آئی ٹی کی دنیا کے حادثات و واقعات۔۔۔۔ آپ کی زبانی!

عفراء نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏ستمبر 14, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ
    آج آئی ٹی کی دنیا سے متعلق ایک دلچسپ موضوع شروع کرنے جارہی ہوں۔ اس کو دلچسپ بنانے میں آپ کا کردار اہم رہے گا۔
    بات کچھ یوں ہے کہ ہم سبھی آئی ٹی سے کسی نہ کسی طرح منسلک ہیں لہذا ہماری زندگی میں اس حوالے سے نت نئے تجربے اور واقعات ظہور پذیر ہوتے ہیں! یہاں پر آپ نے ایسے ہی تجربات یا واقعات شریک کرنے ہیں جو دلچسپ ہوں ، سبق آموز ہوں ، انوکھے یا پھر ان سے کوئی اور مفید پہلو نکلتا ہو۔

    تمام اراکین سے شرکت کی پرزور درخواست ہے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,970
    بہترین موضوع ہے۔ ویسے اس میں اپنے ساتھ پیش آنے والے مسائل اور ان کا حل ہم نے کیسے نکالا، یہ شئیر کرنا ہے یا جو تجربات کرتے ہوئے اپنے کمپیوٹر کا بیڑا غرق کیا، وہ شئیر کرنے ہیں؟
    یا پھر دنیا میں‌ جن لوگوں نے آئی ٹی کی خامیوں کی وجہ سے سنگین نتائج بھگتے، وہ شئیر کرنے ہیں؟
     
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    یہاں تو اپنے تجربات ہی شئیر کر دیجیے۔ اور دوسرے والا آئیڈیا بھی اچھا ہے وہ موضوع الگ سے شروع کرلیں اچھا رہے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    پہلا واقعہ میری طرف سے!
    یہ اس وقت کی بات ہے جب میں پروگرامنگ کا پہلا کورس پڑھ رہی تھی اور سی پلس پلس کی کوئی اسائنمنٹ بنانی تھی۔ اب پہلا مسئلہ visual studio کو انسٹال کرنے کا تھا۔ تب گھر میں نیٹ نہیں تھا اور کمپیوٹر بھی صرف ایک تھا ، ڈیسکٹاپ پینٹیم 4۔ اس کا سی ڈی روم کئی دفعہ تبدیل کروایا تھا لیکن نہ جانے کیوں کبھی سی ڈی چلاتا تھا کبھی نہیں۔ میں وژول سٹوڈیو کی سی ڈی ڈال کر انسٹال کرنے کی کوشش میں لگی تھی اوراسائنمنٹ کی بے حد فکر تھی۔ ٹھیک سے یاد نہیں لیکن میرے خیال سے دو دفعہ انسٹالیشن میں ناکامی کے بعد تیسری بار جا کر سیٹ اپ کسی حد تک مکمل ہونے جا رہا تھا اور ساتھ ہی سی ڈی روم سے بے انتہا شور آرہا تھا۔ میں دعائیں پڑھ رہی کہ یا اللہ اب تو انسٹال ہو جائے ورنہ اسائنمینٹ کا کیا بنے گا! اچانک پی سی میں سے زور دار آواز نکلی اور میری جان نکل گئی!!! بغیر سکرین دیکھے کمرے سے باہر بھاگ گئی کہ پتہ نہیں کیا ہوگیا! خیر پھر میری بہن نے سوئچ بند کر دیا اور مجھے بلایا۔ سسٹم کھول کر سی ڈی روم کو نکالا گیا تو معلوم ہوا کہ سی ڈی اندر ہی چکنا چور ہو گئی تھی!
    آج تک سمجھ نہیں آ سکی کہ یہ کیسے ہوا! اور سی ڈی روم بھی بے کار ہو گیا۔۔۔
    کیا کسی اور کے ساتھ کبھی ایسا خوفناک واقعہ پیش آیا؟؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بہترین چوائیس
    میری کہانی تو پھر بہت ہی لمبی ہے۔ 1994 سے میں پرسنل کمپیوٹر استعمال کرتا رہا ہوں۔ اس کے علاوہ دوستوں کے کمپیوٹرز پر صحیح‌کرنے کے چکر میں تجربہ کرتا رہا ہوں۔
     
  6. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    بالکل ہوا ہے۔ اور آواز بھی آئی تھی۔
    لیکن بھائی جو ٹیکنکلی بہت تیز ہے اس نے پھر سے کھول کر سی ڈی روم تو صحیح کردیا۔
     
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    ضرور شئیر کیجیے کیا پتہ آپ کے تجربات کی کتب مرتب کر لی جائیں بعد میں۔۔۔!
     
  8. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    لیکن میرا سی ڈی روم ٹھیک نہیں ہوسکا۔ اندر کوئی خرابی ہوگئی تھی۔
     
  9. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,970
    یہ بہت خطرناک بات ہے۔ یہ عموماً تب ہوتا ہے جب سی ڈی میں کوئی کریک ہو یا پھر سی ڈی روم میں سی ڈی صحیح‌ طریقے سے نہ ڈالی گئی ہو۔ ایک دوست کے جاننے والے کے ساتھ ایسا ہی ہوا اور ساتھ ہی سی ڈی روم اوپن ہو گیا۔ سی ڈی کے ٹکڑوں میں سے ایک ٹکڑا اس کی آنکھ میں‌جا لگا اور آنکھ ضائع ہو گئی۔
     
  10. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    میرے ساتھ ابھی تقریبا ڈیڑھ سال پہلے کیا واقعہ ہوا۔
    اپنے پرانے آفس کو شفٹ کرنے کے بعد میں کمپنی کا مہنگا پرنٹر بھی ساتھ لایا۔
    نئے آفس میں جب پاور کیبل ڈالی تو پھر سفید دھواں نکل آیا۔ جلد سے سے کمرے کا دروازہ بند کردیا لیکن منیجر کو پتہ چل گیا اور کچھ نہیں‌کہا۔
    110 وولٹ کی جگہ میں نے 220 میں کیبل لگادی تھی اور پرنٹر پر کچھ لکھا نہیں تھا۔ میں‌ نے تو ہاتھی کی طرح خود سے بھی بھاری پرنٹر کو دیکھ کر یہی سمجھا تھا کہ اتنا بڑا ہاتھی 220 پر ہی چلے گا لیکن وہ تو 110 والا چوہا نکلا۔
    اس پر 600 ریال کا خرچہ آیا۔
    اسی طرح بہت مرتبہ یہ ہوا کہ دوست کمپیوٹر گھر لایا تو 110 کی جگہ 220 میں ڈالا تو پاور سپلائی کا فیوز اڑا یا پھر Capacitor سے مکھن نکلتا۔
     
  11. اسامہ طفیل

    اسامہ طفیل نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2013
    پیغامات:
    197
    بھلا سی ڈی کے اندر کا کریک کیسے روم پر اثر انداز ہو سکتا ہے؟ اس کا کام صرف پڑھنا ہے سی ڈی میں جو بھی ہو روم پر اثر انداز نہیں ہو سکتا یقین کریں بھائی۔۔۔یہ مسلہ روم کی موٹر کا ہوتا ہے کبھی دباو کی وجہ کے توازن نہیں رہتا یا گھمانے کے لیے جو ربر استعمال ہوتا ہے ٹوٹ جاتا ہے اور سی ڈی رگڑ کھا کر اندر ہی ٹوٹ جاتی ہے
     
  12. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,970
    یقیناً موٹر کا ہی کام ہے لیکن سی ڈی کریک ہوئی تو ایک جگہ مل گئی اس دراڑ کو پھیلنے کی لیے۔ہائی سپیڈ روٹیشن پر وہ دراڑ پھیل گئی اور سی ڈی ٹوٹ گئی۔یعنی دراڑ کے کیس میں رگڑ کھانے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔
     
  13. اسامہ طفیل

    اسامہ طفیل نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2013
    پیغامات:
    197
    آہ ٹھیک فرمایا آپ نے میں کریک سے کچھ اور ہی سمجھا تھا 00025: دراڑ سے سمجھ آیا ۔۔۔۔مجھ ایک بار مسلہ آیا تھا میں نے پوری پلیٹ ہی بدل سی جس میں لینز اور موٹر ایک ساتھ آتے ہیں ابھی تک ٹھیک ہے دراڑ والی بھی چلا لیتا ہے
     
  14. اسامہ طفیل

    اسامہ طفیل نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2013
    پیغامات:
    197
    یو پی ایس خراب تھا پی سی استعمال کر رہا تھا لائٹ چلی گئی جب لائٹ آئی تو پر سی ہارڈ ڈرایئو شو نہیں کر رہا تھا کافی کوشیش کی پر نہیں آخر کھول کر ہارڈ ڈرایئو دوبارہ سے لگائی پی سی چلایا تو ہارڈ ڈرایئو سے دھواں اور چنگاریاں نکلی ۔۔۔۔ تمام ڈیٹا ضائع ہو گیا دوسری ہارڈ ڈرایئو پڑی تھی وہ لگائی چل پڑی آدھے گھنٹہ بعد شوررر کی آواز آئی وہ بھی جل گئی ۔۔۔۔تھوڑا سر کھپایا تو سمجھ آیا لائٹ کے جھٹکے کی وجہ سے پاور سپلائی میں نقص آ گیا تھا ہارڈ ڈرایئو کا لوڈ نہ اٹھا سکتی تھی بچن میں جب سکول میں پڑھتا تھا سوشل سٹڈی کی کتاب میں پڑھا تھا اگر لائٹ کی وجہ سے کسی کا قیمی سامان جل جائےواپڈا بھر پائی کرتی ہے یہ لائن ذہن میں آئی بہت غصہ آیا اور ہنسی بھی کیا پڑھاتے ہیں
     
  15. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    سبحان اللہ!
    ہم 'کریک کرنے' کے اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ اصل والا کریک ہی بھول گیا ہے!!!
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  16. اسامہ طفیل

    اسامہ طفیل نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2013
    پیغامات:
    197
    الحمداللہ مجھے عادت نہیں، انہوں نے لکھا سی ڈی میں کریک ہو جب کے وہ کریک سی ڈی کے اوپر ہوتا ہے
     
  17. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    جی بہتر۔
     
  18. اسامہ طفیل

    اسامہ طفیل نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2013
    پیغامات:
    197
    اپنا اپنا نظریہ ہے اگر کوئی 10 ہزار کا آفس کریک کرتا ہے وہ مجھے ایسا ہی لگتا ہے 10 ہزار کی چوری کرلی۔۔۔وینڈوز الحمداللہ اصلی استعمال ہوتی ہیں باقی ہر چیز کا متبادل موجود ہوتا ہے اور خرید بھی لیتا ہوں
     
  19. Ishauq

    Ishauq محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    ایک مرتبہ 110 وولٹ کا پرنٹر 220 وولٹ پہ لگا دیا تھا ۔۔۔۔۔ نتیجہ تو آپ کو پتہ ھی ھو گا ۔ ابتسامہ
     
  20. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,371
    کافی عرصہ پہلے ایک دوست (جو مجلس کے پرانے رکن بھی ہیں) کو کمپیوٹر کے متعلق ابتدائی معلومات دے رہا تھا کہ وولٹیج سیلیکٹر جو 220 پر تھا اسے 110 وولٹ پر کیا اور اسے کہا کہ اس پوزیشن پر کمپیوٹر کو پلگ ان نہیں کرنا ساتھ ہی پاور کیبل کو وال ساکٹ میں ڈال دیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!!!

    وہ تو بچت ہو گئی کہ پاور سپلائی کا صرف فیوز ہی جلا مگر اس پریکٹیکل کو یاد کر کے ہم لوگ آج بھی ہنستے ہیں۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں