مجمع الاحادیث المحمود (100 احادیث کا مجموعہ مع ترجمہ ومختصر تشریح)

آزاد نے 'اردو یونیکوڈ کتب' میں ‏اکتوبر، 8, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,564
    مجمع الاحادیث المحمود اخذا من جامع الترمذی وسنن ابی داؤد​

    سُخنِ اول​

    [font="al_mushaf"]
    الحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی رسولہ النبي الکریم وعلی آلہ وأصحابہ أجمعین وعلی من تبعھم بإحسان إلی یوم الدین۔ أما بعد!

    خدائے بزرگ وبرتر کا احسان عظیم ہے کہ اس نے اپنے اس عاجز و ناچیز بندے کو اپنے نبی کی حدیث کی خدمت کےلیے چن لیا۔ یہ سب اسی کی توفیق اور فضل وکرم ہے کہ مجھ ہیچمدان نے یہ کام سرانجام دیا ہے۔
    اس مختصر رسالے میں سو منتخب احادیث جمع ہیں جو مختلف موضوعات اور عنوانات پر ہیں۔ان میں عقائدکا موضوع بھی شامل کیا گیا ہے، اعمال کا بھی اور اخلاق کا بھی۔کیونکہ انسانی زندگی کے بڑے بڑے شعبے یہی ہیں۔ ان کی تالیف کا مقصد یہ ہے دین کے طالبعلم اور عام عوام بھی انہیں حفظ کرلیں تاکہ وہ اس دعائے نبوی کے مستحق ٹھہریں کہ «نَضَّرَ اللہُ امْرَأً سَمِعَ مِنَّا حَدِيثًا، فَحَفِظَهُ حَتَّى يُبَلِّغَهُ» [font="al_mushaf"](سنن ابی داؤد: 3660)[/font]
    جامعات میں یہ دستور ہوتا ہے کہ آخری کلاس کے طلبہ سے ایک مقالہ لکھوایا جاتا ہے، جس کا مقصد طلبہ میں تحریری صلاحیت کی پیدائش اور افزائش ہوتا ہے۔ اسی رسمِ دنیا کو نبھاتے ہوئے اس سال ہمارے نازک کندھوں پر یہ ذمہ داری ڈالی گئی کہ تم نے جامع ترمذی اور سنن ابی داؤد میں سے سو احادیث کا انتخاب کرکے ان کا ترجمہ وتشریح کرنی ہے تاکہ درجہ خامسہ کے طالب علم انہیں حفظ کرسکیں۔اس حکم پر لبیک کہتے ہوئے یہ رسالہ ترتیب دیا گیاہے۔
    اس رسالے میں احادیث کی ترتیب کچھ یوں ہے کہ سب سے پہلے عنوان دیا گیا ہے۔ پھر منتخب حدیث، پھر اس کا ترجمہ، پھر مشکل الفاظ کے معانی، پھر تشریح اور آخر میں حدیث کو روایت کرنے والے صحابی کا مختصر تعارف دیا گیا ہے۔حاشیے میں منتخب حدیث کاحوالہ دیا گیا ہے۔ صحت وضعف کے حکم کےلیے اگر وہ حدیث صحیح بخاری یا صحیح مسلم یا دونوں میں موجود ہے، تو صرف اس کتاب کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں بعینہٖ یا تقریباً تقریباً وہ الفاظ پائے جاتے ہیں جومنتخب حدیث میں موجود ہیں۔کیونکہ ان کا نام ہی کافی ہے۔ اور اگر کوئی حدیث صحیحین میں موجود نہیں ہے، تو اس پر صحت وضعف کے حکم کےلیے محدث العصر فضیلۃالشیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کی صحیح ابی داؤد اور صحیح ترمذی اور محدثِ عصر رواں فضیلۃ الشیخ حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کی کتاب ”[font="al_mushaf"]أنوار الصحیفۃ في الأحادیث الضعیفۃ من السنن الأربعۃ مع الأدلۃ[/font]“ کو سامنے رکھا گیا ہے۔ جہاں پر دونوں شیخ متفق تھے، وہاں [font="al_mushaf"][صححہ الألبانی ووافقہ علیزئی][/font] کے الفاظ لکھے گئے ہیں، اور جہاں پر ان میں اختلاف تھا، وہاں دلائل کی روشنی میں جس کا موقف درست نظر آیا، اسے علیحدہ نام سے ذکر کردیا گیا ہے۔
    اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ اس کوشش کو خالص اپنی رضا کےلیے کی جانے والی سعی میں شامل فرما کر میرے، میرے والدین اور میرے اساتذہ کرام کےلیے ذخیرہ آخرت بنائیں۔

    مقالہ نگار:
    ابوعبداللہ محمد زبیر شیخ آزاد
    متعلم الصف السادس
    جامعہ دارالحدیث محمدیہ عام خاص باغ ملتان
    نوٹ: مجلس پر احادیث کو ملاحظہ کرنے کےلیے درج ذیل فورم کا رخ کریں۔
    حدیث - شریعت کا دوسرا اہم ستون - URDU MAJLIS FORUM
    مذکورہ فورم میں سو احادیث پوسٹ کرنے کے بعد ان کے لنک اسی تھریڈ میں دے دیے جائیں گے۔ ان شاء اللہ
    [/FONT]
     
  2. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,564

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں