002:
     
  9. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    مداری
    جیو نیوز پر ایک مداری نے وختہ ڈالا ہوا ہے روز مذہب کی تجارت کر کے رمضان کو رسو اکرتا ہے ۔۔۔
    حضور کوئی اورڈھنگ کا کام کر لیں بولنے کی لذت میں مبتلا اس مداری کو دی کا ٹھیکیدار مت بنائیں یہ شخس سب کچھ رکھتا ہے سوائے دینی فہم اور عقل سلیم کے ۔۔۔
    عامر لیاقت حسین کے بارے میں ضیاءالدین کا کالم
    [​IMG]
     
  10. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    سی این این انٹرنیشنل نے جیو نیوز کے پروگرام کی تعریف میں آسمان سر پر اٹھا لیا ہے ۔
    CNN Special report on Dr.Aamir liaquats | Tune.pk
    وڈیو کی جھلکیاں تبصروں کے ساتھ
    عامر لیاقت پاکستان میں سانتا کلاز ہے (لو وہ بھی کہہ رہے ہیں کوئی کام مسلمانوں والا نہیں:00026: فرشتے ہو گے مگر سی این این اور عیسائیوں کے )
    وہ خواتین میں سب سے زیادہ مقبول ہے ( بہت سی خواتین الطاف بھائی کی بھی فین ہیں :00003: )
    عامر لیاقت سیکس سمبل ہے (لاحول ولا قوہ مذہبی پروگراموں میں سے سیکس سمبل نکلنے شروع ہو گئے ہیں )
    عامر لیاقت ممتاز سکالر ہیں ( جن کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی نکلی تھی :00003: سی این این کی معصومیاں )
    نعتیں بھی پڑھ لیتے ہیں ( گانے بھی گا لیتے ہیں فلمیں بھی دیکھ لیتے ہیں اور گالیاں بھی نکال لیتے ہیں :00003: جیونیوز نے ان کی گالیاں تب لیک کی تھیں جب یہ جیو سے بے وفائی کر کے دوسرے چینل کی گود میں بیٹھ گئے تھے )
     
  11. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' کی ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ ماہ رمضان میں شام کے وقت سات گھنٹے کی براہ راست نشریات میں پاکستان کے ممتاز اسکالر، میگا اسٹار اور خواتین میں خاص طور پر مقبول ڈاکٹرعامر لیاقت حسین پانچ سو سے زائد پرجوش حاضرین میں دینی نوعیت کے ایک آسان سوال پر ملبوسات، موٹر سائیکل اور الیکٹرونک مصنوعات بطورانعام دیتے ہیں، کھانا بھی پکاتے ہیں اور نعتیں بھی پڑھتے ہیں اور اپنے گارڈن میں بچوں سے شیر، سانپ، خرگوش اور بکریوں کے ساتھ دین کی باتیں بھی کرتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پروگرام کی سب سے خاص بات بے اولاد افراد کو اُن بچوں کی حوالگی ہے جو کوڑے کے ڈھیر پر پڑے پائے جاتے ہیں۔ سی این این نے اپنے نمائندے کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹرعامر لیاقت حسین اپنی اس شہرہٴ آفاق نشریات میں دو بے اولاد جوڑوں کودو بچیوں کی شکل میں اولاد کا تحفہ دے چکے ہیں۔ بے اولادوں کواولاد دے کر ریٹنگ میں اضافے کے حوالے سے بعض ناقدین کی جانب سے پیش کردہ منفی تاثر کی پُر زور تردید کرتے ہوئے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے کہا کہ اس عمل کا مقصد ہر گز ریٹنگ بڑھانا نہیں ہے اور جو ایسا سوچتا ہے وہ ایک درد مند دل نہیں رکھتا۔ اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ وہ بچے جنہیں لوگ غربت یاکسی اور بناء پر کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیتے ہیں اور جواس حالت میں ہم تک پہنچتے ہیں کہ جن کے بعض اعضاء کو جانوروں نے کھایا ہوا ہوتا ہے تو کیوں نہ ہم انہیں موت کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بجائے کسی ایسے خاندان کے حوالے کر دیں جو انہیں بہتر مستقبل دے سکے کیونکہ گر ان بچوں کو بہتر مستقبل نہیں ملے گا اور وہ یونہی گلی محلوں میں پروان چڑھیں گے تو کسی غلط ہاتھوں میں جا پہنچیں گے جس کے نتیجے میں یہ خودکش بمبار بھی بن سکتے ہیں تو کیوں نہ ہم انہیں ایک متبادل راستہ اور جینے کاذریعہ فراہم کریں۔

    ڈاکٹر عامر لیاقت نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو کوڑے خانوں پر نہ پھینکیں بلکہ اسے فلاحی اداروں کے سپرد کریں اور اس معاشرے کا ذمے دار شہری بننے میں ان کی مدد کریں تا کہ وہ بڑے ہو کرمعاشرے میں دہشت گردی کے اضافے کا سبب نہ بن سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کا ریٹنگ میں اضافے سے اس لیے کوئی تعلق نہیں کیونکہ مقبولیت تو پہلے ہی دن اپنے جھنڈے گاڑھ چکی تھی جبکہ پہلی بچی ہم نے چوتھے روزے کو بے اولاد جوڑے کے حوالے کی ہے لہٰذا اس کا ریٹنگ سے کوئی واسطہ نہیں یہ واضح خدمت خلق ہے۔

    اس موقع پر اُن کے ساتھ موجود ایک فلاحی ادارے کے سربراہ رمضان چھیپا نے بتایا کہ ہم یہ بچے یونہی کسی کے حوالے نہیں کر دیتے بلکہ اس کا ایک باقاعدہ طریقہ کار ہوتا ہے جس کے مطابق عمل کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ان بے اولاد جوڑوں کی رجسٹریشن کرتے ہیں ان سے چار پانچ ملاقاتیں کی جاتی ہیں اور مکمل تحقیق اور اطمینان کے بعد بچے ان کے حوالے کیے جاتے ہیں۔ ایک بے اولاد جوڑے کو اولاد کی نعمت ملنے پر تبصرہ کرتے ہوئے سی این این کے نمائندے نے لکھا ہے کہ کئی برس بعد اولاد جیسی نعمت کے حصول میں کامیاب ہونے والی ثریا بلقیس نے بچی ملنے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ اُنہیں نشریات میں اولاد کی نعمت مل جائے گی۔

    سی این این کے نمائندے سے گفتگوکے دوران امان رمضان نشریات کے مقاصد پر گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ امن اور محبت کا پرچار اس نشریات کی اصل روح اورمقصد ہے اور ہم محبت پھیلا کر ایک مثال قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایک ایسی ٹوٹی ہوئی قوم کو ایک لڑی میں پرونا جوکہ فرقہ وارانہ کشیدگی کا بھی شکار ہے اور عدم برداشت کی سزا بھی بھگت رہی ہے۔

    چیئریٹی کے ذریعے اُن کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنا اور ان میں امید کی جوت جگانا بھی ایک عبادت ہے جووہ کر رہے ہیں اور بے اولادوں کو اولاد دینا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ سی این این نے نشر ہونے والی اپنی رپورٹ میں امان رمضان اور ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی مقبولیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے یہ نشریات توقعات سے کہیں بڑھ کر مقبولیت کی منزلیں طے کر رہی ہے، ریٹنگ کے ریکارڈز پاش پاش ہو رہے ہیں اور اِس نشریات میں صرف مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ اقلیتی برادری کو بھی مدعوکیا جا رہا ہے جن میں ہندو، سکھ اور مسیحی برادری شامل ہے جس کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
    پاکستانی ٹی وی چینل شو میں بے اولاد جوڑوں میں لاوارث بچوں کی تقسیم - سرورق
     
  12. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    مدای قسط 2 زیادہ بہترین ہے۔
     
  13. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    لنک دیں نا بھائی
     
  14. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    اس چینل کی منافقت دیکھیں کہ چند سیاست دانوں کی جعلی ڈگریوں کو خوب اچھالتے ہیں لیکن اپنے اینکر کی اسلامیات کی ڈگری جعلی ہے اس کے باوجود اس کو مذہبی سکالر کہہ پروموٹ کرتے ہیں ۔ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ عامر لیاقت کی پی ایچ ڈی اسلامیات کی ڈگری ٹرینٹی کالج سے آن لائن چند ڈالرز میں خریدی گئی تھی ۔ اسی وجہ سے اس کو مشرف کے زمانے میں استعفی دینا پڑا تھا ۔ اس کے علاوہ اس کے پاس ایم بی بی ایس کی ڈگری ہے جس کی بنیاد پر یہ ڈاکٹر کہلاتا ہے ۔ جیو گروپ کس جواز سے اس کو مذہبی سکالر کہتا ہے ؟
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    سانتا کلاز بھی اصل میں بہروپ ہے گویا سی این این نے بھی اس کو ان ڈائریکٹلی بہروپیا ہی کہا ہے ۔
     
  17. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
  18. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    اس پروگرام کا نام ہی جگت بن گیا ہے "امان رمضان" کا نام لو تو لوگ ہنس پڑتے ہیں اوپر سے حامد میر نے عامر لیاقت کو میرا بھائی اور دوست کہہ کر کسر پوری کر دی ہے :00006:
     
  19. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    جیو اور عامر لیاقت پاکستان میں بے حیائی کے سفیر

    جیو اور عامر لیاقت پاکستان میں بے حیائی کے سفیر
    رمضان شو میں بیحیائی کی باتیں کرنے والا سب سے بے حیا اینکر عامر لیاقت حسین
    Amir liaquat Hussain Promoting Flirt in Ramzan Show_1 | Tune.pk

    عامر لیاقت رمضان شو میں ایک سوال کر کے کہتا ہے
    جوڑا دوں گا ایڈن روک کا
    ایک لڑکا کھڑا ہو تا ہے
    عامر: کاش اب تمہارا تکا صحیح لگ جائے چھٹی بار کھڑا ہوا ہے بھائی تو
    لڑکا : تیسری بار
    عامر: تیسری بار
    لڑکا: مائیک لے کر جواب دیتا ہے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ
    عامر: یہ تم نے پینٹ پہنی ہوئی ہے ؟
    عامر لیاقت قریب آتا ہے جیو چینل کا کیمرہ لڑکے کے نچلے دھڑ اور رانوں کو بار بار فوکس کر کے دکھاتا ہے ۔
    عامر: لڑکے کی ران پر ہاتھ مار کر ۔ اس کا رنگ چھوٹ گیا ہے ؟
    لڑکا: نئیں کلر ایسا ہے ۔
    عامر: لڑکے کی کمر پر ہاتھ رکھ کر ۔ بیلٹ کیوں نہیں لگائی؟
    لڑکا: بیلٹ میں پہنتا نہیں ہوں ۔
    عامر : اچھااور گر گئی اگر؟
    لڑکا: جی ؟
    عامر: اگر گر گئی ؟ بیلٹ نہیں پہنتے ؟
    لڑکا: نہیں گرے گی ۔
    عامر: ایک بار پھر لڑکے کی کمر پرہاتھ پھیر کر ۔ کمر ومر تو ہے نہیں تمہاری؟
    لڑکا: جھینپ کر ۔ کھاتا بھی تو کم ہوں ایکسر سائز زیادہ کرتا ہوں ۔
    عامر لیاقت : اچھا ؟ کس لئے باڈی بنانے کے لئے؟
    لڑکا: نہیں باڈی نہیں بن رہی فٹ رہنا چاہیے۔
    اس دوران عامر پھر مسکرا کر اسے چھوتا ہے ۔
    عامر: فٹ تو رہنا چاہیے شاباش ۔ عامر لڑکے کے کندھے پر ہاتھ مار کر کسی اور وجہ سے تو فٹ نہیں رہتے ؟
    لڑکا: نہیں نہیں
    عامر: کسی نے کہا تو نہیں ہے فٹ رہنے کو ؟ کسی نے کہا ہے تو بتاؤ؟
    لڑکا: نہیں نہیں کسی نے نہیں ۔
    عامر : مجھے بتاؤ کس نے کہا تمہیں؟
    لڑکا: نہیں نہیں کسی نے نہیں کہا عامر بھائی ۔
    عامر : مجھے بتاؤ تمہیں کسی نے کہا ہے ؟
    لڑکا : شرمندہ ہو کر پاپا نے ۔ ہنسی کی آوازیں ۔
    عامرلیاقت :پاپا ایسی باتیں نہیں کہتے۔
    لڑکا: ماما نے کہا ہو گا۔
    عامر: ماں بھی نہیں کہتی کوئی اور کہتا ہے ؟ باہر کا آدمی کہتا ہے باہر کا ؟
    لڑکا: دوستوں نے کہا ہے
    عامر: دوست بھی نہیں کہتے کوئی باہر کا آدمی کہتاہے خطرناک آدمی ہوتاہے جو گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے ۔ ہنسی کی آوازیں۔
    لڑکا : ٹیچروں نے ٹیچرز نے
    عامرلیاقت : ٹیچرز سے بھی تمہارا چکر چل رہا ہے ؟ ہنسی کی آوازیں ۔
    لڑکا : ٹیچرز نے بولا کہ بیٹا فٹ رہنا چاہئے ۔
    عامر: تم ٹیچرز کی ساری باتیں مانتے ہو جو یہ مان لی ؟ تم جھوٹ بولتے ہو؟تم سچ نہیں بتا رہے ۔
    لڑکا: عامر بھائی سچ کہہ رہا ہوں
    عامرلیاقت : پوری دنیا سن رہی ہے اور تم اس کانام آج لے دو۔آج لے دو اس کا نام آج لے دو یہ سلمان یہاں اوپر تک آ گیا ہے
    لڑکا: سر جھکا لیتا ہے عامر بھائی گھر سے نکالیں گے آپ مجھے ؟
    عامر: گھر سے نکالیں گے ناں تو بتاؤ یہاں تک تو پہنچ گئے ہو تم ؟
    لڑکا : کوئی نہیں کوئی نہیں ہے
    عامرلیاقت : کیا پتا کہ رمضان کے بعد بات بن جائے ؟
    لڑکا : کوئی بھی نہیں ہے کوئی بھی نہیں ہے
    عامر لیاقت : رمضان کا مبارک مہینہ ہے بات بن سکتی ہے
    لڑکا :عامر بھائی کوئی بھی نہیں ہے سیرئیسلی کوئی بھی نہیں ہے
    عامر لیاقت : یہ ڈریسنگ شریف لوگ نہیں کرتے
    جیو کا کیمرہ پھر لڑکے کا نچلا دھڑ دکھا رہا ہے
    عامر: بتاؤ کیا چکر ہے
    لڑکا : چکر کوئی نہیں ہے
    عامر لیاقت : یعنی پکا ہے
    عامر لڑکے کو دیکھتا جاتا ہے اور مکاری سے مسکراتا جاتا ہے
    لڑکا: اب میں کتنی بار انکار کروں ؟ میں کوئی بھی چکر نہیں ہے
    عامر لیاقت : تم مجھے بتاؤ کان میں ؟ عامر لڑکے کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اسے اپنے قریب کر لیتا ہے
    لڑکا: عامر بھائی کوئی بھی نہیں ہے
    عامر : کان اس کے قریب کرکے اس میں بتا دو اس میں
    لڑکا: کان میں کوئی بھی نہیں ہے
    عامر : سچ کہتے ہو؟
    لڑکا: عامر بھائی میں شکل سے ایسا لگ رہا ہوں آپ کو
    عامر لیاقت : شکل سے تو تم بہت کچھ لگ رہے ہو
    لڑکا: شریف معصوم سا بچہ ہوں
    عامر لیاقت : معصوم ؟معصوم صرف بطخ ہوتی ہے اور کوئی معصوم نہیں ہوتا
    اس کے بعد عامر زور سے چلاتا ہے لیکن اس کا جواب بالکل درست ہے
    لڑکا : فرمائش کرتا ہے عامر بھائی کیو موبائل
    عامر : دو بھئی اس کو کیو موبائل بھی دو اور اس کو جوڑا بھی دو ۔
    لڑکا : تھینک یو
    عامر لیاقت : آپ نے اتنے پیار سے بات کی مجھے بہت خوشی ہوئی اللہ آپ کو خوش رکھے


    یہ ہے وہ بیحیائی جو جیو نیوز پھیلا رہا ہے
     
  20. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    لوٹے نے اس رمضان ایک اور چینل بدل لیا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں