طبیعت کا توازن

عفراء نے 'نثری ادب' میں ‏ستمبر 12, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    علامہ کو کتاب سے شغف ہی نہیں ، عشق تھا۔ ہر فن کی کتابیں مطالعہ کرتے۔ مطالعے کے معاملے میں ان کا سچ مچ یہ عالم تھا کہ
    راتیں گزار دیں سہارے چراغ کے​
    ان کی ساری زندگی ایک طالب علم کی طرح کتابوں کے مطالعے میں گزری۔ جتنا پڑھتے، علم کی پیاس اور بڑھتی جاتی۔ ایک بار کسی نے دریافت کیا، "اس قدر مطالعہ کرنے سے آخر کیا حاصل ہے؟"
    جواب میں فرمایا
    "یہ تو مجھے دوسری دنیا میں بھی کام دے گا۔"
    لیجیسلیٹو کونسل پنجاب کے ممبر منتخب ہو جانے کے کچھ دن بعد ممتاز حسن سے دوران گفتگو علامہ نے فرمایا
    "کونسل میں میرے جانے کا سب سے بڑا سبب یہ ہے کہ میری طبیعت کا رخ علمی مشاغل کی طرف اس قدر زیادہ ہو گیا تھا کہ توازن قائم رکھنے کے لیے میں نے دنیا کے عملی معاملات میں دلچسپی لینا ضروری سمجھا۔"
    اس سلسلے میں مزید فرمایا
    "جب میں کیمبرج میں تھا تو فلسفہ کے ساتھ ساتھ اس غرض سے معاشیات کا مطالعہ بھی کیا کرتا تھا اور اس موضوع پر لیکچر بھی سنا کرتا تھا کہ مسلسل فلسفہ پڑھنے اور سوچنے سے ذہن میں یک طرفہ پن پیدا نہ ہو اور طبیعت کا توازن قائم رہے۔"
    واقعہ بھی یہ ہے کہ زندگی میں حسن اور صحت و توانائی توازن و اعتدال ہی سے پیدا ہوتی ہے ۔ اسی لیے اسلام ترک دنیا اور رہبانیت کو پسند نہیں کرتا۔

    روزگار فقیر
    فقیر سید وحید الدین​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,488
    بے شک ،
    اچھا انتخاب ، جزاک اللہ خیرا ۔
    بہت عمدہ
     
  3. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,693
    عمدہ انتخاب
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    "یہ تو مجھے دوسری دنیا میں بھی کام دے گا۔"
    آہا بہت خوب
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,434
    غالباً علامہ اقبال رحمت اللہ علیہ کا تذکرہ کیا گیا ہے،

    عمدہ شیئرنگ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں