یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) ! آپ مجھے بہت کم قیمت پائیں گے

ام احمد نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏ستمبر 6, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا امتیوں سے پیار

    سیدناانس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی شخص کانام زاھر (رضی اللہ عنہ) تھا اور وہ دیہات سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تحفہ لاتے تھے،
    جب وہ واپس جانے کا ارداہ کرتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں تحفے تحائف دیتے تھے۔
    نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : زاھر ہمارا بادیہ (دیہاتی )ہے اور ہم اس کے شہری ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے محبت کرتے تھے
    حالانکہ زاھر رضی اللہ عنہ خوبصورت نہیں تھے۔
    ایک دن وہ اپنا سامان بیچ رہے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو اس کے پیچھے سے اس کی آنکھوں پر ہاتھ رکھ دیے۔
    وہ آپ کو دیکھ نہیں رہا تھا،لہٰذاکہنے لگے : یہ کون ہے ؟ مجھے چھوڑ دے۔ پھر جب انہوں نے چہرا پھیرا
    تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچان لیا اور
    اپنی پشت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے سے ملانے لگے۔
    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے : اس بندے کو کون خریدتا ہے ؟
    زاھر رضی اللہ عنہ کہنے لگے : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) !
    آپ مجھے بہت کم قیمت پائیں گے۔
    تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    لیکن تو اللہ کے نزدیک کم قیمت نہیں،
    یا فرمایا : تو اللہ کے نزدیک بہت قیمتی ہے۔
    تحقیق و تخریج : صحیح
    شمائل ترمذی (238) صحیح ابن حبان (2267) نیز دیکھئے اضواء المصابیح (4889)
    شرح و فوائد :
    1 : بعض محدثین نے اس روایت کو معلول قرار دیا، لیکن ان کی بیان کردہ علت
    علت قادحہ نہیں لہٰذا یہ سند صحیح ہے ۔
    2 : اپنے پیارے دوست کے ساتھ پیار اور محبت والا مزاح جائز ہے بشرطیکہ وہ ناراض نہ ہو، مثلاً پیچھے سے آکر اس کی انکھوں پر ہاتھ رکھ دینا کہ وہ پہنچانتا ہے یا نہیں؟ وغیرہ۔
    3 : ایک دوسرے کو تحفے تحائف دینا مسنون ہے
    4 : نیکی کا بدلہ نیکی سے دینا چاہئے ۔
    5 : اللہ رب العزت کے ہاں شکل و صورت کی بجائے تقوٰی و اخلاص کی قیمت ہے ۔
    حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ ماہنامہ اشاعۃ الحدیث شمارہ نمبر 109
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,122
    جزاک اللہ خیرا
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    جزاک اللہ خیرا۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں