آپ کمپیوٹر سے کیا چاہتے ہیں۔۔۔۔

عفراء نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏ستمبر 30, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    آج ایک اور نئے موضوع کے ساتھ حاضر ہوں! امید ہے آپ لوگ حسب سابق
    -
    -
    -
    -
    -
    لکھنے میں کنجوسی نہیں کریں گے! اور اپنے آئیڈیاز شریک کریں گے۔
    تو بات کچھ یوں ہے کہ اکثر کمپیوٹر پر کام کرتے وقت کوئی خیال آتا ہے کہ "اگر ایسا ہوسکتا تو کتنا اچھا ہوتا ۔۔۔۔۔"
    مثلا کچھ عرصہ پہلے فاروق بھائی کو کوئی ایسا سافٹوئیر چاہیے تھا جو ان کی روزمرہ کے کاموں کی لسٹ اس طرح اپڈیٹ کرے اور جب وہ کام کر لیں تو لسٹ سے ہٹ جائے اور اگلے دن پھر سے وہ کام ظاہر ہو جائے۔

    اسی طرح کئی کام ہو سکتے ہیں جو ہم کمپیوٹر سے کروانا چاہتے ہیں لیکن اکثر ہمیں یا تو علم نہیں ہوتا کہ ایسا کام اصل میں کوئی سافٹوئیر کر سکتا ہے یا پھر وہ واقعی وجود میں آیا ہی نہیں ہوتا!
    اس موضوع میں آپ نے ایسے ہی کام بتانے ہیں اور پھر اگر کسی کے علم میں اس سے متعلق سافٹوئیر ہوا تو آپ کا بھلا ہو جائے گا! اور اگر نہ ہوا تو ممکن ہے کوئی سافٹوئیر بنانے والے اس آئیڈیے پر کام کر کے سافٹوئیر تیار کر لیں۔
    آئیڈیا بلاجھجھک شئیر کیجیے یہ پرواہ کیے بغیر کہ فضول ہے یا ایسا ہونا ممکن نہیں۔۔۔۔ آئی ٹی میں اب بہت سی بظاہر ناممکنات چیزیں ممکن ہو رہی ہیں!

    آپکی بھرپور شراکت کا انتظار رہے گا۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,720
    ہممم اچھا اور منفرد تھریڈ شیئر کرنے کا شکریہ سسٹر

    اکثر احادیث کا حوالہ دیکھتے تھے تو سوچتے تھے کہ اس کی تصدیق خود کیسے کی جائے، عالم سے پوچھنے میں گھنٹوں کے ستاھ کئی دن میں گزر جاتے تھے ، یا اگر فورم پر سوال پوچھا جائے تو کسی مجبوری کے تحت دیر بھی ہو سکتی ہے ، کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ احادیث کا کوئی ایسا سافٹ ہو جس میں ہم جس احادیث کو ڈھونڈنا چاہیں تو اُس حدیث کا نمبر انٹر کریں‌اور وہ حدیث سامنے آجائے

    اسی طرح قرآن پاک کی بھی کوئی آیت دیکھنی ہو تو سوری پلس آیت نمبر انٹر کرنے پر وہ سامنے شو ہو جائے۔

    کیا اب تک ایسا سافٹ وئیر بنا ہے جسے ہم اپنے کمیوپٹر پر ڈائون لوڈ کر لیں یا سی ڈی کے تھرو اپنے کمپیوٹر میں ڈال لیں اور صرف حدیث نمبر انٹر کرنے چاہے باب کوئی بھی صرف حدیث کا نمبر انٹر کریں اور حدیث سامنے شو ہو جائے یا قرآنی آیات؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,094
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بہت خوب ۔
    ٹھیک ہے میں حسبِ سابق کنجوسی نہیں کر رہی ۔ کچھ دنوں سے جی چاہ رہا ہے نومیرک کیز لیفٹ پر ہوتیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,165
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ، جزاک اللہ خیرا،
    کل سے mouse خراب ہے ، اس کے بغیر لیپ ٹاپ استعمال کرنے میں‌مشکل ہو رہی ہے ۔ اس لیے خیال آرہا ہے کہ لیپ ٹاپ میں ایک ایکسٹرا ماوس ہوتا جسے ضرورت کے وقت تیار کر کے استعمال کرتا یا پھر کوئی ایسا طریقہ معلوم ہوتا کہ دیسی ٹوٹکے کی طرح خود ہی ماوس بنا لیتا-
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    بہت مہربانی جی : )
    خدا کرے کمپیوٹر مینوفیکچررز تک آپ کی ریکویسٹ پہنچ جائے۔۔۔!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,253
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ

    عکاشہ بھائی آپ کے مسئلے کا حل یہاں موجود ہے:

    کی بورڈ کے بغیر لکھنا اور ماوس کو کی بورڈ سے استعمال کرنا - URDU MAJLIS FORUM
     
  7. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    888
    جزاک اللہ خیرا۔ عمدہ اور منفرد سلسلہ۔
    ساجد بھائ! عربی میں تو بے شمار ہیں لیکن اردو میں اس پر ابھی کام بہت پیچھے ہے۔ لیکن پھر بھی یہ والا سافٹ وئیر آپکی کافی مدد کر سکتا ہے۔ اس میں کافی کتب احادیث و تفاسیر میں سرچ کی جاسکتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    888
    کیلک 2010 مجلس کے ہی کسی تھریڈ سے ڈاون لوڈ کیا تھا۔ ونڈو 7 میں تو بہترین چل رہا تھا۔ آجکل ونڈو 8 میں کوشش کر رہا ہوں مگر ناکامی ہو رہی ہے۔ ونڈو 8 کے لیے کیلک کیسے استعمال کیا جائے؟
     
  9. thetrueman

    thetrueman -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 21, 2010
    پیغامات:
    40
    ویسے میرے لیپ ٹاپ میں تو ایک ایکسٹرا ماوئس جی اور ایچ کیز کے درمیان ھے ماوئس پیڈ کے علاوہ ۔۔۔
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,094
    numeric keypad استعمال کر لیں ۔
    یہاں آپ اس کی مشق کر سکتے ہیں چند منٹ بعد ہاتھ رواں ہو جاتا ہے ۔
    Free Online numeric (keypad) tutor
    http://www.sense-lang.org/typing/tutor/lessons.php?lang=EN_keypad&lesson=16
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں