انٹرنیٹ پر وقت ضائع کرنے سے بچیے! مفید ایکسٹینشنز کی بدولت

عفراء نے 'سوفٹ وئیرز پر تبصرے' میں ‏نومبر 30, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. islam means peace

    islam means peace -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏فروری 27, 2015
    پیغامات:
    38
    Is ki asal waja Proxy Servers hain ab tu bht si apps or extensions hain jo pakistan ma banned sites ko show krti hain. Khair iss sb ma hm sb khud hi zimaydar hain
    :( Allah subhan wataala humy apny nafs k shar sa bachay ameen
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,161
    کوئی بات نہیں۔ شروع میں مجھے بھی اردو ٹائپنگ میں بہت مشکل ہوتی تھی۔ جب آ جائے گی تو کتنے سارے کام آسان ہو جائیں گے۔ اللہ کرے آپ جلدی سیکھ لیں۔
     
    • متفق متفق x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,161
    آمین۔ نفس کے شر سے بچنے کی کئی دعائیں بھی ہیں جو پڑھتے رہنا چاہیے۔ان دعاؤں میں بہت تاثیر ہے۔ جب اللہ کی حفاظت ہو تو کچھ مشکل نہیں ہوتا۔
    اس کے علاوہ خود کے لیے مثبت مصروفیات والا ایسا شیڈیول بنا لیں کہ فارغ وقت ہو نہ ہی فارغ کاموں پر دھیان جائے۔
    زیادہ اچھا یہ ہے کہ لوگوں کو پڑھانے کا وقت دے دیں۔ جتنا قرآن سیکھا ہے آگے سکھا دیں۔ جس گھر میں قرآن مسلسل پڑھا جائے وہاں سے شیاطین ویسے ہی دفع ہو جاتے ہیں۔
    اچھے لوگوں کی صحبت میں رہنے سے بھی انسان برےکاموں سے دوررہتا ہے۔عام لوگوں سے دور رہیں۔ نیک علما کے لیکچرز کتابیں وغیرہ بھی ان کی صحبت ہیں۔ اہل عمل کے قریب رہ کر انسان کو بار بار اپنے اعمال درست کرنے کی فکر ہوتی ہے۔اسی نیٹ سے لوگوں نے بڑے بڑے نیک علما سے استفادہ کیا ہے۔
    موت کو یاد کرنے سے انسان دنیاوی چیزوں سے دامن چھڑا سکتا ہے۔ اپنی قبر کے امتحان کی تیاری باقاعدہ پلاننگ سے کر لیں۔ روز چھوٹے چھوٹے عام سے کام جو صرف قبر کے لیے کرنے ہیں۔
    خود پر لازم کر لیں کہ نیٹ سے کنیکٹ کیا ہے تو یہ نیک کام کیے بغیر لاگ آف نہیں کرنا۔ چار دن مشکل لگے گا پھر عادت بن جائے گی اور قطرہ قطرہ کرتے دریا بن جائے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • مفید مفید x 1
  4. islam means peace

    islam means peace -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏فروری 27, 2015
    پیغامات:
    38
    جزاک اللہ خیر بہت زبردست :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,161
    وایاک اور آپ کہاں گم ہیں آج کل؟
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,161
    موزیلا کے کچھ ایڈ آن ہیں جو فلٹر لسٹ دیتے ہیں اور آپ اس میں کچھ ویب سائٹس شامل کر سکتے ہیں۔ تلاش کرنا پڑے گا بہت عرصے پہلے مجھے کسی نے بتایا تھا تب استعمال کیا تھا۔جب تک موزیلا استعمال کیا کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔ مسئلہ تب ہوتا ہے جب آپ کسی لائبریری کی پبلک مشین استعمال کریں، جہاں کوئی ایڈ بلاکر وغیرہ نہ ہوں تو سمجھ آتی ہے کہ نیٹ پر کیا خرافات ہیں۔ تعلیمی اداروں کے وسائل اس طرح ضائع ہوتے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ اچھے لوگوں کو مل کر حکومتی اداروں سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ بے کار چیزوں پر قومی پابندی ہو۔ شتر بے مہار انٹرنیٹ لوگوں کو بے کار بنا دے گا، پہلے ہی ہماری قوم کا شعور زوال کی جانب سفر کر رہا ہے۔
    چین کی سنسر پالیسی بہت سخت ہے۔ آخر ہم اچھی چیزوں کی تقلید کیوں نہیں کرتے۔
     
    Last edited: ‏فروری 9, 2017
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,161
    یوٹیوب نے عوامی تنقید کے بعد حال ہی میں ٹائم واچڈ کا آپشن متعارف کروایا ہے جس سے آپ یہ دیکھ سکیں گے کہ روزانہ کتنا وقت یوٹیوب پر گزرتا ہے اور پھر اس پر قابو پا سکیں۔ یہ ایک اچھا فیچر ہے ان لوگوں کے لیے جو ایڈکشن کی حد تک وڈیوز دیکھتے رہتے ہیں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں