ایک سے زائد ٹیکسٹ کاپی پیسٹ

ابو عبداللہ صغیر نے 'اردو آئی ٹی ٹِپس اینڈ ٹیوٹوریلز' میں ‏اگست 5, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,980
    ٹیکسٹ کاپی پیسٹ کرنا ہماری اہم ضرورت ہے۔ اکثر ہم کوئی اہم ٹیکسٹ کاپی کرتے ہیں، لیکن بے دھیانی میں کوئی دوسرا بھی ٹیکسٹ کاپی کر لیتے ہیں۔ اس طرح پیسٹ کرنے پر وہی ٹیکسٹ آئے گا جو آخری کاپی کیا گیا ہو گا۔ اس کے علاوہ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹیکسٹ کاپی کرتے جائیں اور ایک ساتھ انھیں بعد میں پیسٹ کر لیں، لیکن ونڈوز میں ایسا ممکن نہیں کیونکہ صرف ایک ٹیکسٹ کاپی کرنے کی سہولت موجود ہے۔ اس مسئلے کا حل ’’کلپ او میٹک‘‘ میں موجود ہے۔ اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ ایک سے زائد ٹیکسٹ کاپی کر سکتے ہیں۔ پھر جو بھی ٹیکسٹ پیسٹ کرنا ہو اُسے پیسٹ کر سکتے ہیں۔
    اس کے علاوہ اس کا بہترین فیچر ’’مستقل کاپی‘‘ ہے۔ یعنی ایسی چیزیں جنھیں بار بار کہیں پیسٹ کرنے کی ضرورت پڑتی ہو اسے مستقل کاپی میں ڈال دیں۔ جیسے کہ ای میل ایڈریس یا ای میل کے آخر میں شامل کرنے کے لیے سگنیچر۔ ٹیکسٹ پیسٹ کرنے کے لیے اس کی کمانڈ ctrl+alt+v استعمال کی جاتی ہے جس سے گزشتہ کاپی کیے گئے ٹیکسٹ لسٹ کی صورت میں کھل جاتے ہیں۔ جو ٹیکسٹ پیسٹ کرنا ہو اس پر کلک کریں وہ پیسٹ ہو جائے گا۔
    ڈاؤن لوڈ لنک

    کمپیوٹنگ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    جزاکم اللہ خیرا۔
    اچھے سافٹ وئیر کے ساتھ ساتھ ماہنامہ کمپیوٹننگ کا بھی پتہ چل گیا۔ زبردست۔
     
  3. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,313
    جزاک اللہ خیرا بھائ ابو عبد اللہ صغیر
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں