الوداع، الوداع ،اے مجلس والو! الوداع

عطاءالرحمن منگلوری نے 'اركان مجلس كے مضامين' میں ‏ستمبر 1, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,590
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    اللہ آپ کی اگلی تمام منزلیں آسان فرمائے ،أستودع الله دينك وامانتك وخواتيم عملك ..
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,392
    آمین۔
    ابن قاسم عرب سے چلے ،سندھ فتح کیا اور ملتان پہنچے،،،،ہم گلگت و سکردو تک بھی نہ جائیں !
    مختصر یہ کہ بزرگوں کا حکم ہے کہ میٹھی میٹھی سنتوں پہ بہت عمل ہو چکا اب ذرا بلند پہاڑوں میں بسنے والوں کا مجاہدہ بھی دیکھتے آؤ۔:00006:
     
  3. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,392
    معذرت خواہ ہوں جی،ویسے اتنا خطرناک مضمون تو نہ تھا۔ہمارے پر امن انتقال کی خبر تھی بس۔
    جی انشاءاللہ کوشش کروں گا،جنریٹر ساتھ لے جانا پڑےگا۔۔۔۔وہاں بجلی ہے نہ گیس۔ البتہ زونگ کا موبائل نیٹ ورک ہے۔
     
  4. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,838
    أستودع الله دينك وامانتك وخواتيم عملك .
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,713
    جی بھائی ٹھیک ہوں۔ آج کل کسی وجہ سے پہلے کی طرح وقت نہیں نکال پا رہا۔

    بھائی ماجرہ کیا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,392
    آمین۔
    یہ ڈھیر ساری دعائیں لینے کے لئے ہی تو تمہید طولانی باندھی ۔۔۔جزاک اللہ ۔
     
  7. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,392
    بھائی ماجرا بس اتنا ہے کہ شہری زندگی سے بہت دور برف پوش وادیوں میں چند ماہ گزارنے کا پروگرام بن گیا ہے۔۔’’قل سیرو فی الارض‘‘پر عمل کرتے ہوئے۔۔تا کہ سمجھ آئے
    ؃ یا الٰہی یہ کیا ماجرا ہے
    طائروں میں بھی تیری ثناء ہے
    بحرو بر میں ہے تو، خشک وتر میں ہے تو،
    اے خدایا ! کس نے تیری حقیقت کو پایا!
    (سکول کے دور میں اسمبلی میں یہ حمد پڑھا کرتے تھے۔برسوں بعد ماجرا کے لفظ سے یاد آئی۔(
     
  8. نجی اللہ

    نجی اللہ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 28, 2012
    پیغامات:
    29
    السلام علیکم
    عطاء بھائی کی دل ہلا دینے والی سٹوری اور پھر جدائی کی خبر نے واقعی غمگین کر دیا۔ جدائی کا بھی غم اور ساتھ ساتھ یہ بھی اہل مجلس کو بتاتا چلوں کہ ہم دونوں کئی بار ایک جگہ رہے اور اب لگتا ہے کہ عطاء بھائی سکردو کی برف پوش چوٹیوں پر ہمارا راستہ ہموار کرنے جا رہے ہیں۔بس ہم بھی رخت سفر باندھنے کو ہیں۔پتہ نہیں عطاء بھائی کی طرح کب اچانک بلاوا آجائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈئیر عطاء اردو مجلس فورم پر آ پ کی کمی کو بہت شدت سے محسوس کیا جائے گا۔ آپ کی قیمتی تحریریں اور تھریڈ آپ کے ذمہ قرض ہے۔واپس آ کر چکانے ہونگے۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔فی امان اللہ من جانب نجی اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,392
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ۔سب احبا ب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لئے شکرگزار ہوں۔جزاکم اللہ
    آج انٹر نیٹ کی ڈیوائس واپس کرنے جارہا ہوں۔اب کسی دوست عزیز کے پاس کبھی موقع ملا تو حاضری ہوا کرے گی۔
    خطوں کا زمانہ نہیں رہا ورنہ یہ درخواست کرتا کہ
    کہنا یاد ہے آپ کا وقت رخصت
    کبھی خط ہم کو بھی لکھا کیجئے گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,392
    الحمدللہ.
    تمام دوست احباب اور اہل مجلس کی نیک تمناؤں اور دعاؤں نے اثر دکھایا.گلگت بلتستان میں رہ کر بھی رابطہ کسی قدر مشکل سے لیکن بحال رہا.
    واپسی ہو چکی ہے.اب بھی رابطہ رہے گا انشاءاللہ.

    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں