انقلابیات

عائشہ نے 'طنز و مزاح' میں ‏اگست 29, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,180
    انقلابیات
    خالی برتنوں کے شور سے انقلاب نہیں آتا ۔

    خالی برتنوں کا بلند آہنگ شور دلیل کے علاوہ "کچھ بھی" ہو سکتا ہے۔

    خالی برتنوں کے ٹکراو سے ہونے والی توڑ پھوڑ نہ قربانی ہوتی ہے نہ شہادت ، اسے تخریب کہتے ہیں جس کے ملبے کو تعمیر ِ نومیں استعمال کرنا بھی مشکل ہوتا ہے ۔

    امت کے نعمت خانے میں خالی برتنوں کے تسلط کو خلافت نہیں ویرانی کہہ سکتے ہیں ۔

    دلیل کے جواب میں بہرے بن کر زور زور سے بجنے والے خالی برتن ایک دن سچ مچ بہرے ہو جاتے ہیں کیوں کہ شور ثقل سماعت کا عارضہ ضرور لاتا ہے ۔

    دنیا کینسر اور طاعون سے ہونے والی اموات میں کمی لانے پر محنت کر رہی ہے اور خالی برتنوں کے قائد میدانِ انقلاب میں جانوں کی قربانی مانگ رہے ہیں جب کہ خود صرف داڑھیوں کی قربانی دے کر روپوش ہو جاتے ہیں ۔ نئیرلی مائنڈ لیس لیڈرز ۔


    خالی برتنوں کو ردعمل میں کھل کر بجنے کی اجازت ہے ۔
    تحریر : ناچیز
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. mahajawad1

    mahajawad1 محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2008
    پیغامات:
    473
    کچھ برتن بے پیندے کے ہونے کی وجہ سے بج نہیں پاتے۔ بے پیندے کے برتن کیا انقلاب لائیں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  3. سعد سلفی

    سعد سلفی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اگست 29, 2013
    پیغامات:
    25
    کیا لفظ انقلاب کا اسلام سے کوئی تعلق ہے؟

    رہنمائی فرمائیں ، اور یہ بھی کہ یہ "لفظ انقلاب" مسلم دنیا میں کب سے مستعمل ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,284
    دراصل قصور خالی بھانڈوں کا نہیں، ان کا تو کام ہی شور مچانا ہے، قصور ان کا ہے جو ان کو ترتیب سے سنبھال نہیں پاتے ۔ ۔ ۔ ۔ بلکہ ان کے بار بار گرنے لڑھکنے اور شور مچانے سے سمجھتے ہیں کہ شاید اب یہ اپنی مناسب جگہ پر جم کر بیٹھ گئے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,218
    نجانے کیون صبح سے ہی یہ مصرعہ کچھ تبدیلی کے ساتھ ذہن میں گونج رہا ہے۔
    " جن کی قسمت میں ہو بجنا و بجا کرتے ہیں"

    اب برتن اپنی مرضی سے تو بج نہیں سکتا۔ ظاہر ہے اسے بجانا پڑتا ہے۔ اب جس کے بجنے میں اس کی اپنی مرضی شامل نہیں اسے کیوں مورد الزام ٹھہرائیں؟

    اب جو کسی اور کی مرضی بجنا چاہتا ہے وہ بجتا رہے۔ کیا فرق پڑے گآ۔

    اور اگر اس برتن میں اس کی اپنی سمجھ بوجھ کا سامان ڈال دیا گيا تو وہ کسی اور کی مرضی سے نہیں بجے گا۔ اور میرے خیال میں اب اسی کی ضرورت ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. Ishauq

    Ishauq محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,586
    .
    مسلمانوں کی اموات ہوئیں ہیں. اور مل کےبجائو ...
    معذرت کے ساتھ
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,180
    مسلمانوں کی اموات تو اس ناکام انقلاب میں بھی ہوئی ہیں جس کی ناکامی پر ماضی کے پرجوش انقلابی خوشی سے بے حال ہیں؟ کیا ان اموات پر کسی کو افسوس یاد نہیں رہا۔
     
  8. حبیب صادق

    حبیب صادق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 15, 2013
    پیغامات:
    29
    بڑی ثقیل سی گفتگو ہے منظر اور پس منظر کے بارے علم ہونا ضروری ہے ، بے جا ٹانگ اڑانے سے کیا فائدہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,180
    آج کل ہم ایک اور انقلاب کی گت بنتے دیکھ رہے ہیں جہاں سائیکل چلانے کے دعوے تھے اور اقتدار ملتے ہی ہیلی کاپٹر سے نیچے اترنے کو تیار نہیں۔
     
  10. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,218
    بات یہ ہے کہ اس حکومت کے مخالفین انہیں کوئ موقع دینے کو تیار ہی نہیں ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ جن باتوں کا اس حکومت نے عوام سے وعدہ کیا تھا۔ وہ راتوں رات پوری ہو جائیں۔ جو کہ ایک ناممکن سی بات ہے۔
    بجلی کی لوڈ شیڈنگ اب تک ختم نہیں ہوئ،
    ڈالر ابھی تک 20 روپے کا نہیں ہوا۔
    ہر پاکستانی کو ابھی تک صحت کی سہولیات حاصل نہیں ہوئیں۔
    تمام بچے ابھی تک اسکولوں سے محروم کیوں ہیں۔
    انصاف ابھی تک دسترس سے دور کیوں ہے۔
    ملک کے قرضے ابھی تک کیوں نہیں اتارے گۓ۔

    یہ اور بہت سی اسی طرح کی باتیں ہیں جن کی توقع اس حکومت سے کی جارہی ہے کہ جب رات کو سو کر صبح اٹھیں تو سب کچھ ہو چکا ہو۔ جو کہ نا ممکن سی بات ہے۔
    بہت سی خامیاں ہیں ان لوگوں میں۔ جہاں دوسروں کو اتنے عرصے تک سہا ہے۔ ان لوگوں کو بھی تھوڑا موقع دے دیں، اور اگر یہ ڈیلیور نہ کر سکے تو پھر ہم سب احتجاج میں شامل ہوں گے۔ ان شاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں