رمضان میں قرآن کی کونسی تفسیر منتخب کی جائے ؟

ابوعکاشہ نے 'ماہِ رمضان المبارک' میں ‏جون 30, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,432
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ !

    رمضان کریم میں‌ کرنے کاموں میں سے ایک کام قرآن کی تلاوت ہوتا ہے ۔ زیادہ تر لوگ تلاوت ہی کرتے ہیں‌، لیکن بہت سے لوگ ایسے بھی ہونگے جو قرآن کو ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ پڑھتے ہیں‌۔

    جہاں تک میں نے اہل علم سے سنا ہے زیادہ تر علماء '' تفسیر السعدی '' کے مطالعہ کا مشورہ دیتے ہیں ۔ اس کی بہت سے وجوہات ہیں‌۔ ان میں سے ایک یہ کہ تفسیر آسان اور مدلل ہے ، مفسر نے تفسیر کے دوران قرآن وحدیث اور سلف صالحین کے منہج کو سامنے رکھا ہے ۔ عقائد کی غلطیاں نہیں ۔
    http://www.urdumajlis.net/index.php?threads/تفسیر-السعدی-اردو-download.5867/
    مزید اہل علم اور مشایخ سے گزارش ہے کہ اہل مجلس کے لیے کوئی بہتر تفسیر منتخب کرنے کے ساتھ اس کی افادیت پر بھی روشنی ڈال دیں ۔ جزاکم اللہ خیرا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    تفسیر السعدی بہترین تفسیر ہے , جنہوں نے اسے پہلے بھی پڑھا ہے وہ بھی دوبارہ پڑھ لیں ۔ اور جو بار بار پڑھ چکے ہیں اور کچھ تبدیلی چاہتے ہیں وہ تفسیر دعوۃ القرآن کا مطالعہ کر لیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. مستقيم

    مستقيم -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 3, 2013
    پیغامات:
    21
    مولانا مودودی رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق تفسیر اور ترجمہ تفہیم القرآن بہترین ہے اگر کوئی اس کا مطالعہ کرے تو انشاء اللہ فائدہ ہوگا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891

    جزاکم اللہ خیرا، تفسیر السعدی واقعی بہترین اور عام فہم تفسیر ہے۔ تفسیر دعوۃ القرآن کو نہیں پڑھا، انشاء اللہ شروع کرتے ہیں۔ دونوں تفاسیر محدث لائیبریری پر موجود ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943

    یقینا فائدہ ہوگا , لیکن اسکے ساتھ ساتھ عقیدہ ومنہج کا نقصان بھی ہوگا !!!
    تکفیری فکر جنم لے گی , حزب التحریر اور سید قطب کا منہج دماغ میں جڑ پکڑے گا ۔
    فالحذر الحذر .....!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    مودودی رحمہ اللہ کی تفسیر کی افادیت اپنی جگہ مگر میں نے جہاں تک وہ پڑھی ہے وہ تفردات کا شکار نظر آتے ہیں میرے خیال سے۔ اور دوسری بات کہ اس میں آیت کی وضاحت کے لئے آیت اور حدیث کا استعمال بہت کم کیا گیا کہ البتہ تاریخ پر خوب محنت کی گئی ہے۔
    تفسیر ابن کثیر میرے خیال سے بہت بہتر ہے کیوں کہ اس میں واقعات،اقوال،شان نزول اور آیت کی تفسیر کے لئے آیت اور حدیث کا استعمال باکثرت ملتاہے۔اس لئے اگر اس کا بھی مطالعہ کیا جائے تو ان شاء اللہ فائدہ ضرور ہوگا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,432

    http://www.urdumajlis.net/index.php?threads/تفسیر-السعدی-کی-نمایاں-اور-امتیازی-خصوصیات.29287/
    شکریہ مستقیم بھائی ۔ مجھے اس سے انکار نہیں کہ مولانا کی تفسیر واقعی میں بہترین ہے ، لیکن عوام الناس کے لیے یہ تفسیر مناسب نہیں‌، البتہ ایسے اہل علم جو کہ غلط اور صحیح کی تفریق جانتے ہوں اورعلم میں راسخ ہوں وہ اس کا مطالعہ کرسکتے ہیں‌۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,980
    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جزاک اللہ خیرا عکاشہ بھائی
    آپ نے رمضان سے پہلے اس جانب توجہ دلائی۔

    تفسیر سعدی کتنی جلدوں میں دستیاب ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,432

    وایاک بھائی ۔ معلوم نہیں کتنی جلدوں میں ہے !! ویسے پارے کے حساب سے تیس جلدوں میں‌ہے ۔
    http://www.urdumajlis.net/index.php?threads/تفسیر-السعدی-اردو-download.5867/

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    تفهیم القران ، ان شاء الله
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جزاک اللہ خیرا ۔ بہت اچھا موضوع ہے اور مفت ڈاون لوڈ لنکس کی وجہ سے افادیت بڑھ گئی ہے ۔
    جو لوگ ابتدائی مطالعہ کرنا چاہتے ہیں وہ مختصر تفاسیر سے شروع کریں تا کہ مکمل کر سکیں ۔ لمبی تفسیر کے مطالعے کا وقت نہیں ملتا تو لوگ چند روزوں کے بعد چھوڑ دیتے ہیں ۔
    مولانا صلاح الدین یوسف کی تفسیر احسن البیان ان کے لیے اچھی ہے جو تراویح میں تلاوت کیے جانے والے پارے کا ترجمہ و تفسیر پہلے سے پڑھ کر جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس کی زبان آسان ہے ۔
    تفسیر کے ساتھ ساتھ اگر مطالعہء سیرت کا اہتمام کر لیا جائے تو سونے پر سہاگہ ہو جائے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے کئی اہم واقعات رمضان میں پیش آئے ہیں ، اسلامی تاریخ میں عموما اس مہینے کو فتوحات کا مہینہ بھی کہا جاتا ہے ۔ یعنی یہ چھٹی ، آرام اور طعام نہیں بلکہ کام ، کام اور کام کا مہینہ تھا ۔ اللہ تعالی ہمیں سیرت کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی توفیق دے ، جب کوئی مہینہ طلوع ہو تو ہمیں پتہ ہو کہ اس مہینے میں حبیب اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل و نہار ایسے تھے ۔
    مجھے کوئی مختصر عربی تفسیر بتائیں ۔اور اس کا مفت ڈاون لوڈ ربط بھی ۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,432
    اگرچہ عربی کی تفسیر پوچھنے والے خود بہتر جانتے ہیں کہ کونسی تفسیر ان کے لیے مفید ہوگی - میری نظر میں ''زبدتہ التفسیر ازشیخ محمد سلیمان الاشقر رحمہ اللہ ''کی تفسیر مختصر ،جامع اور مفید ہے - ۔ ڈاؤن لوڈ ربط
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    جزاک اللہ خیرا یہ پڑھ لی ہے ، لیکن اب دوبارہ سہی۔
    تفسیر شنقیطی کے بارے میں رائے چاہیے ۔
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485

    عربی والی تفسیر سعدی کی آڈیو بک ۶۰ آڈیو فائلز میں ہے ، موبائل میں ڈالیں اور سنتے جائیں ۔
    ربط یہ ہے ۔
    تفسير السعدي [ كتاب صوتي ] [ محمد بن علي العرفج ] - صوتيات - عربي - MP3

     
  15. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,432

    ''تفسیر شنقیطی ''رحمہ اللہ اچھی ہے ، لیکن میرے علم میں اس کا اختصار موجود نہیں ۔ اگر مل جائے تو اہل علم کے لیے بہترین ہے
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    ڈاکٹر بلال فلپس کی انگلش تفسیر آڈیو فائلز کی صورت میں مفت ملی ہے لیکن اس کی کوالٹی اچھی نہیں اس لیے سننے کا ارادہ موخر کر دیا ۔
     
  17. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    کسی آڈیو تفسیر کا مجھے بھی بتائیں۔۔۔اردو یا انگلش۔
     
  18. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,432
    دیکھا گیا ہے کہ رمضان مبارک میں لوگ قرآن کے ساتھ تفسیر کا مطالعہ کرنے کے شوق میں تلاوت چھوڑ دیتے ہیں ۔ اور یہ ایک عام بات ہے کہ اگر مطالعہ کرنے والا شخص تھوڑی سی سستی کرے تو وہ کچھ دنوں کے بعد ہی چھوڑ دیتا ہے ۔ اس لیے ایسے لوگوں کے لیے مشورہ ہے کہ وہ قرآن کی تلاوت ضرور کرتے رہیں ۔ تفسیر کا مطالعہ زیادہ نہ کریں ۔ روزانہ دس آیات کا ترجمہ اور تفسیرکافی ہو گی ان شاء اللہ ۔
     
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485

    جی میں ربط ڈھونڈ کر دیتی ہوں ان شاءاللہ۔
     
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    بارک اللہ فیک جی بالکل درست ۔ اگر ٹائم ٹیبل بنا لیا جائے تو اس مسئلے سے نجات مل سکتی ہے ۔ اس کے لیے ہمیں عبدالرحمن بھیا رحمہ اللہ کے تھریڈ میں اپنا ٹائم ٹیبل ذکر کرنا چاہیے۔

    http://www.urdumajlis.net/index.php?threads/ماہِ-رمضان-المبارک-میں-اراکین-اردو-مجلس-کا-جدول.11804/
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں