فوٹوشاپ کلاس نمبر 4

ابن عمر نے 'فوٹوشاپ کورس' میں ‏اپریل 4, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,365
    [​IMG]

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    محترم و معزز ارکان ۔۔۔

    پہلی کلاس میں میں نے آپ کی سہولت کیلئے فوٹوشاپ کو چار حصوں میں تقسیم کرکے بتایا تھا ۔
    1. مینو بار
    2. ٹولز آپشنز
    3. ٹول باکس
    4. پلیٹس

    ان چار حصوں میں سے آج ہم دو کے بارے جانیں گے۔ (ان شاء اللہ)
    اور وہ ہیں Tool Box اور Tools Options
    اس لئے کہ ان دونوں حصوں کا آپس میں بڑا گھرا تعلق ہے ۔
    ٹول باکس میں سے جب کوئی ٹول منتخب کرتے ہیں تو اوپر ٹولز آپشن میں اس کی پراپرٹیز (مزید آپشن کہہ لیں) نمودار ہوجاتے ہیں۔
    مثلا اگر میں ٹول باکس سے لکھنے والا ٹول منتخب کرتا ہوں تو ٹولز آپشن بار میں اس کی پراپرٹیز ظاہر ہوجائیں گی۔
    یہ دیکھیں مثال کے طور پر ۔۔۔ جب میں نے ٹولز باکس میں سے ٹیکسٹ والے ٹول کو منتخب کیا
    [​IMG]
    تو اوپر موجود ٹولز آپشن میں اس کے آپشنز نظر آرہے ہیں جس میں فونٹ کی نوعیت اور رنگ اور حیئیت کے اختیارات موجود ہیں۔
    [​IMG]
    =============
    (^_^)
     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,365

    میں نے ٹول باکس کے ٹولز کو نمبر وائز تقسیم کردیا ہے۔ ٹول کی شرح (آپ کی سہوکت کیلئے) نمبر اور تصویر سے کی جائے گی۔
    [​IMG]

    ٹول باکس میں اکثر ایک سے زیادہ ٹولز ہیں اور اسے استعمال کرنے کے لئے ٹول پر رائٹ کلک کرکے مطلوبہ ٹول منتخب کریں۔
    سکرین شاٹ میں دیکھیں کہ برش ٹول بظاہر تو اکیلا ہے مگر اس پر رائٹ کلک کرنے سے ایک اور ٹول نکل آتا ہے اور وہ ہے پینسل ٹول
    [​IMG]
    یاد رہے کہ جب ٹول منتخب کرتے ہیں تب اس کے مزید اختیارات Option bar میں نظر آئیں گے۔
    غور کریں کہ اس وقت ٹول باکس میں ہمارا موو ٹول فعال نظر آرہا ہے تو اوپر ٹولز آپشن بار میں اسی کے مزید اختیارات نظر آئیں گے۔
    [​IMG]
    (ٹولز آپشن بار کا استعمال بعد میں بتاوں گا) ان شاء اللہ

    اور اب جیساکہ میں نے ٹول باکس سے برش ٹول منتخب کیا تو اوپر ٹولز آپشن بار میں اسی کے مخصوص اختیارات ظاہر ہوئے۔
    [​IMG]
    اور اسی طرح باقی ٹولز کی بھی یہی مثال ہے۔

     
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,365

    لیجئے ٹولز کی تفصیلی شرح آپ کے سامنے ہے :-

    [​IMG]
    1:- Move Tool ( موو ٹول )تحریر یا تصویر کو تحریک دینے کیلئے (ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجانے کیلئے)
    اور Option bar میں اس ٹول کے اختیارات:-
    [​IMG]

    ----------------------------------------------------
    [​IMG]
    2:- Selection Tool میں چار ٹولز ہیں (سلیکشن ٹول = مربع ، دائرہ ، رو اور کالم)
    اور Option bar میں ان 4 ٹولز کے اختیارات:-
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    سلیکشن ٹول کی مدد سے فائل میں موجود مواد منتخب کرسکتے ہیں۔
    جیسا کہ:-
    [​IMG]

    ----------------------------------------------------
    [​IMG]
    3:- Magic Wand Tool ( میجک وینڈ ٹول )
    اس ٹول کی مدد سے کسی بھی فائل میں موجود ایک ہی رنگ سے ملتا جلتا رنگ اختیار کرسکتے ہیں۔
    جیسا کہ اس تصویر میں چابی کو چھوڑ کر بیک گراونڈ پر کلک کرنے سے ایک ہی رنگ منتخب ہوا
    آپ چاہیں تو کی بورڈ سے Delete پر دبا کر منتخب رنگ ختم کرسکتے ہیں اور اس کی جگہ
    کوئی اور بیک گراونڈ رکھ سکتے ہیں۔
    [​IMG]
    اور Option bar میں اس ٹول کے اختیارات:-
    [​IMG]

    ----------------------------------------------------
    [​IMG]
    4:- Lasso Tool , Polygonal Lasso, Magnetic Lasso ( لاسو ٹول، پولیگونل لاسو ٹول، میجنٹک لاسو ٹول )
    اس ٹول کی مدد سے ہم تصویر سے اپنی مرضی کا حصہ لیکر باقی ختم کرسکتے ہیں۔
    جیسا کہ اس تصویر میں چابی کو اپنی مرضی کی جگہ سے منتخب کیا۔ ( یاد رہے کہ سلیکشن جہاں سے شروع کریں وہیں پر واپسی
    آکر کلک کرنےسے ہی سلیکشن بند ہوگی ورنہ نہیں)
    [​IMG]
    اور Option bar میں ان ٹولز کے اختیارات:-
    [​IMG]

    ----------------------------------------------------
    [​IMG]
    5:- Slice Tool, Slice Select Tool ( سلائس ٹول، سلائس سلیکٹ تول )
    زیادہ تر یہ ٹول ویب ڈیزائنر استعمال کرتے ہیں، اور اس کا کام ایک بڑے ڈیزائن کے کئی ٹکڑے کرنا اور ہر ٹکڑے پر لنک کا اضافہ کرنا ہے۔
    [​IMG]
    [​IMG]
    اور Option bar میں ان ٹولز کے اختیارات:-
    [​IMG]

    ----------------------------------------------------
    آج کیلئے اتنا ہی کافی ہے باقی ٹولز کی شرح اگلی کلاس میں ان شاء اللہ تعالیٰ

     
  4. طلحہ خان

    طلحہ خان محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 8, 2007
    پیغامات:
    372
    شکریہ رحمان بھائی
    آج ٹولز کی کلاس اچھی رہی
    باقی ٹولز کی کلاس کا انتظار رہے گا۔
     
  5. Naila

    Naila -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 2, 2007
    پیغامات:
    128
    shukrya rahman brother
    waiting for next class
     
  6. naseerhaider

    naseerhaider -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2007
    پیغامات:
    408
    کیا بات ہے رحمان بھئی۔جاری رکھیں
     
  7. طلحہ خان

    طلحہ خان محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 8, 2007
    پیغامات:
    372
    بہت خوب
    سلسلہ بہت اچھا جارہا ہے رحمان بھائی۔ آپ کا شکریہ جو آپ نے اتنا اچھا سلسلہ شروع کیا۔ بقیہ ٹولز کے بارے میں جاننے کے لیے اگلی کلاس کا بڑی بے چینی سے انتظار رہے گا۔
     
  8. Urdu Lover

    Urdu Lover -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 21, 2007
    پیغامات:
    13
    آج کی کلاس زبردست ہے
    امید ہے اسی طرح جاری رکھیں گے اور شکریہ
     
  9. classic

    classic -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 13, 2007
    پیغامات:
    31
    آج کا کلاس تو بھت ھي اچھا رھا
     
  10. محمد عویدص

    محمد عویدص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 18, 2007
    پیغامات:
    200
    ماشاء اللہ عزوجل بہت نفاست سے تیار کیا گیا ہے جناب
    thanax
     
  11. AATISH.MALIK

    AATISH.MALIK -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    792
  12. قریب

    قریب -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2007
    پیغامات:
    23
    عمدہ جناب
     
  13. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2007
    پیغامات:
    61
    بہت اچھی کلاس ہے جی، میں نے زندگی میں پہلے کبھی ایسی کلاس نہیں دیکھی. شکریا بھائی!
     
  14. kutkutariyaan

    kutkutariyaan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 29, 2007
    پیغامات:
    1,202
    بہت بہت شکریہ
     
  15. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    اس کے علاوہ سلایس ٹول کا استعمال ویب سایٹ بنانے کے لیے بھی ہوتا ہے۔
    ٹول تو اپنا کام (یعنی سلایسنگ ہی کرتا ہے مگر) اسی چیز کو سیو فار ویب کریں یا
    Ctrl + Alt + Shift + S دباءیں اور سیو کردیں یہاں کچھ آپشن کا دھیان رکھیں اور فولڈر کا نام یاد رکھیں اب جب آپ اس فولڈر کا معاینہ کریں گے تو ایچ ٹی امل اور اسکی امیج فایل یہاں پایں گے ، ایچ ٹی ایم ال کھولنے پر آپ کو آپ کا ویؓ ساءٹ مل جاءے گا۔
    آ
     
  16. زاہد محمود

    زاہد محمود -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    179
    اسلامُ علیکم! بہت اچھے خوب انداز میں سمجھایا ہے۔ شکریہ
     
  17. طارق راحیل

    طارق راحیل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2009
    پیغامات:
    351
    بہت خوب
    اب اگلی کلاس دیکھتے ہیں
     
  18. عبد المعز

    عبد المعز -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 2, 2013
    پیغامات:
    92
    جزاک اللہ خیرا
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں