آپ کو بیٹی کی بہت بہت مبارک ہو بھائی

ساجد تاج نے 'مجلسِ تہنیت' میں ‏اگست 14, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758

    [​IMG]


    [​IMG]

    آپ کو بیٹی کی بہت بہت مبارک ہو بھائی

    [​IMG]


    السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:-


    اُمید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ آپ سب کو ہمیشہ خیریت سے ہی رکھے آمین اور آپ سب کو ہربیماری سے دور کرے اور آپ کی زندگی خوشیوں کا گہوارہ بن جائے۔


    نام : عایزہ مطلب عزت والی
    تاریخ پیدائش : 29 جولائی


    عنوان پڑھ کر آدھے زیادہ اراکین یہ سوچیں کہ شاید ساجد بھائی کی طرف بیٹی ہوئی ہے جس کی خبر یہ خود دینے آئے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو اللہ تعالی آپ کی دعا قبول کر لے اور مجھے بیٹے یا بیٹی سے جلد نوازے آمین

    لیکن ابھی میں اردو مجلس کے ایک اور رُکن Mahs بھائی کی بات کر رہا ہوں ، جن کو اللہ تعالی نے 29 جولائی کو ایک بہترین تحفے اور رحمت سے نوازا ہے اور وہ رحمت ہے عایزہ ۔ کل Mahs بھائی نے فون کیا ، انہوں نے کہ عید کے دنوں میں مصروفیت کی وجہ سے بلکل بات چیت نہ ہو سکی لیکن پھر سوچا کہ اب ساجد بھائی کو فون کر ہی لوں، تو باتوں باتوں میں بتایا کہ بھائی صاحب کے گھر اللہ تعالی کی رحمت ہوئی ہے ، اللہ تعالی نے Mahs بھائی کو ایک عدد بیٹی سے نوازا ہے اور یہ ان کی پہلی اُولاد ہے، ان کی شادی پچھلے نومبر میں ہوئی تھی ، اور کمال کی بات یہ یہ ہے کہ میں آج تک یہی سمجھتا تھا کہ بھائی صاحب کنوارے ہیں اور جناب بھی بڑے چالاک نکلے کانوں کان خبر تک نہ ہونے دی اور خود کو کنوارہ کنوارہ سُن کر دل ہی دل میں خوش ہوتے رہتے تھے لیکن بھائی جان اب تو آپ پاپا بن گئے ہیں لہذا آپ بھی بوڑھے ہو گئے ہیں ہاہاہاہاہا


    یقینا مجھے بے حد خوشی ہوئی جب بھائی نے مجھے یہ خبر سنائی ، پھر میں نے بھائی سے ایک سوال پوچھا کہ بھائی میں چاچو ہوں یا تایا تو جناب نے بتایا کہ آپ کی عمر کا ہمیں نہیں پتہ میں نے کہا کہ بھائی بس تیس کا ہو گیا ہوں تو انہوں نے کہا کہ پھر تو آپ تایا ہی ہیں۔ یہ سننا ہی تھا کہ مجھے محمد آصف بھائی اور نعیم یونس کی باتیں ذہن میں گردش کرنے لگیں جنہوں نے مجھے کسی تھریڈ تایا سُسر بنا دیا تھا۔

    بھائی نے مزید بتایا کہ بھابھی کی طبیعت کافی خراب ہوئی تھی اور کچھ مسائل پیدا ہوئے تھے لیکن اللہ تعالی نے اپنی رحمت سے سارے مسائل دور کر دئیے ، اب میری بھابھی/بہن اور بھتیجی بلکل خیریت سے ہے۔

    بہرحال ہم بھائی کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ اس بیٹی کو اپنے والدین کےلیے صدقہ جاریہ بنائے اور اس کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے آمین۔



    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    ماشااللہ ،
    بہت مبارک ھو م ا چ س بھائی کو۔ اللہ بچی کو صحت و تندرستی اور نیک سیرت سے نوازے ۔ آمین

    شکریہ ساجد بھائی اطلاع کا۔
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758

    آمین
     
  4. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,475
    ماشاءاللہ- بہت بہت مبارک mahsبھائی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ بچی کی بہترین پرورش و تربیت کی وجہ سے آپ کو جنت الفردوس کا حقدار بنا دے۔آمین۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,466
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ
    اللہ بچی کو صحت و تندرستی اور نیک سیرت سے نوازے ۔ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,550
    ماشاءاللہ
    بہت بہت مبارک باد
    اللہ تعالی بچی کو نیک بنائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    آمین یا رب العالمین

    ماشااللہ
    بہت مبارک ھو mahsبھائی کو۔ اللہ بچی کو صحت و تندرستی اور نیک سیرت والی بناے ماں باپ ک لیئے صدقہ جاریہ بناے آمین یا رب العالمین

    ساجد بھائی اطلاع کا شکریہ
     
  8. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    اللہ رب العالمین اسے دین کی داعیہ بنائے
    آمین
     
  9. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
    ساجد بھائی اور دیگر اراکینِ مجلس کی خدمت میں عرض ہے کہ کسی بھی ممبر کے بارے میں کسی قسم کا تھریڈ لگانے سے پہلے اس بات کی تحقیق کر لیں کہ مذکورہ ممبر اس چیز کا مستحق بھی ہے یا نہیں، یہاں ہم آپ کی اور تمام معزز ارکان کی خدمت میں جناب mahs کے حوالے سے کچھ عرض کرنا چاہتے ہیں کہ یہ صاحب کافی عرصہ سے خود ساختہ اصولوں اور عقائد کی بناء پر مجلس سے اختلافا ت اور اپنے غیر مناسب کمنٹس کی وجہ سے مجلس کو اپنی مرضی کے تحت چھوڑ کر جا چکے تھے۔ اور آپ سب کی اطلاع کے لیۓ عرض ہے کہ یہی صاحب محدث فورم پر "حسن شبیر" کے نام سے رجسٹرڈ ہیں:

    آپ کو بیٹی کی بہت بہت مبارک ہو بھائی | محدث فورم [Mohaddis Forum]


    اور وہاں بھی مجلس پر تنقید کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ جو کہ ہمارے خیال میں مناسب نہیں ہے۔ حوالے کے لئے یہ تھریڈ پیش خدمت ہے:

    تلاوت قرآن سے بلڈ کینسرکا خاتمہ | محدث فورم [Mohaddis Forum]

    اس تھریڈ میں نہ صرف ان کے اردو مجلس پر بہتانات و الزامات کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے عقائد اور اخلاقیات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے بلکہ اردو مجلس سے ان کے انخلاء کی وجہ بھی سمجھی جا سکتی ہے۔

    آخر میں ہم یہ عرض کردیں کہ اس مجلس کے کچھ اصول و ضوابط ہیں اور ہر رکن رجسٹرڈ ہوتے وقت ان اصولوں کی پابندی کا عہد کرتا ہے۔ اور اگر کوئی رکن اصول و ضوابط کی پابندی نہیں کرتا تو انتظامیہ اس کے خلاف مناسب کاروائ کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

    انتظامیہ خیر سگالی کے جذبے کے تحت اس تھریڈ کوحذف نہیں کررہی ہے لیکن یہ بتانا ضروری سمجھتی ہے کہ ایسے اراکین جو ایک خاص مقصد کے لئے مجلس ر رجسٹر ہوتے ہیں، اور گروپ بندی کرتے ہیں، اور مخلص اراکین کو بددل کرتے ہیں ان متعلق کچھ لکھنے یا اس پر شکریہ ادا کرنے کا مقصد اس کے عقائد، اخلاقیات، اور مجلس پر الزامات و بہتانات سے یکجہتی کا اظہار ہے۔ لہذاٰ مجلس پر ایسی تحاریر پیش کرنے سے احتراز کیا جاۓ اور اگر لکھنا از حد ضروری ہو تو وہیں پر لکھیں‌ جہاں‌ یہ حضرات موجود ہوں۔

    آپ سب کا بہت بہت شکریہ

    منجانب: انتظامیہ اردو مجلس
     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں